تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 1 (URV)
پَولُس اور سِلوانُس اور تِیمُتھِیُس کی طرف سے تھِسّلُنیکِیوں کی کلِیسیا کے نام جو ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح میں ہے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 2 (URV)
فضل اور اِطمینان خُدا باپ اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 3 (URV)
اَے بھائِیوں! تُمہارے بارے میں ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ اِس لِئے مُناسِب ہے کہ تُمہارا اِیمان بہُت بڑھتا جاتا ہے اور تُم سب کی محبّت آپس میں زِیادہ ہوتی جاتی ہے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 4 (URV)
یہاں تک کہ ہم آپ خُدا کی کلِیسیاؤں میں تُم پر فخر کرتے ہیں کہ جِتنے ظُلم اور مُصِیبتیں تُم اُٹھاتے ہو اُن سب میں تُمہارا صبر اور اِیمان ظاہِر ہوتا ہے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 5 (URV)
یہ خُدا کی سَچّی عدالت کا صاف نِشان ہے تاکہ تُم خُدا کی بادشاہی کے لائِق ٹھہرو جِس کے لِئے تُم دُکھ بھی اُٹھاتے ہو۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 6 (URV)
کِیُونکہ خُدا کے نزدِیک یہ اِنصاف ہے کہ بدلے میں تُم پر مُصِیبت لانے والوں کو مُصِیبت۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 7 (URV)
اور تُم مُصِیبت اُٹھانے والوں کو ہمارے ساتھ آرام دے جب خُداوند یِسُوع اپنے قوی فرِشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہِر ہوگا۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 8 (URV)
اور جو خُدا کو نہِیں پہچانتے اور ہمارے خُداوند یِسُوع کی خُوشخَبری کو نہِیں مانتے اُن سے بدلہ لے گا۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 9 (URV)
وہ خُداوند کے چہرہ اور اُس کی قُدرت کے جلال سے دُور ہوکر ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 10 (URV)
یہ اُس دِن ہوگا جب کہ وہ اپنے مُقدّسوں میں جلال پانے اور سب اِیمان لانے والوں کے سبب سے تعّجُب کا باعِث ہونے کے لِئے آئے گا کِیُونکہ تُم ہماری گواہی پر اِیمان لائے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 11 (URV)
اِسی واسطے ہم تُمہارے لِئے ہر وقت دُعا بھی کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا خُدا تُمہیں اِس بُلاوے کے لائِق جانے اور نیکی کی ہر ایک خواہِش اور اِیمان کے ہر ایک کام کو قُدرت سے پُورا کرے۔
تھِسلُنیکیوں ۲ 1 : 12 (URV)
تاکہ ہمارے خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کے فضل کے مُوافِق ہمارے خُداوند یِسُوع کا نام تُم میں جلال پائے اور تُم اُس میں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12