تیمِتھُیس ۲ 2 : 1 (URV)
پَس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو مسِیح یِسُوع میں ہے مضبُوط بن۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 2 (URV)
اور جو باتیں تُو نے بہُت سے گواہوں کے سامنے مُجھ سے سُنی ہیں اُن کو اَیسے دیانتدار آدمِیوں کے سُپُرد کر جو اَوروں کو بھی سِکھانے کے قابِل ہوں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 3 (URV)
مسِیح یِسُوع کے اچھّے سِپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 4 (URV)
کوئی سِپاہی جب لڑائی کو جاتا ہے اپنے آپ کو دُنیا کے مُعاملوں میں نہِیں پھنساتا تاکہ اپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرے۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 5 (URV)
دَنگل میں مُقابلہ کرنے والا بھی اگر اُس نے باقاعِدہ مُقابلہ نہ کِیا ہو تو سِہرا نہِیں پاتا۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 6 (URV)
جو کِسان محنت کرتا ہے پَیداوار کا حصّہ پہلے اُسی کو مِلنا چاہئے۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 7 (URV)
جو مَیں کہتا ہُوں اُس پر غَور کر کِیُونکہ خُداوند تُجھے سب باتوں کی سَمَجھ دے گا۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 8 (URV)
یِسُوع مسِیح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور داؤد کی نسل سے ہے۔ میری اُس خُوشخَبری کے مُوافِق۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 9 (URV)
جِس کے لِئے مَیں بدکار کی طرح دُکھ اُٹھاتا ہُوں یہاں تک کہ قَید ہُوں مگر خُدا کا کلام قَید نہِیں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 10 (URV)
اِسی سبب سے مَیں برگُزیدہ لوگوں کی خاطِر سب کُچھ سہتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نِجات کو جو مسِیح یِسُوع میں ہے ابدی جلال سمیت حاصِل کریں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 11 (URV)
یہ بات سَچ ہے کہ جب ہم اُس کے ساتھ مر گئے تو اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 12 (URV)
اگر ہم دُکھ سہیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔ اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گے تو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 13 (URV)
اگر ہم بے وفا ہو جائیں گے تَو بھی وہ وفادار رہے گا کِیُونکہ وہ آپ اپنا اِنکار نہِیں کر سکتا۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 14 (URV)
یہ باتیں اُنہِیں یاد دِلا اور خُداوند کے سامنے تاکِید کر کہ لفظی تکرار نہ کریں جِس سے کُچھ حاصِل نہِیں بلکہ سُننے والے بِگڑ جاتے ہیں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 15 (URV)
اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتا ہو۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 16 (URV)
لیکِن بیہُودہ بکواس سے پرہیز کر کِیُونکہ اَیسے شَخص اَور بھی بے دِینی میں ترقّی کریں گے۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 17 (URV)
اور اُن کا کلام آکِلہ کی طرح کھاتا چلا جائے گا۔ ہُمِینیُس اور فِلیتُس اُن ہی میں سے ہیں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 18 (URV)
وہ یہ کہہ کر کہ قِیامت ہو چُکی ہے حق سے گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعض کا اِیمان بِگاڑتے ہیں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 19 (URV)
تَو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اور اُس پر یہ مُہر ہے کہ خُداوند اپنوں کو پہچانتا ہے اور جو کوئی خُداوند کا نام لیتا ہے ناراستی سے باز رہے۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 20 (URV)
بڑے گھر میں نہ صِرف سونے چاندی ہی کے برتن ہوتے ہیں بلکہ لکڑی اور مٹّی کے بھی۔ بعض عِزّت اور بعض ذِلّت کے لِئے۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 21 (URV)
پَس جو کوئی اِن سے الگ ہوکر اپنی تئیں پاک کرے گا وہ عِزّت کا برتن اور مُقدّس بنے گا اور مالِک کے کام کے لائِق اور ہر نیک کام کے لِئے تیّار ہوگا۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 22 (URV)
جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راستبازی اور اِیمان اور محبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 23 (URV)
لیکِن بے وُقُوفی اور نادانی کی حُجّتوں سے کِنارہ کر کِیُونکہ تُو جانتا ہے کہ اُن سے جھگڑے پَیدا ہوتے ہیں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 24 (URV)
اور مُناسِب نہِیں کہ خُداوند کا بندہ جھگڑا کرے بلکہ سب کے ساتھ نرمی کرے اور تعلِیم دینے کے لائِق اور بُردبار ہو۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 25 (URV)
اور مُخالِفوں کو حلِیمی سے تادِیب کرے۔ شاید خُدا اُنہِیں تَوبہ کی تَوفِیق بخشے تاکہ وہ حق کو پہچانیں۔
تیمِتھُیس ۲ 2 : 26 (URV)
اور خُداوند کے بندہ کے ہاتھ سے خُدا کی مرضی کے اسِیر ہوکر اِبلِیس کے پھندے سے چھُوٹیں۔
❮
❯