کُرنتھِیوں ۲ 8 : 1 (URV)
اَب اَے بھائِیو! ہم تُم کو خُدا کے اُس فضل کی خَبر دیتے ہیں جو مکِدُنیہ کی کلِیسیاؤں پر ہُؤا ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 2 (URV)
کہ مُصِیبت کی بڑی آزمایش میں اُن کی بڑی خُوشی اور سخت غرِیبی نے اُن کی سخاوت کو حدّ سے زِیادہ کر دِیا۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 3 (URV)
اور مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ اُنہوں نے مقدُور کے مُوافِق بلکہ مقدُور سے بھی زِیادہ اپنی خُوشی سے دِیا۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 4 (URV)
اور اِس خَیرات اور مُقدّسوں کی خِدمت کی شراکت کی بابت ہم سے بڑی مِنّت کے ساتھ دَرخواست کی۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 5 (URV)
اور ہماری اُمِید کے مُوافِق ہی نہِیں دِیا بلکہ اپنے آپ کو پہلے خُداوند کے اور پھِر خُدا کی مرضی سے ہمارے سُپُرد کِیا۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 6 (URV)
اِس واسطے ہم نے طِطُس کو نصِیحت کی کہ جَیسے اُس نے پہلے شُرُوع کِیا تھا وَیسے ہی تُم میں اِس خَیرات کے کام کو پُورا بھی کرے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 7 (URV)
پَس جَیسے تُم ہر بات میں اِیمان اور کلام اور عِلم اور پُوری سرگرمی اور اُس محبّت میں جو ہم سے رکھتے ہو سبقت لے گئے ہو وَیسے ہی اِس خَیرات کے کام میں بھی سبقت لے جاؤ۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 8 (URV)
مَیں حُکم کے طَور پر نہِیں کہتا بلکہ اِس لِئے کہ اَوروں کی سرگرمی سے تُمہاری محبّت کی سَچّائی کو آزماؤں۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 9 (URV)
کِیُونکہ تُم ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے فضل کو جانتے ہو کہ وہ اگرچہ دَولتمند تھا مگر تُمہاری خاطِر غرِیب بن گیا تاکہ تُم اُس کی غرِیبی کے سبب سے دَولتمند ہو جاؤ۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 10 (URV)
اور مَیں اِس امر میں اپنی رائے دیتا ہُوں کِیُونکہ یہ تُمہارے لِئے مُفِید ہے اِس لِئے کہ تُم پِچھلے سال سے نہ صِرف اِس کام میں بلکہ اِس کے اِرادہ میں بھی اوّل تھے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 11 (URV)
پَس اَب اِس کام کو پُورا بھی کرو تاکہ جَیسے تُم اِرادہ کرنے میں مُستعِد تھے وَیسے ہی مقدُور کے مُوافِق تکمِیل بھی کرو۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 12 (URV)
کِیُونکہ اگر نِیّت ہو تو خَیرات اُس کے مُوافِق مقبُول ہو گی جو آدمِی کے پاس ہے نہ اُس کے مُوافِق جو اُس کے پاس نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 13 (URV)
یہ نہِیں کہ اَوروں کو آرام مِلے اور تُم کو تکلِیف ہو۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 14 (URV)
بلکہ برابری کے طَور پر اِس وقت تُمہاری دَولت سے اُن کی کمی پُوری ہو تاکہ اُن کی دَولت سے بھی تُمہاری کمی پُوری ہو اور اِس طرح برابری ہو جائے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 15 (URV)
چُنانچہ لِکھا ہے کہ جِس نے بہُت جمع کِیا اُس کا کُچھ زِیادہ نہ نِکلا اور جِس نے تھوڑا جمع کِیا اُس کا کُچھ کم نہ نِکلا۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 16 (URV)
خُدا کا شُکر ہے جو طِطُس کے دِل میں تُمہارے واسطے وَیسی ہی سرگرمی پَیدا کرتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 17 (URV)
کِیُونکہ اُس نے ہماری نصِیحت کو مان لِیا بلکہ بڑا سرگرم ہو کر اپنی خُوشی سے تُمہاری طرف روانہ ہُؤا۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 18 (URV)
اور ہم نے اُس کے ساتھ اُس بھائِی کو بھیجا جِس کی تعرِیف خُوشخَبری کے سبب سے تُمام کلِیسیاؤں میں ہوتی ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 19 (URV)
اور صِرف یہی نہِیں بلکہ وہ کلِیسیاؤں کی طرف سے اِس خَیرات کے بارے میں ہمارا ہمسفر مُقرّر ہُؤا اور ہم یہ خِدمت اِس لِئے کرتے ہیں کہ خُداوند کا جلال اور ہمارا شَوق ظاہِر ہو۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 20 (URV)
اور ہم بچتے رہتے ہیں کہ جِس بڑی خَیرات کے بارے میں خِدمت کرتے ہیں اُس کی بابت کوئی ہم پر حرف نہ لائے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 21 (URV)
کِیُونکہ ہم اَیسی چِیزوں کی تدبِیر کرتے ہیں جو نہ صِرف خُداوند کے نزدِیک بھَلی ہیں بلکہ آدمِیوں کے نزدِیک بھی۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 22 (URV)
اور ہم نے اُن کے ساتھ اپنے اُس بھائِی کو بھیجا ہے جِس کو ہم نے بہُت سی باتوں میں بار ہا آزما کر سرگرم پایا ہے مگر چُونکہ اُس کو تُم پر بڑا بھروسا ہے اِس لِئے اَب بہُت زِیادہ سرگرم ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 23 (URV)
اگر کوئی طِطُس کی بابت پُوچھے تو وہ میرا شرِیک اور تُمہارے واسطے میرا ہم خِدمت ہے۔ اگر ہمارے بھائِیوں کی بابت پُوچھا جائے تو وہ کلِیسیاؤں کے قاصِد اور مسِیح کا جلال ہیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 8 : 24 (URV)
پَس اپنی محبّت اور ہمارا وہ فخر جو تُم پر ہے کلِیسیاؤں کے رُوبرُو اُن پر ثابِت کرو۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: