عامُوس 8 : 1 (URV)
پھر خُداوند خُدا نے مُجھے رویا دکھائی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ تاپستانی میووں کی ٹوکری ہے۔
عامُوس 8 : 2 (URV)
اور اُس نے فرمایا عامُوس تو کیا دیکھتا ہے؟میں نے عرض کی کہ تاپستانی میووں کی ٹوکری۔تب خداوند نے مُجھے فرمایا کہ میری قوم اسرائیل کا کاوقت آپُہنچاہے ۔اب میں اُس سے درگزر نہ کروں گا۔
عامُوس 8 : 3 (URV)
اور اُس وقت مُقدس کے کے نغمے نوحہ ہو جائیں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔ بُہت سی لاشیں ہوں گی۔ وہ چُپکے چُپکے ان کو ہر جگہ نکال پھینیکں گے۔
عامُوس 8 : 4 (URV)
تم جوچاہتے ہو کہ مُحتاجوں کو نگل جاو اور مُسکینوں کو مُلک سے نیست کرو۔
عامُوس 8 : 5 (URV)
اور ایفہ کو چھوٹا اور مثقال کو بڑا بناتے اور فریب کی ترازق سے دغابازی کرتے اور کہتے ہو کہ نئے چاند کا دن کب گُزرے گا تا کہ ہم غلّہ بیچیں اور سبت کا دن کب ختم ہوگا کہ گُہیوں کے کھتے کھولیں؟۔
عامُوس 8 : 6 (URV)
تاکہ مسکین کو رُوپیہ سے اور مُحتاج کو ایک جوڑی جُوتیوں سے خریدیں اور گُیہوں کی پھٹکن بیچیں یہ بات سُنو! ۔
عامُوس 8 : 7 (URV)
خُداوند نے یعقوب کی حمشت کی قسم کھا کر فرمایا ہے میں ان کے کاموں میں سے ایک کو بھی ہرگز نہ بُھولوں گا۔
عامُوس 8 : 8 (URV)
کیا اس سبب سے زمین نی تھر تھراے گی اور اُس کا ہر ایک باشندہ ماتم نہ کرے گا؟ ہاں وُہ بالکل دریای نیل کی طرح اُٹھے گی اور وہ مصر کی طرح پُھیل کر پھر سُکڑ جائے گی۔
عامُوس 8 : 9 (URV)
اور خُداوند خُدا فرماتا یے اُس روز آفتاب دوپہر ہی کو غروب ہو جائے گا اور میں روز روشن ہی میں زمین کو تاریک کُروں گا۔
عامُوس 8 : 10 (URV)
تمہاری عیدوں کو ماتم سے اور تمہارے نغموں کو نوحوں سے بدل دُوں گا اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ بندھواوں گا اور ہر ایک کے سر پر چند لاپن بھیجوں گا اور ایسا ماتم برپا کُروں گا جیسا اکلوتے بیٹے پر ہوتا ہے اور اُس کا انجام روز تلخ سا ہو گا۔
عامُوس 8 : 11 (URV)
خُداوند خُدا فرماتا ہے دیکھو وہ دن آتے ہیں کہ میں اس مُلک میں قحط ڈالوں گا۔ نہ پانی کی پیاس اور نہ روٹی کا قحط بلکہ خُداوند کا کلام سُننے کا۔
عامُوس 8 : 12 (URV)
تب لوگ سُمند سے سمندر تک اور شمال سے مشرق تک بھٹکتے پھریں گے اور خُداوند کے کلام کی تلاش میں ادھر اُدھر دوڑیں گے لیکن کہیں نہ پائیں گے ۔
عامُوس 8 : 13 (URV)
اور اُس روز حسین کُنواریاں اور جوان پیاس سے بے تاب ہو جائیں گے۔
عامُوس 8 : 14 (URV)
جو سامریہ کے بآت کی قسم کھاتے ہیں اور کہتے ہیں اے دان تیرے معُبود کی قسم اور بیر سنع کے طریق کی قسم وہ گر جائیں اور پھر ہرگز نہ اُٹھیں گے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14