خُروج 40 : 1 (URV)
اور خُداوندنے مُوسیٰ سے کہا ۔
خُروج 40 : 2 (URV)
پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو تُو خیمہ اِجتماع کے مسکن کو کھڑا کر دینا ۔
خُروج 40 : 3 (URV)
اور اُس میں شہادت کا صنُدوق رکھ کر صنُدوق پر بیچ کا پر دہ کھینچ دینا ۔
خُروج 40 : 4 (URV)
اور میز کو اند ر لے جا کر اُس پر کی سب چیزیں ترتیب سے سجا دینا اور شمعدان کو اندر کر کے اُسکے چراغ روشن کر دینا۔
خُروج 40 : 5 (URV)
اور بخُور جلا نے کی زرّین قُربانگاہ کو شہادت کے صنُدوق کے سامنے رکھنا اور مسکن کے دروازہ کا پر دہ لگا دینا ۔
خُروج 40 : 6 (URV)
اور سو ختنی قُربا نی کا مذبح خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ کے سامنے رکھنا ۔
خُروج 40 : 7 (URV)
اور حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں پا نی بھر دینا ۔
خُروج 40 : 8 (URV)
اور صحن کو چاروں طرف سے گھیر کر صحن کے دروازہ میں پردہ لٹکا دینا ۔
خُروج 40 : 9 (URV)
اور مسح کر نے کا تیل لیکر مسکن کو اور اُسکے اندر کی سب چیزوں کو مسح کر نا اور یُوں اُسے سب ظروُف کو مُقدس کر نا ۔ تب وہ مُقدس ٹھہر یگا ۔
خُروج 40 : 10 (URV)
اور تُو سو ختنی قُربانی کے مذبح اور اُسکے سب ظروُف کو مسح کر کے مذبح کو مُقدس کر نا ۔
خُروج 40 : 11 (URV)
اور مذبح نہایت ہی مُقدس ٹھہریگا۔اور تُو حَوض اور اُسکی کُرسی کو بھی مسح کر کے مُقدس کر نا ۔
خُروج 40 : 12 (URV)
اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر لا کر اُنکو پا نی سے غسل دلانا ۔
خُروج 40 : 13 (URV)
اور ہارُون کو مُقدس لِباس پہنانا اور اُسے مسح اور مُقدس کر نا تا کہ وہ میرے لئے کا ہن کی خِدمت کو انجام دے ۔
خُروج 40 : 14 (URV)
اور اُسکے بیٹوں کو لا کر اُنکو کُرتے پہنانا ۔
خُروج 40 : 15 (URV)
اور جیسے اُنکے باپ مسح کرے ویسے ہی اُنکو بھی مسح کرنا تاکہ وہ میرے لئے کا ہن کی خدمت کو انجام دیں اور اُنکا مسح ہو نا اُنکے لئے نسل در نسل ابدی کہانت کا نشان ہو گا ۔
خُروج 40 : 16 (URV)
اور مُوسیٰ نے سب کُچھ جیسا خُداوند نے اُسکو حُکم کیا تھا اُسی کے مُطابق کیا ۔
خُروج 40 : 17 (URV)
اور دُوسرے سال کے پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو مسکن کھڑا کیا گیا ۔
خُروج 40 : 18 (URV)
اور مُوسیٰ نے مسکن کو کھرا کیا اور خانوں کو دھر اُن میں تختے لگا اُنکے بینڈے کھینچ دِئے اور اُسکے سُتونوں کو کھڑا کر دیا ۔
خُروج 40 : 19 (URV)
اور مسکن کے اُوپر خیمہکو تان دیا اور خیمہ پر اُسکا غلاف چڑھا دیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 40 : 20 (URV)
اور شہا دت نامہ کو لیکر صنُدوق میں رکھّا اور چو بوں کو صنُدوق میں لگا کر سر پوش کو صنُدوق کے اُوپر دھرا ۔
خُروج 40 : 21 (URV)
پھر اُس صنُدوق کو مسکن کے اند لا یا اور بیچ کا پردہ لگا کر شہادت کے صنُدوق کو پردہ کے اندر کیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 40 : 22 (URV)
اور میز کو اُس پردہ کے باہر مسکن کی شما لی سمت میں خیمہ اِجتماع کے اند رکھّا ۔
خُروج 40 : 23 (URV)
اور اُس پر خُداوند کے رُوبُرو روٹی سجا کر رکھّی جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 40 : 24 (URV)
اور خیمہ اِجتماع کے اندر ہی میز کے سامنے مسکن کی جنُوبی سمت میں شمعدان کو رکھّا ۔
خُروج 40 : 25 (URV)
اور چراغ خُداوند کے رُوبُرو روشن کردئے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔
خُروج 40 : 26 (URV)
اور زرّین قُربا نگاہ کو خیمہ اِجتما ع کے اند پردہ کے سامنے رکھّا ۔
خُروج 40 : 27 (URV)
اور اُس پر خُوشبُو دار مصالح کا بخُور جلایا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔
خُروج 40 : 28 (URV)
اور اُس نے مسکن کے دروازہ میں پردہ لگایا ۔
خُروج 40 : 29 (URV)
اور خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ پر سو ختنی قُر با نی کا مذبح رکھ کر اُس پر سو ختنی قُربا نی اور نذر کی قُر با نی چڑھا ئی جیس خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 40 : 30 (URV)
اور اُس نے حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں دھونے کے لئے پا نی بھر دیا ۔
خُروج 40 : 31 (URV)
اور مُوسیٰ اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں نے اپنے اپنے ہاتھ پاؤں اُس میں دھو ئے ۔
خُروج 40 : 32 (URV)
جب جب وہ خیمہ اِجتما کے اندر داخل ہو تے اور جب جب وہ مذبح کے نزدیک جا تے تو اپنے آپ کو دھو کر جا تے تھے جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 40 : 33 (URV)
اور اُس نے مسکن اور مذبح کے گردا گرد صحن کو گھیرکر صحن کے دروازہ کا پردہ ڈالدِیا ۔ یُوں مُوسیٰ نے اُس کام کو ختم کیا ۔
خُروج 40 : 34 (URV)
تب خیمہ اِجتماع پر ابرچھا گیا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور ہو گیا ۔
خُروج 40 : 35 (URV)
اور مُوسیٰ خیمہ اِجتماع میں داخل نہ ہو سکا کیو نکہ وہ ابر اُس پر ٹھہرا ہو ا تھا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور تھا ۔
خُروج 40 : 36 (URV)
اور بنی اِسرائیل کے سارے سفر میں یہ ہو تا رہا کہ جب وہ ابر مسکن کے اُوپر سے اُٹھ جاتا تو وہ آگے بڑھتے ۔
خُروج 40 : 37 (URV)
پر اگر وہ ابر نہ اُٹھتا تو وہ اُس دن تک سفر نہیں کر تے تھے جب تک وہ اُٹھ نہ جاتا ۔
خُروج 40 : 38 (URV)
کیو نکہ خُداوند کا ابراِسرائیل کے سارے گھرانے کے سامنے اور اُنکے سارے سفر میں دِن کے وقت تو مسکن کے اُوپر ٹھہرا رہتا اور رات کو اُس میں آگ ر ہتی تھی ۔
❮
❯