تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 1 (URV)
اَے بھائِیو! ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے اور اُس کے پاس اپنے جمع ہونے کی بابت تُم سے دَرخواست کرتے ہیں۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 2 (URV)
کہ کِسی رُوح یا کلام یا خط سے جو گویا ہماری طرف سے ہو یہ سَمَجھ کر کہ خُداوند کا دِن آ پہُنچا ہے تُمہاری عقل دفعتہً پریشان نہ ہو جائے اور نہ تُم گھبراؤ۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 3 (URV)
کِسی طرح سے کِسی کے فریب میں نہ آنا کِیُونکہ وہ دِن نہِیں آئے گا جب تک کہ پہلے برگشتگی نہ ہو اور وہ گُناہ کا شَخص یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہِر نہ ہو۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 4 (URV)
جو مُخالفت کرتا ہے اور ہر ایک سے جو خُدا یا معبُود کہلاتا ہے اپنے آپ کو بڑا ٹھہراتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بَیٹھ کر اپنے آپ کو خُدا ظاہِر کرتا ہے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 5 (URV)
کیا تُمہیں یاد نہِیں کہ جب میں تُمہارے پاس تھا تو تُم سے یہ باتیں کہا کرتا تھا؟
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 6 (URV)
اب جو چِیز اُسے روک رہی ہے تاکہ وہ اپنے خاص وقت پر ظاہِر ہو اُس کو تُم جانتے ہو۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 7 (URV)
کِیُونکہ بے دِینی کا بھید تو اَب بھی تاثِر کرتا جاتا ہے مگر اَب ایک روکنے والا ہے اور جب تک وہ دُور نہ کِیا جائے روکے رہے گا۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 8 (URV)
اُس وقت وہ بے دِین ظاہِر ہوگا جِسے خُداوند یِسُوع اپنے مُنہ کی پھُونک سے ہلاک اور اپنی آمد کی تجلّی سے نِیست کرے گا۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 9 (URV)
اور جِس کی آمد شَیطان کی تاثِر کے مُوافِق ہر طرح کی جھُوٹی قُدرت اور نِشانوں اور عجِیب کاموں کے ساتھ۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 10 (URV)
اور ہلاک ہونے والوں کے لِئے ناراستی کے ہر طرح کے دھوکے کے ساتھ ہوگی اِس واسطے کہ اُنہوں نے حق کی محبّت کو اِختیّار نہ کِیا جِس سے اُن کی نِجات ہوتی۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 11 (URV)
اِسی سبب سے خُدا اُن کے پاس گُمراہ ہونے والی تاثِر بھیجے گا تاکہ وہ جھُوٹ کو سَچ جانیں۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 12 (URV)
اور جِتنے لوگ حق کا یقِین نہِیں کرتے بلکہ ناراستی کو پسند کرتے ہیں وہ سب سزا پائیں۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 13 (URV)
لیکِن تُمہارے بارے میں اَے بھائِیو! خُداوند کے پیارو ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے کِیُونکہ خُدا نے تُمہیں اِبتدا ہی سے اِس لِئے چُن لِیا تھا کہ رُوح کے ذرِیعہ سے پاکِیزہ بن کر اور حق پر اِیمان لا کر نِجات پاؤ۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 14 (URV)
جِس کے لِئے اُس نے تُمہیں ہماری خُوشخَبری کے وسِیلہ سے بُلایا تاکہ تُم ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا جلال حاصِل کرو۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 15 (URV)
پَس اَے بھائِیو! ثابِت قدم رہو اور جِن رِوایَتوں کی تُم نے ہماری زبانی یہ خط کے ذرِیعہ سے تعلِیم پائی اُن پر قائِم رہو۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 16 (URV)
اب ہمارا خُداوند یِسُوع مسِیح خُود اور ہمارا باپ خُدا جِس نے ہم سے محبّت رکھّی اور فضل سے ابدی تسلّی اور اچھّی اُمِید بخشی۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 2 : 17 (URV)
تُمہارے دِلوں کو تسلّی دے اور ہر ایک نیک کام اور کلام میں مضبُوط کرے۔
❮
❯