اعمال 3 : 1 (URV)
پطرس اور یُوحنّا دُعا کے وقت یعنی تِیسرے پہر ہَیکل کو جارہے تھے ۔
اعمال 3 : 2 (URV)
اور لوگ ایک جنم کے لنگڑے کو لارہے تھے جِس کو ہر روز ہَیکل کے اُس دروازہ پر بِٹھا دیتے تھے جو خُوبصُورت کہلاتا ہے تاکہ ہَیکل میں جانے والوں سے بِھیک مانگے ۔
اعمال 3 : 3 (URV)
جب اُس نے پطرس اور یُوحنّا کو ہَیکل میں جاتے دیکھا تو اُن سے بِھیک مانگی ۔
اعمال 3 : 4 (URV)
پطرس ا اور یُوحنّا نے اُس پر غَور سے نظر کی اور پطرس نے کہا ہماری طرف دیکھ ۔
اعمال 3 : 5 (URV)
وہ اُن سے کُچھ مِلنے کی اُمِید پر اُن کی طرف مُتوّجہِ ہُؤا ۔
اعمال 3 : 6 (URV)
پطرس نے کہا چاندی سونا تو میرے پاس ہے نہِیں مگر جو میرے پاس ہے وہ تُجھے دِئے دیتا ہُوں۔ یسُِوع مسِیح ناصری کے نام سے چل پِھر ۔
اعمال 3 : 7 (URV)
اور اُس کا دہنا ہاتھ پکڑکر اُس کو اَُٹھایا اور اُسی دم اُس کے پاؤں اور ٹخنے مضبُوط ہوگئے ۔
اعمال 3 : 8 (URV)
اور وہ کوُد کر کھڑا ہوگیا اور چلنے پھِرنے لگا اور چلتا اور کوُدتا اور خُدا کی حمد کرتا ہُؤا اُن کے ساتھ ہَیکل میں گیا ۔
اعمال 3 : 9 (URV)
اور سب لوگوں نے اُسے چلتے پِھرتے اور خُدا کی گمد کرتے دیکھ کر ۔
اعمال 3 : 10 (URV)
اُس کو پہچانا کہ یہ وُہی ہے جو ہَیکل کے خُوبصُورت دروازہ پر بَیٹھا بِھیک مانگا کرتا تھا اور اُس ماجرے سے جو اُس پر واقِع ہُؤا تھا بہُت دَنگ اور حیَران ہُوئے ۔
اعمال 3 : 11 (URV)
جب وہ پطرس اور یُوحنّا کو پکڑے ہُوئے تھا تو سب لوگ بہُت حَیران ہوکر اُس برآمدہ کی طرف جو سُلیمان کا کہلاتا ہے اُن کے پاس دَوڑے آئے ۔
اعمال 3 : 12 (URV)
پطرس نے یہ دیکھ کر لوگوں سے کہا اَے اِسرائیلیو۔ اِس پر تُم کِیُوں تعّجُب کرتے ہو اور ہمیں کِیُوں اِس طرح دیکھ رہے ہوکہ گویا ہم نے اپنی قُدرت یا دِینداری سے اِس شَخص کو چلتا پِھرتا کردِیا؟ ۔
اعمال 3 : 13 (URV)
ابرہام اور یِضحاق اور یعُقوب کے خُدا یعنی ہمارے باپ دادا کے خُدا نے اپنے خادِم یسُِوع کو جلال دِیا جِسے تُم نے پکڑوا دِیا اور جب پِیلاطُس نے اُسے چھوڑ دینے کا قصد کِیا تو تُم نے اُس کے سامنے اُس کا اِنکار کِیا ۔
اعمال 3 : 14 (URV)
تُم نے اُس قُدُّوس اور راستباز کا اِنکار کِیا اور دوخواست کی کہ ایک خُونی تُمہاری خاطِر چھوڑ دِیا جائے ۔
اعمال 3 : 15 (URV)
مگر زِندگی کے مالِک کو قتل کِیا جِسے خُدا نے مُردوں میں سے جِلایا۔ اِس کے ہم گواہ ہیں ۔
اعمال 3 : 16 (URV)
اُسی کے نام نے اُس اِیمان کے وسِیلہ سے جو اُس کے نام پر ہے اِس شَخص کو مضبُوط کِیا جِسے تُم دیکھتے اور جانتے ہو۔ بیشک اُسی اِیمان نے جو اُس کے وسِیلہ سے ہے یہ کامِل تنُدرُستی تُم سب کے سامنے اُسے دِی ۔
اعمال 3 : 17 (URV)
اور اَب اَے بھائِیو۔ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم نے یہ کام نادانی سے کِیا اور اَیسا ہی تُمہارے سَرداروں نے بھی ۔
اعمال 3 : 18 (URV)
مگر جِن باتوں کی خُدا نے سب نبِیوں کی زبانی پیشتر خَبردی تھی کہ اُس کا مسِیح دُکھ اُٹھائے گا وہ اُس نے اِسی طرح پُوری کِیں ۔
اعمال 3 : 19 (URV)
پَس تُوبہ کرو اور رُجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور سے تازگی کے دِن آئیں ۔
اعمال 3 : 20 (URV)
اور وہ اُس مسِیح کو جو تُمہارے واسطے مُقرّر ہُؤا ہے یعنی یِسُوع کو بھیجے ۔
اعمال 3 : 21 (URV)
ضرُور ہے کہ وہ آسمان میں اُس وقت تک رہے جب تک کہ وہ سب چِیزیں بحال نہ کی جائیں جِنکا ذِکر خُدا نے اپنے پاک نبِیوں کی زبانی کِیا ہے جو دُنیا کے شُرُوع سے ہوتے آئے ہیں ۔
اعمال 3 : 22 (URV)
چُنانچہ مُوسٰی نے کہا کہ خُداوند خُدا تُمہارے بھائِیوں میں سے تُمہارے لِئے مُجھ سا ایک نبی پَیدا کرے گا۔ جو کُچھ وہ تُم سے کہے اُس کی سُننا ۔
اعمال 3 : 23 (URV)
اور یُوں ہوگا کہ جو شَخص اُس نبی کی نہ سُنیگا وہ اُمّت میں سے نیست و نابُود کر دِیا جائے گا ۔
اعمال 3 : 24 (URV)
بلکہ سموئیل سے لے کر پچھلوں تک جِتنے نبِیوں نے کلام کِیا اُن سب نے اِن دِنوں کی خَبردی ہے ۔
اعمال 3 : 25 (URV)
تُم نبِیوں کی اَولاد اور اُس عہد کے شِریک ہوجو خُدا نے تُمہارے باپ دادا سے باندھا جب ابرہام سے کہا کہ تیری اَولاد سےدُنیا کے سب گھرانے بَرکَت پائیں گے ۔
اعمال 3 : 26 (URV)
خُدا نے اپنے خادِم کو اُٹھا کر پہلے تُمہارے پاس بھیجا تاکہ تُم میں سے ہر ایک کو اُس کی بدیوں سے ہٹا کر بَرکَت دے ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: