خُروج 24 : 1 (URV)
اور اُس نے مُوسیٰ سےکہا کہ تُو ہارُون اور ندب اور ابہیو اور بنی اِسرائیل کے ستر بُزرگو ں کو لیکر خپداوند کے پاس اُوپر آاور تُم دُور ہی سے سجدہ کرنا۔
خُروج 24 : 2 (URV)
اور مُو سیٰ اکیلا خُداوند کے نزدیک آئے پر وہ نزدیک نہ آئیں اور اَور لو گ اُسکے ساتھ اُوپر نہ چڑھیں ۔
خُروج 24 : 3 (URV)
اور مُو سیٰ نے لو گو ں کے پاس جا کر خُداوند کی سب با تیں اوراحکام اُنکو بتا دِئے اور سب لو گو ں نے ہم آواز ہو کر جو اب دِیا کہ جِتنی با تیں خُداوند نے فرما ئی ہیں ہم اُن سب ما ئنیگے ۔
خُروج 24 : 4 (URV)
اور مُو سیٰ نے خُداوند کیسب با تیں لکھ لیں اور صُبح کو سو یرے اُٹھ کر پہاڑ کے نیچے ایک قُر با نگاہ اور بنی اِسرائیل کے بارہ قبیلوں کے حساب سے بارہ سُتون بنائے۔
خُروج 24 : 5 (URV)
اور اُس نے بنی اِسرائیل کے جو انو ں کو بھیجا جنہوں نے سو ختنی قُر با نیاں چڑھا ئیں اور بیلوں کو ذبح کر کے سلامتی کے ذبحیے خُداوند کے لئے گُذرانے ۔
خُروج 24 : 6 (URV)
اور مُوسیٰ نے آدھا خُون لیکر با سنوں میں رکھّا اور آدھا قُربانگاہ پر چھڑک دیا ۔
خُروج 24 : 7 (URV)
پھر اُس نے عہد نامہ لیا اور لو گوں کو پڑھکر سُنا یا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جو کُچھ خُداوند نے فرما یا ہے اُس سب کو ہم کر نیگے اور تا بع رہے گئے ۔
خُروج 24 : 8 (URV)
تب مُو سیٰ نے اُس خُون کو لیکر لو گوں پر چھڑکا اور کہا دیکھو یہ اُس عہدکا خُون ہے جو خُداوند نے اِن سب با توں کے بارے میں تُمہارے ساتھ با ند ھا ہے ۔
خُروج 24 : 9 (URV)
تب مُو سیٰ اور ہا رُون اور ندب اور ابہیو اور بنی اِسرائیل کے ستّربُزرگ اُوپر گئے ۔
خُروج 24 : 10 (URV)
اور اُنہوں نے اِسرائیل کے خُدا کو دیکھا اور اُسکے پاؤں کے نیچے نیلم کے پتھر کا چبُوترا سا تھا جو آسمان کی ما نند شفاف تھا۔
خُروج 24 : 11 (URV)
اور اُس نے بنی اِسرائیل کے شرفا پر اپنا ہا تھ نہ بڑھا یا ۔ سو اُنہوں نے خُدا کو دیکھا اور کھا یا اور پِیا۔
خُروج 24 : 12 (URV)
اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ پہاڑپر میرے پاس آاور وہیں ٹھہرا رہ اور مَیں تجھے پتھر کی لَو حیں اور شریعت اور احکام جو مَیں نے لکھّےہیں دُونگا تاکہ تُو اُنکو سکھا ئے ۔
خُروج 24 : 13 (URV)
اور مُوسیٰ اور اُسکا خادم یشوع اُٹھے اور مُوسیٰ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر گیا ۔
خُروج 24 : 14 (URV)
اور بُزرگوں سے کہہ گیا کہ جب تک ہم لَوٹکر تُمہارے پاس نہ آجا ئیں تُم ہمارے لئے یہیں ٹھہر ے ر ہو اور دیکھو ہا رُون اور جو تُمہارے ساتھ ہیں ۔ جِس کسی کا کو ئی مُقدّمہ ہو وہ اُنکے پاس جا ئے ۔
خُروج 24 : 15 (URV)
تب مُوسیٰ پہاڑ کے اُوپر گیا اور پہاڑ پر گھٹا چھا گئی ۔
خُروج 24 : 16 (URV)
اور خُداوند کا جلال کوہِ سینا پر آکر ٹھہر ا اور چھ دن تک گھٹا اُس پر چھا ئی ر ہی اور ساتویں دن اُس نے گھٹا میں سے مُوسیٰ کو بُلایا ۔
خُروج 24 : 17 (URV)
اور بنی اِسرائیل کی نگاہ میں پہاڑ کی چو ٹی پر خُداوند کے جلال کا منظربھسم کر نے والی آگ کی مانند تھا ۔
خُروج 24 : 18 (URV)
اور مُوسیٰ گھٹا کے بیچ میں ہو کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور وہ پہاڑ پر چا لیس دن اور چا لیس رات ر ہا ۔
❮
❯