عامُوس 4 : 1 (URV)
اے بسن کی گایو جو کوہ سامریہ پر رہتی ہو اور غریبوں کوستاتی اور مسکینوں کو کُچلتی اور اپنے مالکوں سے کہتی ہو لاو ہم پیں تم یہ بات سُنو۔
عامُوس 4 : 2 (URV)
خُداوند خُدا نے اپنی پاکیزگی کی قسم کھائی ہے کہ تُم پر وہ دن آئیں گے جب تم کو آنکڑیوں سے اور تمہاری اولاد کوشستوں سے کھینچ لے جائیں گے۔
عامُوس 4 : 3 (URV)
اور خُداوند فرماتا ہے تم میں سے ہر ایک اس رخنہ سے جو اُس کے سامنے ہو گا نکل بھاگے گی اور تم قید میں ڈالی جاو گی۔
عامُوس 4 : 4 (URV)
بیت ایل میں آو اور گُناہ کرو اور جلجال میں کثرت سے گُناہ کرو۔ ہر صُبح اپنی قربانیاں اور ہر تیسرے روز دہ یکی لاو۔
عامُوس 4 : 5 (URV)
اور شُکر گزاری کا ہدیہ خمیر کے ساتھ آگ پر گُزرانو اور رضا کی قربانی کا اعلان کرو اور اُس کو مشہُور کرو کیونکہ اے نبی اسرائیل یہ سب کام تم کو پسند ہیں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔
عامُوس 4 : 6 (URV)
خُداوند فرماتا ہے اگرچہ میں نے تم کو تمہارے ہر شہر میں دانتوں کی صفائی اور تمہارے ہر مکان میں روٹی کی کمی دی ہے تو بھی تم میری طرف رجوع نہ لائے ۔
عامُوس 4 : 7 (URV)
اور اگرچہ میں نے مینہ کو جب کہ فصل پکنے میں تین مہینے باقی تھے تم سے روک لیا اور ایک شہر پر برسایا اور دُوسرے سے روک رکھا ایک قطعہ زمین پر برسا اور دُوسرا قطعہ بارش نہ ہونے کے باعث سوکھ گیا۔
عامُوس 4 : 8 (URV)
اور دو تین بستیاں آوارہ ہو کر ایک بستی میں آئیں تاکہ لوگ پانی پیں پروہ آسودہ نہ ہوئے تو بھی تم میری طرف رجوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے۔
عامُوس 4 : 9 (URV)
پھر میں نےتم پر بادسموم اور گیروئی کی آفت بیجھی اور تمہارے بے شمار باغ اور تاکستان اور انجیر اور زیتون کے درخت ٹڈیوں نے کھا لے تو بھی میری طرف رجوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے ۔
عامُوس 4 : 10 (URV)
میں نے مصر کی سی وبا تم پر بھیجی اور تمہارے جوانوں کو تلوار سے قتل کیا۔ تمہارے گھوڑے چھین لئے اور تمہاری لشکر گاہ کی تمہارے نتھوں میں پُہنچی تو بھی تم میری طرف رجوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے۔
عامُوس 4 : 11 (URV)
میں نے تم میں سے بعض کو اُلٹ دیا جیسے خُدا نے سدوم اور عمورہ کو اُلٹ دیا تھا اور تم اُس لکٹی کی مانند ہُوئے جو آگ سے نکالی جائے تو بھی تم میری طرف رجوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے۔
عامُوس 4 : 12 (URV)
پس اے اسرائیل میں تجھ سے یُوں ہی کُروں گا اور چونکہ میں تجھ سے یُوں کُروں گا اس لئے اے اسرائیل تو اپنے خۃدا سے مُلاقات کی تیاری کر۔
عامُوس 4 : 13 (URV)
کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پیدا کیا۔وہ انسان پر اُس کے خیالات کو ظاہر کرتا ہےاور صُبح کو تاریک بنا دیتا ہےاور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اُس کا نام خُداوند ربُ لافواج ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: