استثنا 5 : 1 (URV)
پھر موسیٰ نے سب اسرائیلیوں کو بُلوا کر اُنکو کہا اے اسرائیلیو! تُم اُن آئین اور احکام کو سُن لو جنکو میں آج تمکو سُناتا ہوں تاکہ تُم سُنکو سیکھ کر اُن پر عمل کرو ۔
استثنا 5 : 2 (URV)
خداوند ہمارے خدا نے حورب میں ہم س ایک عہد باندھا ۔
استثنا 5 : 3 (URV)
خداوند نے یہ عہد ہمارے باپ دادا سے نہیں بلکہ خود ہم سے جو یہاں آج کے دن جیتے ہیں باندھا ۔
استثنا 5 : 4 (URV)
خداوند نے تُم سے اُس پہاڑ پر روبرو آگ کے بیچ میں سے باتیں کیں ۔
استثنا 5 : 5 (URV)
( اُس وقت میں تمہارے اور خداوند کے درمیان کھڑا ہوا تاکہ خداوند کا کلام تُم پر ظاہر کروں کیونکہ تُم آگ کے سبب سے ڈرے ہوئے تھے اور پہاڑ پر نہ چڑھے )۔
استثنا 5 : 6 (URV)
تب اُس نے کہا خداوند تیرا خدا جو تجھ کو مُلک مصر یعنی غلامی کے گھر سے نکال لایا میں ہوں ۔
استثنا 5 : 7 (URV)
میرے آگے تُو اور معبودوں کو نہ ماننا ۔
استثنا 5 : 8 (URV)
تُو اپنے لیے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو اوپر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے ۔
استثنا 5 : 9 (URV)
تُو اُنکے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُنکی عبادت کرنا کیونکہ میں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں اور جو مجھ سے عداوت رکھتے ہیں اُنکی اولاد کو تیسری اور چوتھی پُشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزا دیتا ہوں ۔
استثنا 5 : 10 (URV)
اور ہزاروں پر جو مجھ سے محبت رکھتے اور میرے حکموں کو مانتے ہیں رحم کرتا ہوں ۔
استثنا 5 : 11 (URV)
تُو خداوند اپنے خدا کا نام بے فائدہ نہ لینا کیونکہ خداوند اُسکو جو اُسکا نام بے فائدہ لیتا ہے بے گناہ نہ ٹھہرے گا ۔
استثنا 5 : 12 (URV)
تُو خداوند اپنے خدا کے حکم کے مطابق سبت کے دن کو یاد کر کے پاک ماننا ۔
استثنا 5 : 13 (URV)
چھ دن تک تُو محنت کر کے اپنا سارا کام کاج کرنا ۔
استثنا 5 : 14 (URV)
لیکن ساتواں دن خداوند تیرے خدا کا سبت ہے ۔ اُس میں نہ تُو کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غُلام نہ تیری لونڈی نہ تیرا بیل نہ تیرا گدھا نہ تیرا اور کوئی جانور اور نہ کوئی مُسافر جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو تاکہ تیرا غُلام اور تیری لونڈی بھی تیری طرح آرام کریں ۔
استثنا 5 : 15 (URV)
اور یاد رکھنا کہ تُو ملکِ مصر میں غلام تھا اور وہاں سے خداوند تیرا خدا اپنے زور آور ہاتھ اور بُلند بازو سے تُجھ کو نکال لایا ۔ اِس لیے خداوند تیرے خدا نے تُجھ کو سبت کے دن کو ماننے کا حکم دیا ۔
استثنا 5 : 16 (URV)
اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا جیسا خداوند تیرے خدا نے تجھے حکم دیا ہے تاکہ تیری عمر دراز ہو اور جو مُلک خداوند تیرا خدا تجھے دیتا ہے اُس مں تیرا بھلا ہو ۔
استثنا 5 : 17 (URV)
تُو خون نہ کرنا ۔
استثنا 5 : 18 (URV)
تُو زنا نہ کرنا ۔
استثنا 5 : 19 (URV)
تُو چوری نہ کرنا
استثنا 5 : 20 (URV)
تُو اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی نہ دینا ۔
استثنا 5 : 21 (URV)
تُو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اپنے پڑوسی کے گھر یا اُسکے کھیت یا غُلام یا لونڈی یا بیل یا گدھے یا ُسکی کسی اور چیز کا خواہاں ہونا ۔
استثنا 5 : 22 (URV)
یہیں باتیں خداوند نے اُس پہاڑ پر آگ اور گھٹا اور ظُلمت میں سے تمہاری ساری جماعت کو بُلند آواز سے کہیں اور اِس سے زیادہ اور کچھ نہ کہا اور اِن ہی کو اُس نے پتھر کی دو لوحوں پر لکھا اور اُنکو میرے سپرد کیا ۔
استثنا 5 : 23 (URV)
اور جب وہ پہاڑ آگ سے دہک رہا تھا اور تُم نے وہ آواز اندھیرے میں سے آتی سُنی تو تُم اور تمہارے قبیلوں کے سردار اور بزرگ میرے پاس آئے ۔
استثنا 5 : 24 (URV)
اور تُم کہنے لگے کہ خداوند ہمار ے خدا نے اپنی شوکت اور عظمت ہمکو دکھائی اور ہم نے اُسکی آواز آگ میں سے آتی سُنی ۔ آج ہم نے دیکھ لیا کہ خداوند انسان سے باتیں کرتا ہے تو بھی انسان زندہ رہتا ہے ۔
استثنا 5 : 25 (URV)
سو اب ہم کیوں اپنی جان دیں کیونکی ایسی بڑی آگ ہمکو بھسم کر دے گی ۔ اگر ہم خداوند اپنے خدا کی آواز پھر سُنیں تو مر ہی جائیں گے ۔
استثنا 5 : 26 (URV)
کیونکہ ایسا کون سا بشر ہے جس نے زندہ خدا کی آواز ہماری طرح آگ میں سے آتی سُنی ہو اور پھر بھی جیتا رہا ؟
استثنا 5 : 27 (URV)
سو تُو ہی نزدیک جا کر جو کچھ خداوند ہمارا خدا کہے اُسے سُن لے اور تُو ہی وہ باتیں جو خداوند ہمارا خدا تُجھ سے کہے ہم کو بتانا اور ہم اُسے سُنیں گے اور اُس پر عمل کریں گے ۔
استثنا 5 : 28 (URV)
اور جب تُم مجھ سے گفتگو کر رہے تھے تو خداوند نے تمہاری باتیں سُنیں ۔ تب خداوند نے مجھ سے کہا کہ میں اِن لوگوں کی باتیں جو اُنہوں نے تُجھ سے کہیں سُنی ہیں ۔ جو کچھ اُنہوں نے کہا ٹھیک کہا ۔
استثنا 5 : 29 (URV)
کاش اُن میں ایسا ہی دل ہو تاکہ وہ میرا خوف مانکر ہمیشہ میرے سب حکموں پر عمل کرتے تاکہ سدا اُنکا اور اُنکی اولاد کا بھلا ہوتا ۔
استثنا 5 : 30 (URV)
سو تُو جا کر اُن سے کہہ دے کہ تُم اپنے ڈیروں کو لوٹ جاو۔
استثنا 5 : 31 (URV)
پر تُو یہیں میرے پاس کھڑا رہ اور میں وہ سب فرمان اور سب آئین اور احکام جو تجھے اُنکو سکھانے ہیں تجھ کو بتاونگا تاکہ وہ اُن پر اُس مُلک میں جو میں اُنکو قبضہ کرنے کے لیے دیتا ہوں عمل کریں ۔
استثنا 5 : 32 (URV)
سو تُم احتیاط رکھنا اور جیسا خداوند تمہارے خدا نے تُمکو حکم دیا ہے ویسا ہی کرنا اور دہنے یا بائیں ہاتھ کو نہ مُڑنا ۔
استثنا 5 : 33 (URV)
تُم اُس سارے طریق پر جسکا حکم خداوند تمہارے خدانے تُمکو دیا ہے چلنا تاکہ تُم جیتے رہو اور تمہارا بھلا ہو اور تمہاری عمر اُس ملک میں جس پر تہم قبضہ کرو گے دراز ہو ۔
❮
❯