دانی ایل 4 : 1 (URV)
نبُوکدنضر بادشاہ کی طرف سے تمام لوگوں اُمتوں اور اہل لُغت کے لے جو تمام رُوی زمین پر سکُونت کرتے ہیں تمہاری سلامتی افزون ہو۔
دانی ایل 4 : 2 (URV)
میں نے مُناسب جانا کہ اُن نشانوں اور عجائب کو ظاہر کرُوں جو خُدا تعالیٰ نے مجھ پر آشکارا کے ہیں ۔
دانی ایل 4 : 3 (URV)
اس کے نشان کیسے عظیم اور اُس کے عجائب کیسے مُہیب ہیں! اُس کی ممُلکت ابدی ممُلکت ہے اور اُس کی سلطنت پُشت در پُشت۔
دانی ایل 4 : 4 (URV)
میں نبُوکدنضر اپنے گھر میں مُطمن اور اپنے قصر میں کامران تھا ۔
دانی ایل 4 : 5 (URV)
میں نے ایک خواب دیکھا جس سے میں ہراسان ہو گیا اور اُن تصُورات سے جو میں نے پلنگ پر کئے اور اُن خیالوں سے جو میرے دماغ میں آے مُجھے پریشانی ہُوئی ۔
دانی ایل 4 : 6 (URV)
اس لئے میں نے فرمان جاری کیا کہ بابل کے تمام حکیم میرے حضُور حاضر کئے جائیں تا کہ مجھ سے اُس خواب کی تعبیر بیان کریں۔
دانی ایل 4 : 7 (URV)
چُنانچہ ساحر اور نجومی اور کسدی اور فال گیر حاضر ہُوے اور میں نے اُن سے اپنے خواب کا بیان کیا پر اُنہوں نے اُس کی تعبیر مجھ سے بیان نہ کی۔
دانی ایل 4 : 8 (URV)
آخر کار دانی ایل میرے سامنے آیا جس کا نام بیلطشضر ہے جو میرے معبُود کا بھی نام ہے۔ اُس میں مُقدس الٰہوں کی رُوح ہے ۔ پس میں نے اُس کے رُوبرُو خواب کا بیان کیا اور کہا ۔
دانی ایل 4 : 9 (URV)
اے بیلطشضر ساحروں کے سردار چُونکہ میں جانتا ہُوں کہ مُقدس الٰہوں کی رُوح تجھ میں ہے اور کہ کوئی راز کی بات تیرے لے مُشکل نہیں اس لے جو خواب میں نے دیکھا اُس کی کیفیت اور تعبیر بیان کر۔
دانی ایل 4 : 10 (URV)
پلنگ پر میرے دماغ کی رویا یہ تھی ۔ میں نے نگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ زمین کے وسط ایک نہایت اُونچا درخت ہے ۔
دانی ایل 4 : 11 (URV)
وہ درخت بڑھا اور مُضبوط ہُوا اور اُس کی چوٹی آسمان تک پُہنچی اور وہ زمین کی انہتا تک دکھائی دینے لگا۔
دانی ایل 4 : 12 (URV)
اُس کے پتے خُوش نما تھے اور میوہ فراوان تھا اور اُس میں سب کے لئے خُوراک تھی۔ میدان کے چرندے اُس کے سایہ میں اور ہوا کے پرندے اُس کی شاخوں پر بسیرا کرتے تھے اور تمام بشر نے اُس سے پرورش پائی۔
دانی ایل 4 : 13 (URV)
میں نے اپنے پلنگ پر اپنی دماغی رویا پر نگاہ کی اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نگہبان ہاں ایک قُدسی آسمان سے اُترا۔
دانی ایل 4 : 14 (URV)
اُس نے بُلند آواز سے پُکار کر یُوں کہا کہ درخت کو کاٹو۔ اُس کی شاخیں تراشو اور اُس کے پتے جھاڑو اور اُس کا پھل بکھیر دو چندے اُس کے نیچے سے چلے جائیں اور پرندے اُس کی شاخوں پر سے اُڑ جائیں ۔
دانی ایل 4 : 15 (URV)
لیکن اُس کی جڑوں کا کُندہ زمین میں باقی رہنے دو۔ ہاں لوہے اور تابنے کے بندھن سے بندھا ہُوا میدان کی ہری گھاس میں رہنے دو اور وہ آسمان کی شبنم سے تر ہو اور اُس کا حصہ زمین کی گھاس میں حیوانوں کے ساتھ ہو۔
دانی ایل 4 : 16 (URV)
اُس کا دل انسان کا دل نہ رہے بلکہ اُس کو حیوان کا دل دیا جاے اور اُس پر سات رود گُزر جائیں ۔
دانی ایل 4 : 17 (URV)
یہ حُکم نگہبانوں کے فیصلہ سے ہے اور یہ امر قُدسیوں کے کہنے کے مُطابق ہے تاکہ سب دی حیات پہچان لیں کہ حق تعالیٰ آدمیوں کی مملکت میں حُکمرانی کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اُسے دیتا ہے بلکہ آدمیوں میں سے ادنیٰ آدمیوں کی مُملکت میں حُکمرانی کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اُسے دیتا ہے بلکہ آدمیوں میں سے آدنیٰ آدمی کو اُس پر قائم کرتا ہے۔
دانی ایل 4 : 18 (URV)
میں نبُوکدنضر بادشاہ نے یہ خواب دیکھا ہے اے بیلطشضر تو اس کی تعبیر بیان کر کیونکہ میری مملکت کے تمام حکیم مجھ سے اُس کی تعبیر بیان نہیں کر سکتے لیکن تو کر سکتا ہے کیونکہ مُقدس الہٰوں کی رُوح تجھ میں مُوجود ہے۔
دانی ایل 4 : 19 (URV)
تب دانی ایل جس کا نام بیلطشضر ہے ایک ساعت تک سراسیمہ رہا اور اپنے خیالات میں پریشان ہُوا۔ بادشاہ نے اُس سے کہا اے بیلطشضر خواب اور اُس کی تعبیر سے تو پریشان نہ ہو۔ بیلطشضر نے جواب دیا اے میرے خُداوند یہ خواب تجھ سے کینہ رکھنے والوں کے لے اور اُس کی تعبیر تیرے دُشمنوں کے لئے ہو۔
دانی ایل 4 : 20 (URV)
وہ درخت جو تونے دیکھا کہ بڑھا اور مضبوط ہوا جس کی چوٹی آسمان تک پہُنچی اور زمین کی انتہا تک دکھائی دیتا تھا۔
دانی ایل 4 : 21 (URV)
جس کے پتے خُوش نما تھے اور میوہ فراوان تھا ۔ جس میں سب کے لئے خوراک تھی۔ جس کے سایہ میں میدان کے چرندے اور شاخوں پر ہوا کے پرندے بسیرا کرتے تھے۔
دانی ایل 4 : 22 (URV)
اے بادشاہ وہ تو ہی ہے جو بڑھا اور مُضبوط ہُوا کیونکہ تیری بُزرگی بڑھی اور آسمان تک پُہنچی اور تیری سلطنت زمین کی انتہا تک ۔
دانی ایل 4 : 23 (URV)
اور جو بادشاہ نے دیکھا کہ ایک نگہبان ہاں ایک قُدسی آسمان سے اُترا اور کہنے لگا کہ درخت کو کاٹ ڈالو اور اُسے برباد کرو لیکن اُس کی جڑوں کا کُندہ زمین میں باقی رہنے دو بلکہ اُسے لوہے اور تابنے کے بندھن سے بندھا ہُوا میدان کی ہری گھاس میں رہنے دو کہ وہ آسمان کی شبنم سے تر ہواور جب تک اُس پر سات دور نہ گُزر جائیں اُس کا بخرہ زمین کے حیوانوں کے ساتھ ہو۔
دانی ایل 4 : 24 (URV)
اے بادشاہ اس کی تعبیر اور حق تعالیٰ کا وہ حُکم جو بادشاہ میرے خُداوند کے حق میں ہُوا ہے یہی ہے۔
دانی ایل 4 : 25 (URV)
کہ تجھے آدمیوں میں سے ہانک کر نکال دیں گے اور تو میدان کے حیوانوں کے ساتھ رہے گا اور تو بیل کی طرح گھاس کھائے گا اور آسمان کی شبنم سے تر ہوگا اور تجھ پر سات دور گزر جائیں گے۔ تب تجھ کو معلوم ہو گا کی حق تعالیٰ انسان کی مملُکت میں حُکمرانی کرتا ہے اور اُسے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے ۔
دانی ایل 4 : 26 (URV)
اور یہ جو انُہوں نے حُکم کیا کہ درخت کی جڑوں کے کُندہ کو باقی رہنے دُو اُس کا مطلب یہ ہے کہ جب تو معلوم کر چُکے گا کہ بادشاہی کا اقتدار آسمان کی طرف سے ہے تو تو اپنی سلطنت پر پھر قائم ہو جائے گا۔
دانی ایل 4 : 27 (URV)
اس لئے اے بادشاہ تیرے حُضور میری صلاح قبُول ہو اور تو اپنی خطاوں کو صداقت سے اور اپنی بدکرداری کو مسکینوں پر رحم کرنے سے دُور کر۔ مُمکن ہے کہ اس سے تیرا اطمینان زیادہ ہو۔
دانی ایل 4 : 28 (URV)
یہ سب کچھ نبُوکدنضر بادشاہ پر گُزرا۔
دانی ایل 4 : 29 (URV)
ایک سال کے بعد وہ بابل کے شاہی محل میں ٹہل رہا تھا۔
دانی ایل 4 : 30 (URV)
بادشاہ نے فرمایا کیا یہ بابل اعظم نہیں جس کو میں نے اپنی توانائی کی قُدرت سے تعمیر کیا ہے کہ داراُلسّلطنت اور میرے جاہ و جلال کا نمونہ ہُو؟۔
دانی ایل 4 : 31 (URV)
بادشاہ یہ بات کہہ ہی رہا تھا کہ آسمان سے آواز آئی کہ اے نبُوکدنضر بادشاہ تیرے حو میں یہ فتٰوی ہے کہ سلطنت تجھ سے جاتی رہی۔
دانی ایل 4 : 32 (URV)
اور تجھے آدمیوں میں سے ہانک کر نکال دیں گے اور تو میدان کے حیوانوں کے ساتھ رہے گا اور بیل کی طرح گھاس کھائے گا اور سات دور تجھ پر گُزریں گے تب تجھ کو معلوم ہو گا کہ حق تعالیٰ آدمیوں کی ممُلکت میں حکمرانی کرتا ہے اور اُسے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔
دانی ایل 4 : 33 (URV)
اُسی وقت نبُوکدنضر بادشاہ پر یہ بات پُوری ہُوئی اور وہ آدمیوں میں سے نکالا گیا اور بیلوں کی طرح گھاس کھاتا رہا اور اُس کا بدن آسمان کی شبنم سے تر ہُوا یہاں تک کہ اُس کے بال عُقاب کے پروں کی مانند اور اُس کے ناخن پرندوں کے چنگل کی مانند بڑھ گئے۔
دانی ایل 4 : 34 (URV)
اور ان ایّام کے گُزرنے کے بعد میں نبُوکدنضر نے آسمان کی طرف آنکھیں آٹھائیں اور میری عقل مجھ میں پھر آئی اور میں نے حق تعالیٰ کا شُکر کیا اور اُس حیّ القیوم کی حمدو ثنا کی جس کی سلطنت ابدی اور جس کی مملکت پُشت در پُشت ہے۔
دانی ایل 4 : 35 (URV)
اور زمین کے تمام باشندے ناچیز گنے جاتے ہیں اور وہ آسمانی لشکر اور اہل زمین کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تو کیا کرتا ہے؟۔
دانی ایل 4 : 36 (URV)
اُسی وقت میری عقل مجھ میں آئی اور میری سلطنے کی شوکت کے لے میرا رُعب اور دبدبہ پھر مجھ میں بحال ہو گیا اور میرے مُشیروں اور امیروں نے مُجھے پھر ڈھونڈا اور میں اپنی ممُلکت میں قائم ہُوا اور میری عظمت میں افزونی ہُوئی۔
دانی ایل 4 : 37 (URV)
اب میں نبُوکدنضر آسمان کے بادشاہ کی ستائش اور تکریم و تعظیم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اپنے کاموں میں راست اور اپنی سب راہوں میں عادل ہے اور جو مغروری میں چلتے ہیں اُن کو ذلیل کر سکتا ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37