خُروج 25 : 1 (URV)
اور خُداوند نے مُوسیٰ کو فرمایا ۔
خُروج 25 : 2 (URV)
بنی اِسرائیلی سے یہ کہنا کہ میرے لئے نذر لا ئیں اور تُم اُن ہی سے میری نذر لینا جو اپنے دل کی خُوشی سے دیں ۔
خُروج 25 : 3 (URV)
اور جن چیزوں کی نذر تُمکو اُن سے لینی ہے وہ یہ ہیں :۔ سو نا اور چاند ی اور پیتل ۔
خُروج 25 : 4 (URV)
اور آسمانی اور ارغوانی اور سُر خ رنگ کا کپڑا اور باریک کتان اور بکری کی پشم ۔
خُروج 25 : 5 (URV)
اور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالیں اور تخس کی کھالیں اور لیکر کی لکڑی ۔
خُروج 25 : 6 (URV)
اور چراغ کے لئے تیل اور مسح کر نے کے تیل کے لئے اور بخُور کے لئے مصا لح ۔
خُروج 25 : 7 (URV)
اور سنگ سلُیمانی اور افُود اور سینہ بند میں جڑانے کے نگینے ۔
خُروج 25 : 8 (URV)
اور وہ میرے لئے ایک مُقدس بنائیں تاکہ مَیں اُنکے درمیان سکُونت کُروں ۔
خُروج 25 : 9 (URV)
اور مسکن اور اُسکے سارے سامان کا جو نمونہ مَیں تجھے دکھاؤں ٹھیک اُسی کے مُطابق تُم اُسے بنانا ۔
خُروج 25 : 10 (URV)
اور وہ لیکر کی لکڑی کی ایک صنُدوق بنا ئیں جسکی لمبائی ڈھائی ہا تھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہا تھ ہو ۔
خُروج 25 : 11 (URV)
اور تُو اُسکے اندر اور با ہر خا لص سو نا منڈھنا اور اُسکے اُوپر گرداگرد ایک زرّین تا ج ۔
خُروج 25 : 12 (URV)
اور اُسکے لئے سو نے کے چار کڑے ڈھالکراُسکے چاروں پا یوں میں لگا نا ۔ دو کڑے ایک طرف ہو ں اور دوہی دُوسری طرف ۔
خُروج 25 : 13 (URV)
اور لیکر کی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُن پر سو نا منڈھنا ۔
خُروج 25 : 14 (URV)
اور اِن چوبوں کو صنُدوق کے اطراف کے کڑوں میں ڈالنا کہ اُنکے سہارے صنُدوق اُٹھ جا ئے ۔
خُروج 25 : 15 (URV)
چو بیں صنُدوق کے کڑوں کے اندر لگی رہیں اور اُس سے الگ نہ کی جا ئیں ۔
خُروج 25 : 16 (URV)
اور تُو اُس شہادت نا مہ کو جو مَیں تجھےدُونگا اُسی صنُدوق میں رکھنا ۔
خُروج 25 : 17 (URV)
اور تُو کفّارہ کا سر پوش خالص سو نے کا بنا نا جِسکا طُول ڈھائی ہاتھ اور عرض ڈیڑھ ہاتھ ہو ۔
خُروج 25 : 18 (URV)
اور سونے کے دو کروبی سرپوش کے دونوں سروں پر گھڑکر بنا نا ۔
خُروج 25 : 19 (URV)
ایک کر وبی کو ایک سرے پر اور دُوسرے کروبی کو دُوسرے سرے پر لگانا اور تُم سر پو ش کو اور دونو ں سروں کے کروبیوں کو ایک ہی ٹُکڑے سے بنا نا ۔
خُروج 25 : 20 (URV)
اور وہ کروبی اِس طرح اوپر کواپنے پر پھیلاےہوں کہ سر پوش کو اپنے پروش ڈھانک لے اور اُن کے منہ آمنے سامنے سر پوش کی طرح ہوں۔
خُروج 25 : 21 (URV)
اور تُو اُس سر پوش کو اُس صنُدوق کے اُوپر لگا یا اور وہ عہد نا مہ جو مَیں دُونگا اُسے اُس صنُدوق کے اندر رکھنا ۔
خُروج 25 : 22 (URV)
وہاں مَیں تجھ سے ملا کرونگا اور اُس سر پوش کے اُوپر سے اور کروبیوں کے بیچ میں سے جو عہد نا مہ کے صنُدوق کے اُوپر ہو نگے اُن سب احکام کے بارے میں جو مَین بنی اِسرائیل کے لئے تجھے دُونگا تجھ سے بات چِیت کیا کرُرنگا ۔
خُروج 25 : 23 (URV)
اور تُو دو ہا تھ لمبی اور ایک ہاتھ چو ڑی اور ڈیڑھ ہا تھ اُونچی کیکر کی لکڑی کی ایک میز بھی بنا نا ۔
خُروج 25 : 24 (URV)
اور اُسکو خا لص سو نے سے منڈھنا اور اُسکے گردا گرد ایک زرّین تاج بنا نا ۔
خُروج 25 : 25 (URV)
اور اُسکے چَوگردچار اُنگل چوڑی ایک کنگنی لگانا اور اُس کنگنی کے گردا گرد ایک زرّین تا ج بنا نا ۔
خُروج 25 : 26 (URV)
اور سو نے کے چار کڑے اُسکے لئے بنا کر کڑوں کو چاروں کو نو ں میں لگا نا جو چاروں پایوں کے مُقابل ہو نگے ۔
خُروج 25 : 27 (URV)
وہ کڑے کنگنی کے پاس ہی ہوں تاکہ چوبوں کے واسطے جنکے سہارے میز اُٹھائی جا ئے گھروں کا کام دیں ۔
خُروج 25 : 28 (URV)
اور کیکر کی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُنکو سونے سے منڈ ھنا تاکہ میز اُنہی سے اُٹھائی جائے ۔
خُروج 25 : 29 (URV)
اور تُو اُسکے طباق اور چمچے اور آفتابے اور اُنڈیلنے کے بڑے بڑے کٹورے سب خالص سو نے کے بنا نا ۔
خُروج 25 : 30 (URV)
اور تُو اُس میز پر نذر کی رو ٹیاں ہمیشہ میرے رُو برُو رکھنا ۔
خُروج 25 : 31 (URV)
اور تُوخالص سو نے کا ایک شمعدان بنا نا ۔ وہ شمعدان اور اُسکا پایہ اور ڈنڈی سب گھڑ کر بنا ئے جا ئیں اور اُسکی پیالیاں اور لٹو اور اُسکے پُھول سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں ۔
خُروج 25 : 32 (URV)
اور اُسکے دونوں پہلُوؤں سے چھ شا خیں با ہر کو نکلتی ہو ں ۔تین شا خیں شمعدان کے ایک پہلُو سے نکلیں اور تین دُوسرے پہلُو سے ۔
خُروج 25 : 33 (URV)
ایک شا خ میں با دام کے پُھول کی صورت کی تین پیا لیا ں ۔ ایک لٹو اور ایک پُھول ہو اور دُوسری شا خ میں بھی با دام کے پُھو ل کی صُورت کی تین پیا لیا ں ایک لٹو اور ایک پُھول ہو ۔ اِسی طرح شمعدان کی چھؤں شا خوں میں یہ سب لگا ہو ا ہو ۔
خُروج 25 : 34 (URV)
اور خُود شمعدان میں بادام کے پُھول کی صُورت کی چار پیا لیا اپنے اپنے لٹو اور پھول سمیت ہو ں ۔
خُروج 25 : 35 (URV)
اور دو شا خوں کے نیچے ایک لٹو ۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور پھر دو شاخو ں کے نیچے ایک لٹو ۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں ۔ شمعدان کی چھؤں با ہر کو نکلی ہو ئی شا خیں اَیسی ہی ہو ں ۔
خُروج 25 : 36 (URV)
یعنی لٹو اور شاخیں اور شمعدان سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں ۔ یہ سب کا سب خا لص سو نے کے ایک ہی ٹُکڑے سے گھڑ کر بنا یا جا ئے ۔
خُروج 25 : 37 (URV)
اور تُو اُسکے لئے چراغ بنا نا ۔ یہی چرالائیں تاکہ شمعدان کے سامنے روشنی ہو ۔
خُروج 25 : 38 (URV)
اور اُسکے گُلگیر اور گُلدان خا لص سو نے کے ہوں ۔
خُروج 25 : 39 (URV)
شمعدان اور یہ سب ظروف ایک قنطار خا لص سو نے کے بنے ہُو ئے ہوں ۔
خُروج 25 : 40 (URV)
اور دِیکھ تُو اِنکو ٹھیک اِنکے نمونہ کے مُطابق جو تجھے پہاڑ پر دکھایا گیا بنا نا ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: