خُروج 21 : 1 (URV)
وہ احکام جو تُجھے اُنکو بتانے ہیں یہ ہیں۔
خُروج 21 : 2 (URV)
اگر تو کوئی عبرانی غلام خریدے تو وہ چھ برس خدمت کرے اور ساتویں برس مُفت آزاد ہو کر چلاجائے۔
خُروج 21 : 3 (URV)
اگر وہ اکیلاآیا ہو تو اکیلا ہی چلا جائے اور اگر وہ بیاہا ہو تو اُسکی بیوی بھی اُسکے ساتھ جائے ۔
خُروج 21 : 4 (URV)
اگر اُسکے آقانے اُسکا بیا ہ کرایا ہو اور اُس عورت کے سے بیٹے اور بیٹیاں ہوئی ہوں تو وہ عورت اور اُسکے بچےاُس آقا کے ہو کر رہیں اور وہ اکیلا چلا جائے ۔
خُروج 21 : 5 (URV)
پر اگر وہ غلام صاف کہہ دے کہ میں اپنے آقا سے اور اپنی بیوی اور بّچوں سے محبّت رکھتا ہوں ۔ میں آزاد ہو کر نہیں جائُونگا ۔
خُروج 21 : 6 (URV)
تو اُسکا آقا اُسے خُدا کے پاس لے جائے اور اُسے دروازہ پر ےا دروازہ کی چوکھٹ پر لاکر سُتاری سے اُسکا کان چھیدے تب وہ ہمیشہ اُسکی خدِمت کرتا رہے۔
خُروج 21 : 7 (URV)
اور اگر کوئی شخص اپنی بیٹی کو لوَنڈی ہونے کے لئے بیچ ڈالے تو وہ غلا موں کی طرح چلی نہ جائے ۔
خُروج 21 : 8 (URV)
اگر اْ سکا آقا جِس نے اْس سے نِسبت کی ہے اْسے خوْش نہ ہو تو وہ اْسکا فِدیہ منظْور کرے پر اْسے یہ اِختیار نہ ہو گا کہ اْسکو کسِی اجنبی قَوم کے ہاتھ بیچے کیونکہ اْس نے اْس سے دغابازی کی۔
خُروج 21 : 9 (URV)
اور اگر وہ اُسکی نِسبت اپنے بیٹے سے کر دے تو وہ اُس سے بیٹیوں سا سلُوک کرے ۔
خُروج 21 : 10 (URV)
اگر وہ دُوسری عورت کر لے تو بھی وہ اُس کے کھا نے کپڑے اور شادی کے فرض سے قاصر نہ ہو ۔
خُروج 21 : 11 (URV)
اور اگر وہ اُس سے یہ تینوں باتیں نہ کرے تو وہ مُفت بے روپے دِئے چلی جائے ۔
خُروج 21 : 12 (URV)
اگر کوئی کسِی آدمی کو اَیسا مارے کہ وہ مرجائے تو وہ قطعی جان سے مارا جائے
خُروج 21 : 13 (URV)
پر اگر وہ شخص گھات لگا کر نہ بیٹھا ہو بلکہ خُدا ہی نے اُسے اُسکے حوالہ کر دیا ہو تو مَیں اَیسے حال میں ایک جگہ بتادُونگا جہاں وہ بھاگ جائے ۔
خُروج 21 : 14 (URV)
اور اگر کوئی دِیدہ ودانِستہ اپنے ہمسایہ پر چڑھ آئے تاکہ اُسے مکر سے مار ڈالے تو تُو اُسے میری قُربانگا ہ سے جُدا کر دینا تاکہ وہ مارا جائے ۔
خُروج 21 : 15 (URV)
اور جو کوئی اپنے باپ یا اپنی ماں کو مارے وہ قطعی جان سے مارا جائے ۔
خُروج 21 : 16 (URV)
اور جو کوئی کِسی آدمی کو چُرائے خواہ وہ اُسے بیچ ڈالے خواہ وہ اُسکے ہاں ملے وہ قطعی مار ڈالا جائے ۔
خُروج 21 : 17 (URV)
اور جو اپنے باپ یا اپنی ماں پر لعنت کرے وہ قطعی مار ڈالا جاے ۔
خُروج 21 : 18 (URV)
اور اگر وہ شخص جھگڑیں اور ایک دُوسرے کو پتھر یا مُکا مارے اور وہ مر ے تو نہیں پر بستر پر پڑا رہے ۔
خُروج 21 : 19 (URV)
تو جب وہ اُٹھکر اپنی لاٹھی کے سہارے باہر چلنے پھرنے لگے تب وہ جِس نے مارا تھا بری ہو جائے اور فقط اُسکا ہرجانہ بھر دے اور اُسکا پورا علاج کرا دے ۔
خُروج 21 : 20 (URV)
اور اگر کوئی اپنے غُلام یا لَونڈی کو لاٹھی سے ایسا مارے کہ وہ اُسکے ہاتھ سے مر جائے تو اُسے ضرور سزا دی جائے ۔
خُروج 21 : 21 (URV)
لیکن اگر وہ ایک دُو دِن جِیتا رہے تو آقا کو سزا نہ دی جائے اِسلئے کہ وہ غُلام اُسکا مال ہے ۔
خُروج 21 : 22 (URV)
اگر لوگ آپس میں مار پیٹ کریں اور کسی حاملہ کو ایسی چوٹ پہنچایئں کہ اُسے اِسقاط ہو جائے پر اور کوئی نُقصان نہ ہو تو اُس سے جتنا جُرمانہ اُسکا شوہر تجویز کرے لیا جائے اور وہ جس طرح قاضی فیصلہ کریں جُرمانہ بھر دے ۔
خُروج 21 : 23 (URV)
لیکن اگر نُقصان ہو جائے تو تُو جان کے بدلے جان لے ۔
خُروج 21 : 24 (URV)
اور آنکھ کے بدلے آنکھ ۔ دانت کے بدلے دانت اور ہاتھ کے بدلے ہاتھ ۔ پاؤں کے بدلے پاؤں ۔
خُروج 21 : 25 (URV)
جلانے کے بدلے جلانا ۔ زخم کے بدلے زخم اور چوٹ کے بدلے چوٹ ۔
خُروج 21 : 26 (URV)
اور اگر کوئی اپنے غُلام یا اپنی لونڈی کی آنکھ پر ایسا مارے کہ وہ پُھوٹ جائے تو وہ اُسکے آنکھ کے بدلے اُسے آزاد کر دے ۔
خُروج 21 : 27 (URV)
اگر کوئی اپنے غُلام یا اپنی لونڈی کا دانت مار کر توڑ دے تو وہ اُسکے دانت کے بدلے اُسے آزاد کر دے ۔
خُروج 21 : 28 (URV)
اگر بیل کسی مرد یا عورت کو اِیسا سِینگ مارے کہ وہ مر جائے تو وہ بیل ضرور سنگسار کیا جائے اور اُسکا گوشت کھا یا نہ جائے لیکن بیل کا مالک بے گناہ ٹھہرے ۔
خُروج 21 : 29 (URV)
پر اگر اُس بیل کی پہلے سے سَینگ مارنے کی عادت تھی اور اُسکے مالک کو بتا بھی دیا گیا تھا تو بھی اُس نے اُسے باندھکر نہیں رکھا اور اُس نے کِسی مرد یا عورت کو مار دیا ہو تو بیل سنگسار کیا جائے اور اُسکا مالک بھی مارا جائے ۔
خُروج 21 : 30 (URV)
اور اگر اُس سے خُون بہامانگا جائے تو اُسے اپنی جان کے فدیہ میں جتنا اُسکے لِئے ٹھہرایا جائے اُتنا ہی دینا پڑیگا ۔
خُروج 21 : 31 (URV)
خواہ اُسنے کسی کے بیٹے کو مارا ہو یا بیٹی کو اِسی حُکم کے مُوافق اُسکے ساتھ عمل کیا جائے ۔
خُروج 21 : 32 (URV)
اگر بیل کسی کے خُلام یا لونڈی کو سینگ سے مارے تو مالک اُس غُلام یا لونڈی کے مالک کو تیس مِثقال روپے دے اور بیل سنگسار کیا جائے ۔
خُروج 21 : 33 (URV)
اور اگر کوئی آدمی گڑھا کھولے یا کھودے اور اُسکا مُنہ نہ ڈھانپے اور کوئی بیل یا گدھا اُس میں گر جاے ۔
خُروج 21 : 34 (URV)
تو گڑھے کا مالک اِسکا نُقصان بھر دے اور اُنے کے مالک کو قمیت دےاور مرے ہو ئے جانور کو خُود لےلے ۔
خُروج 21 : 35 (URV)
اور اگر کسی کا بیل دُوسرے کے بیل کو اَیسی چوٹ پہنچائے کہ وہ مر جائے تو وہ جِیتے بیل کو بیچیں اور اُسکا دام آدھا آدھا آپس میں بانٹ لیں اور اِس مرے ہو ئے بیل کو اَیسے ہی بانٹ لیں ۔
خُروج 21 : 36 (URV)
اور اگر معلوم ہو جائے کہ اُس بیل کی پہلے سے ہی سینگ مارنے کی عادت تھی اور اُسکے مالک نے اُسے باندھکر نہیں رکھا تو اُسے قطعی بیل کے بدلے بیل دِینا ہو گا اور وہ مرا ہوا جانور اُسکا ہوگا

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: