خُروج 39 : 1 (URV)
اور اُنہوں نے مقدس میں خدمت کر نے کے لئے آسمانی اور ارغوانی اور سُر خ بیل بُو ٹے کڑے ہُو ئے لِباس اور ہارُون کے واسطے مُقدس لِباس جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا بنا ئے ۔
خُروج 39 : 2 (URV)
اور اُس نے سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُر خ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا افُود بنا یا ۔
خُروج 39 : 3 (URV)
اور اُنہو ں نے سو نا پِیٹ پِیٹ کر پتلے پتلے پتّر اور پتّروں کو کا ٹ کا ٹکر تا ر بنا ئے تا کہ آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان پر ما ہر اُستاد کی طرح اُن سے زردوزی کر یں ۔
خُروج 39 : 4 (URV)
اور افُود کو جو ڑنے کے لئے اُنہوں نے دو مونڈھے بنا اور اُنکے دونو ں سروں کو ملا کر با ندھ دیا ۔
خُروج 39 : 5 (URV)
اور اُسکے کسنے کے لئے کاریگری سے بنُا ہوا کمر بند اُسکے اُوپر تھا وہ بھی اُسی ٹکڑے اور بنا وٹ کا تھا یعنی سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتا ن کا بنا ہوا تھا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 39 : 6 (URV)
اور انہوں نے سُلیمانی پتھر کا ٹکر صاف کئے جو سو نے کے خا نوں میں جڑے گئے اور اُن پر انگشتری کے نقش کی طرح بنی اِسرائیل کے نام کندہ تھے ۔
خُروج 39 : 7 (URV)
اور اُس نے اُنکو افُود کے مونڈھوں پر لگایا تاکہ وہ بنی اِسرائیل کی یاد گاری کے پتھر ہوں جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 39 : 8 (URV)
اور اُس نے افُود کی بنا وٹ کا سینہ بند تیار کیا جو ماہر اُستاد کے ہاتھ کا کام تھا یعنی وہ سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا بنا ہُوا تھا ۔
خُروج 39 : 9 (URV)
وہ چوکھُونٹاتھا ۔ انہوں نے اُس سینہ بند کو دُہرا بنا یا اور دُہرے ہو نے پر اُسکی لمبا ئی ایک با لشت اور چوڑائی ایک با لشت تھی ۔
خُروج 39 : 10 (URV)
اِس پر چا ر قطاروں میں اُنہوں نے جو اہر جڑے ۔ یا قُوت سُر خ اور پُکھراج اور زمرّد کی قطار تو پہلی قطا ر تھی ۔
خُروج 39 : 11 (URV)
اور دُوسری قطار میں گوہر شب چراغ اور نِیلم اور ہیرا ۔
خُروج 39 : 12 (URV)
تیسری قطار لشم اور یشم اور یا قُوت ۔
خُروج 39 : 13 (URV)
چوتھی قطار میں فیروزہ اور سنگِ سُلیمانی اور زبرجد ۔ یہ سب الگ الگ سو نے کے سو نے کے خا نوں میں جڑے ہُو ئے تھے ۔
خُروج 39 : 14 (URV)
اور یہ پتھر اِسرائیل کے بیٹوں کے نا موں کے شُمار کے مُطابق با رہ تھے اور انگشتری کے نقش کی طرح با رہ قبیلوں میں سے ایک ایک کا نام الگ الگ ایک ایک پتھر پر کندہ تھا ۔
خُروج 39 : 15 (URV)
اور اُنہو ں نے سینہ بند پر ڈوری کی طرح گُنڈھی ہُو ئی خا لص سو نے کی زنجیریں بنائیں ۔
خُروج 39 : 16 (URV)
اور اُنہوں نے سو نے کے دو خا نے اور سو نے کے دو کڑے بنا ئے اور دونوں کڑوں کو سینہ بند کے دونوں سروں پر لگا یا ۔
خُروج 39 : 17 (URV)
اور سو نے کی دونوں گُنڈھی ہو ئی زنجیریں اُن کڑوں میں پہنا ئیں جو سینہ بند کے سروں پر تھے ۔
خُروج 39 : 18 (URV)
اور دو نو ں گُنڈھی ہو ئی زنجیروں کے با قی دو نو ں سروں کو دونوں خا نوں میں جڑکر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں پر سامنے کے رُخ لگایا۔
خُروج 39 : 19 (URV)
اور اُنہوں نے سو نے کے کڑے اور بنا کر اُنکو سینہ کے دونوں سروں کے اُس حاشیہ میں لگا یا جس کا رُخ اندر افُود کی طرف تھا ۔
خُروج 39 : 20 (URV)
اور اُنہو ں نے سو نے کے دو کڑے اَور بنا کر اُنکو افُود کے دو نوں مونڈھوں کے سامنے کے حصّہ میں اندر کے رُخ جہاں افُود جڑُا تھا لگا یا تاکہ وہ افُودکے کاریگری سے بُنےہُو ئے پٹکے کے اُوپر ر ہے ۔
خُروج 39 : 21 (URV)
اور اُنہوں نے سینہ بند کو لیکر اُسکے کڑوں کو افُود کے کڑوں کے ساتھ ایک نیلے فیتے سے اِس طرح باندھا کہ وہ افُود کے کاریگری سے بُنے ہُوئے پٹکے کے اُوپر رہے اور سینہ بند ڈِھیلاہو کر افُود سے الگ نہ ہو نے پائے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا ۔
خُروج 39 : 22 (URV)
اور اُس نے افُود کا جُبہّ بنُا کر بِالکل آسمانی رنگ کا بنا یا ۔
خُروج 39 : 23 (URV)
اور اُسکا گریباں زِرہ کے گریباں کی طرح بیچ میں تھا اور اُسکے گِردا گِرد گوٹ لگی ہُوئی تھی تاکہ وہ پھٹ نہ جائے ۔
خُروج 39 : 24 (URV)
اور اُنہوں نے اُس کے دامن کےگھیرمیں آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے بٹے ہوئے تارے انار بنائے ۔
خُروج 39 : 25 (URV)
اور خالص سونے کی گھنٹیاں بنا کر اُنکو جُبہّ کے دامن کے گھیر میں چاروں طرف اناروں کے درمیان لگایا ۔
خُروج 39 : 26 (URV)
پس جُبّہ کے دامن کے سارے گھیر میں خِدمت کر نے کے لئے ایک ایک گھنٹی تھی اور پھر ایک ایک انار جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم دیا تھا۔
خُروج 39 : 27 (URV)
اور اُنہوں نے باریک کتان کے بُنے ہُو ئے کُرتے ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے لئے بنا ئے ۔
خُروج 39 : 28 (URV)
اور با ریک کتا ن کا عما مہ اور با ریک کتان کی خُوبصورت پگڑیاں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کے پا جا مے ۔
خُروج 39 : 29 (URV)
اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کا بیل بُوٹے دار کمر بند بھی بنا یا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 39 : 30 (URV)
اور اُنہوں نے مُقدس تاج کا پتّر خالص سونے کا بناکر اپس پر انگشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کیا خُداوند کے لئے مُقدس ۔
خُروج 39 : 31 (URV)
اور اُسے عمامہ کے ساتھ اُوپر باندھنے کے لئے اُس میں ایک نیلا فیتہ لگایا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
خُروج 39 : 32 (URV)
اِس طرح خیمہ اِجتماع کے مسکن کا سب کا م ختم ہو ا اور بنی اِسرائیل نے سب کُچھ جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم دیا تھا ویسا ہی کیا ۔
خُروج 39 : 33 (URV)
اور وہ مسکن کو مُوسیٰ کے پاس لائے یعنی خیمہ اور اُسکا سارا سامان اُسکی گھُنڈیاں اور تکتے اور بینڈے اور سُتون اور خانے ۔
خُروج 39 : 34 (URV)
اور گھٹا ٹوپ ۔ مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالوں کا غلاف اور تخس کی کھالوں کی غلاف اور بیچ کا پردہ۔
خُروج 39 : 35 (URV)
شہادت کا صندوُق اور اُسکی چوبیں اور سر پوش ۔
خُروج 39 : 36 (URV)
اور میز اور اُسکے سب ظروُف اور نذر کی روٹی ۔
خُروج 39 : 37 (URV)
اور پاک شمعدان اور اُسکی سجاوٹ کے چراغ اور اُسکے سب ظروُف اور جلا نے کا تیل ۔
خُروج 39 : 38 (URV)
اور زرّین قُربانگاہ اور مسح کر نے کا تیل اور خُوشبُو دار بخور اور خیمہ کے دروازہ کا پردہ ۔
خُروج 39 : 39 (URV)
اور پیتل منڈھا ہو ا مذبح اور پیتل کی جھنجری اور اُسکی چو بیں اور اُسکے سب ظروُف اور حَوض اور اُسکی کُرسی ۔
خُروج 39 : 40 (URV)
صحن کے پردے اور اُنکے سُتون اور خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ اور اُسکی رسّیاں اور میخیں اور خیمہ اِجتماع کے کام کے لئے مسکن کی عبادت کے سب سامان ۔
خُروج 39 : 41 (URV)
اور پاک مقام کی خدمت کے لئے کڑھے ہوئے لِباس اور ہارُون کاہن کے مُقدس لِباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس جنکو پہن کر اُنکو کا ہن کی خدمت کو انجام دینا تھا ۔
خُروج 39 : 42 (URV)
جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکمکیا تھا اُسی کے مُطابق بنی اِسرائیل نے سب کام بنا یا ۔
خُروج 39 : 43 (URV)
اور مُوسیٰ نے سب کام کا مُلاحظہ کیا اور دیکھا کہ اُنہوں نے اُسے کر لیا ہے جیسا خُداوند نے حُکم دیا تھا اُنہوں نے سب کُچھ ویساہی کیا اور مُو سیٰ نے اُنکو بر کت دی ۔
❮
❯