خُروج 28 : 1 (URV)
اور تُو بنی اسرائیل میں سے ہارُون کو جو تیرا بھائی ہے اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں کو اپنے نزدیک کر لینا تاکہ ہارُون اور اُسکے بیٹے ۔ ندب اور ابہیواور الیعزر اور اِتمرکہانت کے عہدہ پر ہو کر میری خدمت کریں ۔
خُروج 28 : 2 (URV)
اور تُو اپنے بھائی ہارُون کے لئے عزّت اور زِنیت کے واسطے مُقدس لباس بنا دینا ۔
خُروج 28 : 3 (URV)
اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جنکو مَیں نے حکمت کی روح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُون کے لئے لباس بنایئں تاکہ وہ مُقدس ہو کر میرے لِئے کاہن کی خدمت کو انجام دے ۔
خُروج 28 : 4 (URV)
اور جو لباس وہ بنائینگے یہ ہیں یعنی سِینہ بند اور افوُد اور جبُنہ اور چار خانے کا کُرتہ اور عمامہ اور کمر بند ۔ وہ تیرے بھائی ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے واسطے یہ پاک لباس بنائیں تاکہ وہ میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دے ۔
خُروج 28 : 5 (URV)
اور وہ سونا اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑے اور مہین کتان لیں ۔
خُروج 28 : 6 (URV)
اور وہ افوُد سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان کا بنایئں جو کسی ماہر اُستاد کے ہاتھ کا کام ہو ۔
خُروج 28 : 7 (URV)
اور وہ اِس طرح سے جوڑا جائے کہ اُسکے دونوں مونڈھوں کے سرے آپس میں ملا دئے جاہیں ۔
خُروج 28 : 8 (URV)
اور اُسکے اُوپر جو کاریگری سے بنا ہوا پٹکااُسکے باندھنے کے لئے ہو گا اُس پر افوُد کی طرح کام ہو ا اور وہ اُسی کپڑے کا ہو اور سونے اور آسمانی او ر ارغوانی اور سُر خ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان کا بنا ہوا ہو ۔
خُروج 28 : 9 (URV)
اور تُو دو سُلیمانی پتھر لیکر اُن پر اسرائیل کے بیٹوں کے نام کندہ کر انا ۔
خُروج 28 : 10 (URV)
اُن میں سے چھ نام دُوسرے پتھر پر اُنکی پیدایش کی ترتیب کے مُوافق ہوں ۔
خُروج 28 : 11 (URV)
تُو پتھر کے کندہ کار کو لگا کر انگشتری کے نقش کی طرح اسرائیل کے بیٹوں کے نام اُن دونوں پتھروں پر کندہ کراکے اُنکو سونے کے خانوں میں جڑوانا ۔
خُروج 28 : 12 (URV)
اور دونوں پتھروں کو افُود کے دونوں مونڈھوں پر لگانا تاکہ یہ پتھر اسرائیل کے بیٹوں کا یاد گاری کے لئےکندھوں پر یادگاری کے لئے لگائے رہے ۔
خُروج 28 : 13 (URV)
اور تُو سو نے خانے بنا نا ۔
خُروج 28 : 14 (URV)
اور خالص سونے کی دو زنجیروں ڈوری کی طرح گُندھی ہو ئی بنانا اور اِن گُندھی ہو ئی زنجیرکو خانوں میں جڑدینا ۔
خُروج 28 : 15 (URV)
اور عدل کا سِینہ بند کسی ماہر اُستاد سے بنوانا اور افُود کی طرح سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان کا بنوانا ۔
خُروج 28 : 16 (URV)
وہ چوکھُونٹا اور دُہراہو ۔ اُسکی لمبائی ایک بالشت اور چوڑائی بھی ایک ہی بالشت ہو ۔
خُروج 28 : 17 (URV)
اور چاروں قطاروں میں اُس پر جواہر جڑنا ۔ پہلی قطار میں یا قوت ِسُرخ اور مُکھپراج اور گوہرشب چراغ ہو ۔
خُروج 28 : 18 (URV)
دُوسری قطار میں زمرّد اور نِیلم اور ہیرا۔
خُروج 28 : 19 (URV)
تیسری قطار لشم اور یشم اور قوت ۔
خُروج 28 : 20 (URV)
چوَتھی قطار میں فیروزہ اور سنگ ِ سُلیمانی اور زبرجد ۔ یہ سب سونے کے خانوں میں جڑے جائیں۔
خُروج 28 : 21 (URV)
یہ جواہر اسرائیل کے بیٹوں کے ناموں کے مُطابق شُمار میں بارہ ہوں اور انگشتر ی کے نقش کی طرح یہ نام جو بارہ قبیلوں کے نام ہونگے اُن پر کندہ کئے جائیں ۔
خُروج 28 : 22 (URV)
اور تُو سِینہ بند پر ڈوری کی طرح گُندھی ہو ئی خالص سونے کی دو زنجیریں لگانا ۔
خُروج 28 : 23 (URV)
اور سِینہ بند کے لئے سونے کے دو حلقے بنا کر اُنکو سِینہ بند کے دونوں سروں پر لگانا ۔
خُروج 28 : 24 (URV)
اور سونے کی دونوں گُندھی ہُوئی زنجیروں کو اُن دونوں حلقوں میں جو سِینہ بند کے دونوں سروں پر ہو نگے لگا دینا ۔
خُروج 28 : 25 (URV)
اور دونوں گُندھی ہُوئی زنجیروں کے باقی دونوں سروں کو دونوں پتھروں کے خانوں میں جڑکر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں پر سامنے کی طرف لگا دینا ۔
خُروج 28 : 26 (URV)
اور سونے کے اَور دو حلقے بناکر اُنکو سِینہ بند کے دونوں سروں کے اُس حاشیہ میں لگانا جو اندر کی طرف ہے ۔
خُروج 28 : 27 (URV)
پھر سونے کے دو حلقے اَور بنا کر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں کے نیچے اُسکے اگلے حصّہ میں لگانا جہاں افُود جوڑا جائیگا تاکہ وہ افُود کے کاریگری سے بٹے ہوئے پٹکے کے اُوپر ر ہے ۔
خُروج 28 : 28 (URV)
اور وہ سِینہ بند کو لیکر اُسکے حلقوں کو ایک نیلے فیتے سے باندھ دیں تاکہ یہ سِینہ بند افُود کے کاریگری سے بٹے ہوئے پٹکے کے اُوپر بھی رہے اور افود سے بھی الگ نی ہونے پائے ۔
خُروج 28 : 29 (URV)
اور ہارُون اِسرائیل کے بیٹوں کے نام عدل کے سِینہ بند پر اپنے سِینہ پاک مقام میں داخل ہونے کے وقت خُداوند کے رُوبرُولگائے رہے تاکہ ہمیشہ اُنکی یاد گاری ہوا کرے ۔
خُروج 28 : 30 (URV)
اور تُو عدل کے سِینہ بند میں اُوریم اور تُمیّم کو رکھنا اور جب ہارُون خُداوند کے حضور جائے تو یہ اُسکے دِل کے اُوپرہوں ۔یُوں ہارُون بنی اِسرائیل کے فَیصلہ کو اپنے دِل کے اُوپر خُداوند کے رُوبُرو ہمیشہ لئےِ رہیگا ۔
خُروج 28 : 31 (URV)
اور تُو افُود کا جُبّہ بِالکل آسمانی رنگ کا بنانا ۔
خُروج 28 : 32 (URV)
اور اُسکا گر یبان بیچ میں ہو اور زِرہ کے گریبان کی طر ح اُسکے گریبان کے گردا گرد بُنی ہُوئی گو ٹ ہو تا کہ وہ پھٹنے نہ پا ئے ۔
خُروج 28 : 33 (URV)
اور اُسکے دامن کے گھیرمیں چاروں طرف آسمانی ۔ارغوانی اور سُرخ رنگ کے انار بنانا اور اُنکے درمیان چاروں طرف سونے کی گھنٹیاں لگانا۔
خُروج 28 : 34 (URV)
یعنی جُبّہ کے دامن کے پُورے گھیر میں ایک سونے کی گھنٹی ہو اور اُسکے بعد انار ۔ پھر ایک سونے کی گھنٹی ہو اور اُسکے بعد انار۔
خُروج 28 : 35 (URV)
اِس جُبّہ کےہارُون خدمت کے وقت پہنا کرے تاکہ جب جب وہ پاک مقام کے اندر خُداوند کے حضور جائے یا وہاں سے نکلے تو اُسکی آواز سُنائی دے اَیسا نہ ہو کہ وہ مر جائے ۔
خُروج 28 : 36 (URV)
اور تُو خالص سونے کا ایک پتّر بناکر اُس پر انگشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کرنا خُداوند کے لئے مُقدس۔
خُروج 28 : 37 (URV)
اور اُسے نیلے فیتے سے باندھنا تاکہ وہ عمامہ پر یعنی عمامہ کے سامنے کے حصّہ پر ہو ۔
خُروج 28 : 38 (URV)
اور یہ ہارُون کی پیشانی پر رہے تاکہ جو کُچھ بنی اسرائیل اپنے پاک ہدیوں کے ذریعہ سے مُقدس ٹھہرائیں اُن مُقدس ٹھہرائی ہوئی چیزوں کی بدی ہارُون اُٹھائے اور یہ اُسکی پیشانی پر ہمیشہ رہے تاکہ وہ خُداوند کے حضور مقبُول ہوں ۔
خُروج 28 : 39 (URV)
اور کُرتہ باریک کتان کا بُنا ہو ا اور چار خانے کا ہو اور عمامہ بھی باریک کتان ہی کا بنانا اور باریک کمربند بنانا جِس پر بیل بُوٹے کڑھے ہو ں۔
خُروج 28 : 40 (URV)
اور ہارُون کے بیٹوں کے لئے کُرتے بنانا اور عزّت اور زینت کے واسطے اُنکے لئے کمر بند اور پگڑیاں بنانا ۔
خُروج 28 : 41 (URV)
اور تُو یہ سب اپنے بھائی ہارُون اور اُسکے ساتھ اُسکے بیٹوں کو پہنانا اور اُنکو مسح اور مخصُوص اور مُقدس کر نا تاکہ وہ سب میرے لئے کاہن کی خدمت کو انجام دیں ۔
خُروج 28 : 42 (URV)
اور تپو اُن کے لئے کتان کے پاجامے بنا دینا تاکہ اُنکا بدن ڈھکا رہے ۔ یہ کمرسے ران تک کے ہوں
خُروج 28 : 43 (URV)
اور ہارُون اور اُسکے بیٹے جب جب خیمہ اجتماع میں داخل ہوں یا خدمت کرنے کو پاک مکان کے اندر قُر بانگاہ کے نزدیک جائیں اُنکو پہنا کر یں تا اَیس نہ ہو کہ گنہگار ٹھہریں اور مر جا ئیں ۔ یہ دستُور العمل اُسکے اور اُسکی نسل کے لئے ہمیشہ رہیگا ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: