خُروج 30 : 1 (URV)
اور تُو بخُور جلانے کے لئے کیکر کی لکڑی کی ایک قُربانگاہ بنانا ۔
خُروج 30 : 2 (URV)
اُسکی لمبائی ایک ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ ہو۔ وہ چو کھونٹی رہے اور اُسکی اُونچائی دو ہاتھ ہو اور اُسکے سِینگ اُسی ٹکڑے سے بنائے جائیں۔
خُروج 30 : 3 (URV)
اور تُو اُسکی اوپر کی سطح اور چاروں پہلُوؤں کو جو اُسکے گِردا گردہیں اور اُسکے سینگوں کو خالِص سونے سے منڈھنا اور اُسکے لئے گردا گرد ایک زرِّین تاج بنانا۔
خُروج 30 : 4 (URV)
اور تو اس تاج کے نیچے اسکے دونوں پہلوؤں میں سونے کے دو کڑے اسکی دونوں طرف بنانا۔ وہ اسکے اُٹھانے کی چوبوں کے لئے خانوں کا کام دینگے ۔
خُروج 30 : 5 (URV)
اور چوبیس کیکر کی لکڑی کی بنا کر انکو سونے سے منڈھنا۔
خُروج 30 : 6 (URV)
اور تُو اسکو اس پردہ کے آگے رکھنا جو شہادت کے صندوق کے سامنے ہے ۔ وہ سر پوش کے سامنے رہے جو شہادت کے صندوُق کے اوپر ہے جہاں میں تجھ سے ملا کرونگا۔
خُروج 30 : 7 (URV)
اِسی پر ہارون خوشبودار بخُور جلایا کرے ۔ ہر صُبح چراغوں کو ٹھیک کرتے وقت بخُور جلائے ۔
خُروج 30 : 8 (URV)
اور زوال وغروب کے درمیان بھی جب ہارون چراغوںکو روشن کرے تب بخُور جلائے ۔ خُداوند کے حضور تُمہاری پشت در پُشت ہمیشہ جلایا جائے ۔
خُروج 30 : 9 (URV)
اور تُم اُس پر اور طرح کا بخُور نہ جلانا نہ اس پر سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی چڑھانا اور کوئی تپاون بھی اس پر نہ تپانا۔
خُروج 30 : 10 (URV)
اور ہارون سال میں ایک بار اسکے سینگوں پر کفارہ دے ۔ تُمہاری پُشت در پُشت سال میں ایک بار اِس خطا کی قُربانی کے خُون سے جو کفارہ کے لئے ہو ا اُسکے واسطے کفارہ دیا جائے ۔ یہ خُداوند کے لئے سب زیادہ پاک ہے ۔
خُروج 30 : 11 (URV)
اور خُاوند نے موسیٰ سے کہا ۔
خُروج 30 : 12 (URV)
جب تُو بنی اسرائیل کا شُمار کرے جِتنوں کا شُمار ہوا وہ فی مرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فدِیہ خُداوند کے لئے دیں تاکہ جب تُو اُنکا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کو ئی وبا اُن میں پھیلنے نہ پائے ۔
خُروج 30 : 13 (URV)
ہر ایک جو نکل نکل کر شُمار کئے ِہُوؤں میں ملتا جائے وہ مُقدس کی مثقال کے حساب سے نیم مثقال دے ۔ مثِقال بیِس جِیرہ کی ہو تی ہے ۔ یہ نیم مثِقال خُداوند کے لئے نذر ہے ۔
خُروج 30 : 14 (URV)
جتنے ِبِیس برس کے یا اِس سے زیادہ عُمر کے نکل نکل کر شُمار کئےِ ہُوؤں میں ملتے جا ئیں اُن میں سے ہر ایک خُداوند کی نذر دے ۔
خُروج 30 : 15 (URV)
جب تُمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے ِ خُداوند کی نذر دی جائے تو دَولتمند نِیم مِثقال سے زیادہ نہ دے اور نہ غریب اُس سے کم دے ۔
خُروج 30 : 16 (URV)
اور تُو بنی ا سرائیل سے کفارہ کی نقدی لیکر اُسے خیمہ اجتماع کے کام میں لگانا تاکہ وہ بنی اسرائیل کی طرف سے تُمہاری جانوں کے کفارہ کے لئے ِ خُداوند کے حضور یاد گار ہو ۔
خُروج 30 : 17 (URV)
پھر خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔
خُروج 30 : 18 (URV)
تُو دھونے کے لئے پِیتل کا ایک حَوض اور پِیتل ہی کی اُسکی کُرسی بنانا اور اُسے خیمہ اجتماع اور قُربانگاہ کے بیچ میں رکھکر اُس میں پانی بھر دینا ۔
خُروج 30 : 19 (URV)
اور ہارُون اور اُسکے بیٹے اپنے ہاتھ پاؤں اُس سے دھویا کر یں ۔
خُروج 30 : 20 (URV)
خیمہ اجتماع میں داخل ہو تے وقت پانی سے دھولیا کر یں تاکہ ہلاک نہ ہوں یا جب وہ قُربانگاہ کے نزدیک خِدمت کے واسطے یعنی خُداوند کے لئے سوختنی قُر بانی چڑھانے کو آئیں ۔
خُروج 30 : 21 (URV)
تو اپنے اپنے ہاتھ پاؤں دھولیں تاکہ مر نہ جائیں ۔ یہ اُسکے اور اپسکی اَولاد کے لئے نسل درنسل دائمی رسم ہو ۔
خُروج 30 : 22 (URV)
اور خُداوند نے موُسیٰ سے کہا ۔
خُروج 30 : 23 (URV)
کہ تُو مُقدس کی مِثقال کے حِساب سے خاص خاص خُوشبُودار مصالِح لینا یعنی اپنے آپ نکلا ہُوا مُرپا پخسَومثِقال اور اُسکا آدھا یعنی ڈھائی سو مِثقال دار چِینی اور خُوشبُودار اگر ڈھائی سَومِثقال۔
خُروج 30 : 24 (URV)
اور تج پا پخسَو مِثقال اور زیتُون کا تیل ایک ہیں ۔
خُروج 30 : 25 (URV)
اور تُو اُن سے مَسح کرنے کا پاک تیل بنانا یعنی اُنکو گندھی کی حکمت کے مُطابق ملا کر ایک خُوشبُو دار روغن تیار کرنا ۔ یہی مسح کر نے کا پاک تیل ہو گا ۔
خُروج 30 : 26 (URV)
اِسی سے تُو خیمہ اِجتماع کو اور شہادت کے صندُوق کو ۔
خُروج 30 : 27 (URV)
اور میز کو اُسکے ظرُوف سمیت اور شمعدان کو اُسکے ظرُوف سمیت اور بخوُر جلانے کی قُربانگاہ کو ۔
خُروج 30 : 28 (URV)
ساور سو ختنی قُربانی چڑھانے کے مذبح کو اُسکے سب ظرُوف سمیت اور حَوض کو اور اُسکی کُرسی کو مسح کرنا ۔
خُروج 30 : 29 (URV)
اور تُو اُنکو مُقدس کرنا تاکہ وہ نہایت پاک ہو جائیں جو کُچھ اُن سے چھُوجائیگا وہ پاک ٹھہریگا ۔
خُروج 30 : 30 (URV)
اور تُو ہارُون اور اُسکے بیٹوں کو مسح کرنا اور اُنکو مُقدس کرنا تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خِدمت کو انجام دیں ۔
خُروج 30 : 31 (URV)
اور تُو بنی اسرائیل سے کہہ دینا کہ یہ تیل میرے لئے تُمہاری پُشت در پُشت مسح کرنے کا پاک تیل ہو گا ۔
خُروج 30 : 32 (URV)
(32-33) یہ کسی آدمی کے جِسم پر نہ ڈالا جائے اور نہ تُم کو ئی اور روغن اِسکی ترکیب سے بنانا اِسلئے کہ یہ مُقدس ہے یا اِس میں سے کُچھ کسی اجنبی پر لگائے وہ اپنی قَوم میں سے کاٹ ڈالا جائے ۔
خُروج 30 : 34 (URV)
اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تُو خُوشبُودار مصالحِ مُراور مصطکی اور لَون اور خُوشبُودار مصالح ِکے ساتھ خالص لُبان وزن میں برابر برابر لینا ۔
خُروج 30 : 35 (URV)
اور نمک ملا کر اُن سے گندھی کی حکمت کے مُطابق خُوشبُو دار روغن کی طرح صاف اور پاک بخور بنانا ۔
خُروج 30 : 36 (URV)
اور اِس میں سے کُچھ خُوب باریک پِیس کر خیمہ اجتماع میں شہادت کے صندُوق کے سامنے جہاں مَیں تجھ سے ملا کرونگا رکھنا ۔ یہ تُمہارے لئے نہایت پاک ٹھہرے ۔
خُروج 30 : 37 (URV)
اور جو بخور تُو بنا ئے اُسکی ترکیب کے مُطا بق تُم اپنے لئے کُچھ نہ بنانا ۔ وہ بخور تیرے نزدیک خُداوند کے لئے پاک ہو ۔
خُروج 30 : 38 (URV)
جو کوئی سُونگھنے کے لئے بھی اُسکی طرح کُچھ بنائے وہ اپنی قُوم میں سے کاٹ ڈالا جائے ۔
❮
❯