خُروج 37 : 1 (URV)
بضلی ایل نے وہ صندُوق کِیکر کی لکڑی کا بنایا ۔اُسکی لمبائی ڈھا ئی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
خُروج 37 : 2 (URV)
اور اُس نے اُسکے اندر اور باہر حالِص سونا منڈھا اور اُسکے لئِے گرِداگرِد ایک سونے کا تاج بنایا۔
خُروج 37 : 3 (URV)
س اور اُس نے اُسکے چاروں پایوں پر لگانے کو سونے کے چارکڑے ڈھالے۔دو کڑے تو اُسکی ایک طرف اور دو دُوسری طرف تھے ۔
خُروج 37 : 4 (URV)
اور اُس نے کِیکرکی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُنکو سونے سے منڈھا۔
خُروج 37 : 5 (URV)
اور چوبوں کو صندُوق کی دونوں طرف کے کڑوں میں ڈالا تاکہ صندُوق اُتھایا جائے ۔
خُروج 37 : 6 (URV)
اور اُس نے سر پو ش خالِص سونے کا بنایا ۔ اُسکی لمبائی ڈھائی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
خُروج 37 : 7 (URV)
اور اُس نے سرپوش کے دونوں سِروں پر سونے کے دو کروبی گھڑ کر بنائے ۔
خُروج 37 : 8 (URV)
ایک کروبی کو اُس نے ایک سِرے پر رکَھا اور دُوسرے کو دُوسرے سِرے پر۔دونوں سِروں کے کروبی اور سرپوش ایک ہی ٹکڑے سے بنے تھے۔
خُروج 37 : 9 (URV)
اور کرویبوں کے بازُو اُوپر سے پَھیلے ہوئے تھے اور اُنکے بازُوؤں سے سرپوش ڈھکا ہؤا تھا اور اُن کروبیوں کے چہرے سرپوش کی طرف اور ایک دُوسرےکے مُقاِبل تھے ۔
خُروج 37 : 10 (URV)
اور اُس نے وہ میرنکیکر کی لکڑی کی بنائی ۔ اُسکی لمبائی دو ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ اور اُنچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
خُروج 37 : 11 (URV)
اور اُس نے اُسکو خالص سونے سے منڈھا اور اُسکے لئے گِرداگرد سونے کا ایک تاج بنایا ۔
خُروج 37 : 12 (URV)
اور اُس نے ایک کنگنی چار اُنگل چوَڑی اُسکے چاروں طرف رکھیّ ساور اُس کنگنی پر گردا گرد سو نے کا تاج بنا یا ۔
خُروج 37 : 13 (URV)
اور اُس نے اُسکے لئے سونے کے چار کڑے ڈھا لکر اُنکو اُسکے چاروں پایوں کے چا روں کو نو ں میں لگا یا ۔
خُروج 37 : 14 (URV)
یہ کڑے کنگنی کے پاس تھے تا کہ میز اُٹھا نے کی چو بوں کے خا نوں کا کا م دیں ۔
خُروج 37 : 15 (URV)
اور اُس نے میز اُٹھا نے کی وہ چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
خُروج 37 : 16 (URV)
اور اُس نے میز پر کے سب طروُف یعنی اُسکے طباق اور چمچے اور بڑے بڑے پیا لے اور اُنڈلینے کے آفتابے خالص سو نے کے بنا ئے ۔
خُروج 37 : 17 (URV)
اور اُس نے شمعدان خالص سونے کا بنا یا ۔ وہ شمعدان اور اُسکا پا یہ اور اُسکی ڈنڈی گھڑے ہُو ئے تھے ۔ یہ سب اور اُسکی پیا لِیاں اور لٹوُ اور پھُول ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہُو ئے تھے ۔
خُروج 37 : 18 (URV)
اور چھ شا خیں اُسکی دونوں طرف سے نکلی ہو ئی تھیں ۔ شمعدان کی تین شا خیں تو اُسکی ایک طرف سے اور تین شا خیں اُسکی دُوسری طرف سے ۔
خُروج 37 : 19 (URV)
اور ایک شا خ میں با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیا ں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا اور دُو سری شا خ میں بھی با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیاں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا ۔ غرض اُس شمعدان کی چھوں شا خوں میں سب کُچھ اَیسا ہی تھا ۔
خُروج 37 : 20 (URV)
اور خود شمعدان میں با دام کے پھُول کی شکل کی چار پیا لِیا ں اپنے اپنے لٹوُاور پھُول سمیت بنی تھیں ۔
خُروج 37 : 21 (URV)
اور شمعدان کی چھؤں نکلی ہو ئی شاخوں میں سے دو دو شا خیں اور ایک لٹوُ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے۔
خُروج 37 : 22 (URV)
اُنکے لٹوُ اور اُنکی شا خیں سب ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔ سارا شمعدان خالص سونے کا اور ایک ہی ٹکُڑے کا گھڑا ہو ا تھا ۔
خُروج 37 : 23 (URV)
اور اُس نے اُسکے لئے سات چراغ بنائے اور اُسکے گُلِگیر اور گلُدان خا لص سع نے کے تھے ۔
خُروج 37 : 24 (URV)
اور اُس نے اُ سکو اور اُس کے سب ظروُف کو ایک قنطار خالص سونے سے بنا یا ۔
خُروج 37 : 25 (URV)
اور اُس نے بخور جلانے کی قُر بانگاہ کیکر کی لکڑی کی بنا ئی ۔ اُسکی لمبا ئی اُونچا ئی دو ہا تھ تھی اور وہ اور اُسکے سِینگ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔
خُروج 37 : 26 (URV)
اور اُس نے اُسکے اُو پر کی سطح اور گردا گر د کی اطراف اور سینگو ں کو خا لص سو نے سے منڈھا اور اُسکے لئےسونے کا ایک تا ج گردا گرد بنایا۔
خُروج 37 : 27 (URV)
اور اُس نے اُس کی دونوں طرف کے دونو ں پہلُوؤں میں تا ج کے نیچے سو نے کے دو کڑے بنا ئے جو اُس کے اُٹھا نے کی چو بو ں کے لئے خا نو ں کا کا م دیں ۔
خُروج 37 : 28 (URV)
اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
خُروج 37 : 29 (URV)
اور اُس نے مسح کر نے کا پا ک تیل اور خُوشُبودار مصالح کا خالص بخور گندھی کی حکمت کے مُطابق تیا ر کیا ۔
❮
❯