کُرنتھِیوں ۲ 5 : 1 (URV)
کِیُونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب ہمارا خَیمہ کا گھر جو زمِین پر ہے گِرایا جائے گا تو ہم کو خُدا کی طرف سے آسمان پر ایک اَیسی عِمارت مِلے گی جو ہاتھ کا بنا ہُؤا گھر نہِیں بلکہ ابدی ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 2 (URV)
چُنانچہ ہم اِس میں کراہتے ہیں اور بڑی آرزُو رکھتے ہیں کہ اپنے آسمانی گھر سے مُلبّس ہو جائیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 3 (URV)
تاکہ مُلبّس ہونے کے باعِث ننگے نہ پائے جائیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 4 (URV)
کِیُونکہ ہم اِس خَیمہ میں رہ کر بوجھ کے مارے کراہتے ہیں۔ اِس لِئے نہِیں کہ یہ لِباس اُتارنا چاہتے ہیں بلکہ اِس پر اَور پہننا چاہتے ہیں تاکہ وہ جو فانی ہے زِندگی میں غرق ہو جائے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 5 (URV)
اور جِس نے ہم کو اِس بات کے لِئے تیّار کِیا وہ خُدا ہے اور اُسی نے ہمیں رُوح بَیعانہ میں دِیا۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 6 (URV)
پَس ہمیشہ ہماری خاطِر جمع رہتی ہے اور یہ جانتے ہیں کہ جب تک ہم بَدَن کے وطن میں ہیں خُداوند کے ہاں سے جلاوطن ہیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 7 (URV)
کِیُونکہ ہم اِیمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 8 (URV)
غرض ہماری خاطِر جمع ہے اور ہم کو بَدَن کے وطن سے جُدا ہوکر خُداوند کے وطن میں رہنا زِیادہ منظُور ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 9 (URV)
اِسی واسطے ہم یہ حَوصلہ رکھتے ہیں کہ وطن میں ہوں خواہ جلاوطن اُس کو خُوش کریں۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 10 (URV)
کِیُونکہ ضرُور ہے کہ مسِیح کے تختِ عدالت کے سامنے جا کر ہم سب کا حال ظاہِر کِیا جائے تاکہ ہر شَخص اپنے اُن کاموں کا بدلہ پائے جو اُس نے بَدَن کے وسِیلہ سے کِئے ہوں۔ خواہ بھلے ہوں خواہ بُرے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 11 (URV)
پَس ہم خُداوند کے خَوف کو جان کر آدمِیوں کو سَمَجھاتے ہیں اور خُدا پرہمارا حال ظاہِر ہے اور مُجھے اُمِید ہے کہ تُمہارے دِلوں پر بھی ظاہِر ہُؤا ہوگا۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 12 (URV)
ہم پھِر اپنی نیک نامی تُم پر نہِیں جتاتے بلکہ ہم اپنے سبب سے تُم کو فخر کرنے کا مَوقع دیتے ہیں تاکہ تُم اُن کو جواب دے سکو جو ظاہِر پر فخر کرتے ہیں اور باطِن پر نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 13 (URV)
اگر ہم بیخُود ہیں تو خُدا کے واسطے ہیں اور اگر ہوش میں ہیں تو تُمہارے واسطے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 14 (URV)
کِیُونکہ مسِیح کی محبّت ہم کو مجبُور کر دیتی ہے اِس لِئے کہ ہم یہ سَمَجھتے ہیں کہ جب ایک سب کے واسطے مُؤا تو سب مر گئے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 15 (URV)
اور وہ اِس لِئے سب کے واسطے مُؤا کہ جو جِیتے ہیں وہ آگے کو اپنے لِئے نہ جِئیں بلکہ اُس کے لِئے جو اُن کے واسطے مُؤا اور پھِر جی اُٹھا۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 16 (URV)
پَس اَب سے ہم کِسی کو جِسم کی حَیثِیت سے نہ پہچانیں گے۔ ہاں اگرچہ مسِیح کو بھی جِسم کی حَیثِیت سے جانا تھا مگر اَب سے نہِیں جانیں گے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 17 (URV)
اِس لِئے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہوگئِیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 18 (URV)
اور سب چِیزیں خُدا کی طرف سے ہیں جِس نے مسِیح کے وسِیلہ سے اپنے ساتھ ہمارا میل مِلاپ کر لِیا اور میل مِلاپ کی خِدمت ہمارے سُپُرد کی۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 19 (URV)
مطلب یہ ہے کہ خُدا نے مسِیح میں ہوکر اپنے ساتھ دُنیا کا میل مِلاپ کر لِیا اور اُن کی تقصِیروں کو اُن کے ذِمّہ نہ لگایا اور اُس نے میل مِلاپ کا پَیغام ہمیں سَونپ دِیا ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 20 (URV)
پَس ہم مسِیح کے ایلچی ہیں۔ گویا ہمارے وسِیلہ سے خُدا اِلتماس کرتا ہے۔ ہم مسِیح کی طرف سے مِنّت کرتے ہیں کہ خُدا سے میل مِلاپ کر لو۔
کُرنتھِیوں ۲ 5 : 21 (URV)
جو گُناہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہوکر خُدا کی راستبازی ہو جائیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: