اعمال 12 : 1 (URV)
قریبأ اُسی وقت ہیرودِیس بادشاہ نے ستانے کے لئِے کلِیسِیا میں بعض پر ہاتھ ڈالا۔
اعمال 12 : 2 (URV)
اور یُوحنّا کے بھائِی یَعقُوب کو تلوار سے قتل کِیا۔
اعمال 12 : 3 (URV)
جب دیکھا کہ یہ بات یہُودِیوں کو پسند آئی تو پطرس کو بھی گِرفتار کرلِیا اور یہ عِید فطِیر کے دِن تھے۔
اعمال 12 : 4 (URV)
اور اُس کو پکڑ کر قَید کِیا اور نگِھبانی کے لئِے چار چار سِپاہِیوں کے چار پہروں میں رکھّا اِس اِرادہ سے کہ فسح کے بعد اُس کو لوگوں کے سامنے پیش کرے۔
اعمال 12 : 5 (URV)
پَس قَید خانہ میں تو پطرس کی نگہبانی ہورہی تھی مگر کلِیسِیا اُس کے لئِے بَدَن وجان خُدا سے دُعا کررہی تھی۔
اعمال 12 : 6 (URV)
اور جب ہیرودِیس اُسے پیش کرنے کو تھا تو اُسی رات پطرس دو زنجِیروں سے بندھا ہُؤا دو سِپاہیوں کے درمیان سوتا تھا اور پہرے والے دروازہ پر قَید خانہ کی نگِہبانی کررہے تھے۔
اعمال 12 : 7 (URV)
کہ دیکھو خُداوند کا ایک فِرشتہ آکھڑا ہُؤا اور اُس کو ٹھڑی میں نُور چمک گیا اور اُس نے پطرس کی پسلی پر ہاتھ مارکر اُسے جگایا اور کہا کہ جلد اُٹھ! اور زنجِیریں اُس کے ہاتھوں میں سے کھُل پڑِیں۔
اعمال 12 : 8 (URV)
پھِر فِرشتہ نے اُس سے کہا کمر باندھ اور اپنی جوتی پہن لے۔ اُس نے نے کہا اپنا چوغہ پہن کر میرے پِیچھے ہولے۔
اعمال 12 : 9 (URV)
وہ نِکل کر اُس کے پِیچھے ہولِیا اور یہ نہ جانا کہ جو کُچھ فِرشتہ کی طرف سے ہورہا ہے وہ واقِعی ہے۔ بلکہ یہ سَمَجھا کہ رویا دیکھ رہا ہُوں۔
اعمال 12 : 10 (URV)
پَس وہ پہلے اور دُوسرے حلقہ میں سے نِکل کر اُس لوہے کے پھاٹک پر پُہنچے جو شہر کی طرف ہے۔ وہ آپ ہی اُن کے لئِے کھُل گیا۔ پَس وہ نِکل کر کُوچہ کے اُس سِرے تک گئے اور فورأً فِرشتہ اُس کے پاس سے چلا گیا۔
اعمال 12 : 11 (URV)
اور پطرس نے ہوش میں آ کر کہا کہ اَب مَیں نے سَچ جان لِیا کہ خُداوند نے اپنا فِرشتہ بھیج کر مُجھے ہیرودِیس کے ہاتھ سے چُھڑا لِیا اور یہُودی قَوم کی ساری اُمِید توڑدی
اعمال 12 : 12 (URV)
اور اِس پر غور کر کے اُس یُوحنّا کی ماں مریم کے گھر آیا جو مرقس کہلاتا ہے۔ وہاں بہُت سے آدمِی جمع ہوکر دُعا کر رہے تھے۔
اعمال 12 : 13 (URV)
جب اُس نے پھاٹک کی کھِڑکی کھٹکھٹائی تورُدی نام ایک لَونڈی آواز سُننے آئی۔
اعمال 12 : 14 (URV)
اور پطرس کی آواز پہچان کر خُوشی کے مارے پھاٹک نہ کھولا بلکہ دَوڑ کر اَندر خَبر کی کہ پطرس پھاٹک پر کھڑا ہے۔
اعمال 12 : 15 (URV)
اُنہوں نے اُس سے کہا تُو دِیوانی ہے لیکِن وہ یقین سے کہتی رہی کہ یُونہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُس کا فِرشتہ ہوگا۔
اعمال 12 : 16 (URV)
مگر پطرس کھٹکھٹا تا رہا۔ پَس اُنہوں نے کھڑی کھولی اور اُس کو دیکھ کر حیَران ہوگئے۔
اعمال 12 : 17 (URV)
اُس نے اُنہِیں ہاتھ سے اِشارہ کِیا کہ چُپ رہیں اور اُن سے بیان کِیا کہ خُداوند نے مُجھے اِس اِس طرح قَید خانہ سے نِکالا۔ پھِر کہا کہ یَعقُوب اور بھائِیوں کو اِس بات کی خَبر کر دینا اور روانہ ہوکر دُوسری جگہ چلا گیا۔
اعمال 12 : 18 (URV)
جب صُبح ہُوئی تو سِپاہی بہُت گھبرائے کہ پطرس کیا ہُؤا۔
اعمال 12 : 19 (URV)
جب ہیرودِیس نے اُس کی تلاش کی اور نہ پایا تو پہرے والوں کی تحقِیقات کر کے اُن کے قتل کا حُکم دِیا اور یہُودیہ کو چھوڑ کر قیصرِیہ میں جارہا۔
اعمال 12 : 20 (URV)
اور وہ صُور اور صیدا کے لوگوں سے نِہایت ناخُوش تھا۔ پَس وہ ایک دِل ہوکر اُس کے پاس آئے اور بادشاہ کے حاجِب بلستُس کو اپنی طرف کر کے صُلح چاہی۔ اِس لِئے کہ اُن کے مُلک کو بادشاہ کے مُلک سے رسد پُہنچی تھی۔
اعمال 12 : 21 (URV)
پَس ہیرودِیس ایک دِن مُقرر کر کے اور شاہانہ پوشاک پہن کر تختِ عدالت پر بَیٹھا اور اُن سے کلام کرنے لگا۔
اعمال 12 : 22 (URV)
لوگ پُکار اُٹھے کہ یہ خُدا کی آواز ہے نہ اِنسان کی۔
اعمال 12 : 23 (URV)
اُسی دم خُدا کے فِرشتہ نے اُسے مارا۔ اِس لِئے کہ اُس نے خُدا کی تمجِید نہ کی اور وہ کِیڑے پڑکر مرگیا۔
اعمال 12 : 24 (URV)
مگر خُدا کا کلام ترقّی کرتا اور پھَیلتا گیا۔
اعمال 12 : 25 (URV)
اور برنباس اور ساؤُل اپنی خِدمت پُوری کر کے اور یُوحنّا کو مرقُس کہلاتا ہے ساتھ لے کر یروشلِیم سے واپَس آئے۔
❮
❯