کُرنتھِیوں ۲ 2 : 1 (URV)
مَیں نے اپنے دِل میں یہ قصد کِیا تھا کہ پھِر تُمہارے پاس غمگِین ہو کر نہ آؤں۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 2 (URV)
کِیُونکہ اگر مَیں تُم کو غمگِین کرُوں تو مُجھے کَون خُوش کرے گا۔ سِوا اُس کے جو میرے سبب سے غمگِین ہُؤا؟
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 3 (URV)
اور مَیں نے تُم کو وُہی بات لِکھی تھی تاکہ اَیسا نہ ہو کہ مُجھے آ کر جِن سے خُوش ہونا چاہئے تھا مَیں اُن کے سبب سے غمگِین ہُوں کِیُونکہ مُجھے تُم سب پر اِس بات کا بھروسا ہے کہ جو میری خُوشی ہے وُہی تُم سب کی ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 4 (URV)
کِیُونکہ مَیں نے بڑی مُصِیبت اور دِلگیری کی حالت میں بہُت سے آنسُو بہا بہا کر تُم کو لِکھا تھا لیکِن اِس واسطے نہِیں کہ تُم کو غم ہو بلکہ اِس واسطے کہ تُم اُس بڑی محبّت کو معلُوم کرو جو مُجھے تُم سے ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 5 (URV)
اور اگر کوئی شَخص غم کا باعِث ہُؤا ہے تو میرے ہی غم کا نہِیں بلکہ (تاکہ اُس پر زِیادہ سختی نہ کرُوں) کِسی قدر تُم سب کے غم کا باعِث ہُؤا۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 6 (URV)
یہی سزا جو اُس نے اکثروں کی طرف سے پائی اَیسے شَخص کے واسطے کافی ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 7 (URV)
پَس برعکس اِس کے یہی بہُتر ہے کہ اُس کا قُصُور مُعاف کرو اور تسلّی دو تاکہ وہ غم کی کثرت سے تباہ نہ ہو۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 8 (URV)
اِس لِئے مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اُس کے بارے میں محبّت کا فتویٰ دو۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 9 (URV)
کِیُونکہ مَیں نے اِس واسطے بھی لِکھا تھا کہ تُمہیں آزما لُوں کہ سب باتوں میں فرمانبردار ہو یا نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 10 (URV)
جِسے تُم کُچھ مُعاف کرتے ہو اُسے مَیں بھی مُعاف کرتا ہُوں کِیُونکہ جو کُچھ مَیں نے مُعاف کِیا اگر کِیا تو مسِیح کا قائِم مقام ہوکر تُمہاری خاطِر مُعاف کِیا۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 11 (URV)
تاکہ شَیطان کا ہم پر داؤ نہ چلے کِیُونکہ ہم اُس کے حِیلوں سے ناواقِف نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 12 (URV)
اور جب مَیں مسِیح کی خُوشخَبری دینے کو تروآس میں آیا اور خُداوند میں میرے لِئے دروازہ کھُل گیا۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 13 (URV)
تو میری رُوح کو آرام نہ مِلا اِس لِئے کہ مَیں نے اپنے بھائِی طِطُس کو نہ پایا۔ پَس اُن سے رُخصت ہوکر مکِدُنیہ کو چلا گیا۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 14 (URV)
مگر خُدا کا شُکر ہے جو مسِیح میں ہم کو ہمیشہ اسِیروں کی طرح گشت کراتا ہے اور اپنے عِلم کی خُوشبُو ہمارے وسِیلہ سے ہر جگہ پھِیلاتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 15 (URV)
کِیُونکہ ہم خُدا کے نزدِیک نِجات پانے والوں اور ہلاک ہونے والوں دونوں کے لِئے مسِیح کی خُوشبُو ہیں۔
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 16 (URV)
بعض کے واسطے تو مرنے کے لِئے مَوت کی بُو اور بعض کے واسطے جِینے کے لِئے زِندگی کی بُو ہیں اور کَون اِن باتوں کے لائِق ہے؟
کُرنتھِیوں ۲ 2 : 17 (URV)
کِیُونکہ ہم اُن بہُت لوگوں کی مانِند نہِیں جو خُدا کے کلام میں آمیزِش کرتے ہیں بلکہ دِل کی صفائی سے اور خُدا کی طرف سے خُدا کو حاضِر جان کر مسِیح میں بولتے ہیں۔
❮
❯