۔توارِیخ ۲ 11 : 1 (URV)
اور جب رحبعام یروشلیم میں آگیا تو اُس نے اسرائیل سے لڑنے کے لیئے یہوداہ اور بنیمین کے گھرانے میں سے ایک لاکھ اسَی ہزار چُنے ہوئے جوان جو جنگی مرد تھے فراہم کیے تاکہ وہ پھر مملکت کو رحبعام کے قبضہ میں کرادیں۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 2 (URV)
لیکن خُداوند کا کلام مردِ خُدا سمعیاہ کو پُہنچا کہ۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 3 (URV)
یہوداہ کے بادشاہ سلیمان کے بیٹے رحبعام سے اور سارے اسرائیل سے جویہوداہ اور بنیمین میں ہیں کہ ۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 4 (URV)
خُداوند یُوں فرماتاہے کہ تُم چڑھائی نہ کرنا اور نہ اپنے بھائیوں سے لڑنا ۔تُم اپنے اپے گھر کو لَوٹ جاؤ کیونکہ یہ مُعاملہ میری طرف سے ہے ۔پس اُنہوں نے خُداوند کی باتیں مان لیں اور یُربعام پر چڑھائی کیے بغیر لَوٹ گئے۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 5 (URV)
اور رحبعام یروشلیم میں رہنے لگا اور اُس نے یہوداہ میں حفاظت کے لیئے شہر بنائے۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 6 (URV)
پس اُس نے بیت الحم اور عیطام اور تقُوع۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 7 (URV)
اور بیت صور اور شوکو اور عدُلام ۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 8 (URV)
اور جات اور مریسہ اورزیف۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 9 (URV)
اور ادوریم اور لکیس اور عزیقہ۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 10 (URV)
اور صُرعہ اور ایالون اور حُبرون کو جو یہوداہ اور بنیمین میں ہیں بنا کر قلعہ بند کر دیا۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 11 (URV)
اور اُس نے قلعوں کو بُہت مضبوط کیا اور اُن میں سرداروں کو مُقرر کیا اور رسد اور تیل اور مے کے ذخیرہ کو رکھا ۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 12 (URV)
اور ایک ایک شہر میں ڈھالیں اور بھالے رکھو اکر اُن کو نہایت ہی مضبوط کر دیا اور یہوداہ اور بنیمین اُسی کے رہے۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 13 (URV)
اور کاہن اور لاوی جو سارے اسرائیل میں تھے اپنی اپنی سرحد سے نکل کر اُس کے پاس آگئے۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 14 (URV)
کیونکہ لاوی اپنی گرِدہ نواحوں اور ملکیتوں کو چھوڑ کر یہوداہ اور یروشلیم میں آئے اس لیئے کہ یربعام اور اُسے کے بیٹوں نے اُنہیں نکال دیا تھا تاکہ وہ خُداوند کے حضور کہانت کی خدمت سر انجام نہ سینے پائیں۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 15 (URV)
اور اُس نے اپنی طرف سے اُونچے مقاموں اور بکروں اور اپنے بنائے ہوئے بچھڑوں کے لیئے کاہن مُقرر کیے۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 16 (URV)
اور لاویوں کے پیچھے اسرائیل کے سب قبیلوں میں سے ایسے لوگ جنہوں نے خُداوند اسرائیل کے خُدا کی تلاش میں اپنا دل لگایا تھا یروشلیم میں آئے کہ خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضور قربانی چڑھائیں۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 17 (URV)
سو اُنہوں نے یہوداہ کی سلطنت کو طاقتور بنا دیا اور تین برس تک سلیمان کے بیٹے رحبعام کو قوی بنا رکھا کیونکہ وہ تین برس تک داؤد اور سلیمان کی راہ پر چلتے رہے۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 18 (URV)
اور رُحبعام نے محالات کو جو یریموت بن داؤد اور الیاب بن یسی کی بیٹی ابی خیل کی بیٹی تھی بیاہ لیا۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 19 (URV)
اُس کے اُس سے بیٹے پیدا ہوئے یعنی یعوس اور سمریاہ اور زہم۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 20 (URV)
اُس کے بعد اُس نے ابی سلوم کی بیٹی معکہ کو بیاہ لیا جس کے اُس سے ابیاہ اور عتی اور زیزا اور سلومیت پیدا ہوئے۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 21 (URV)
اور رحبعام ابی سلوم کی بیٹی معکہ کو اپنی سب بیویوں اور حرموں سے زیادہ پیار کرتا تھا (کیونکہ اُس کی اٹھارہ بیویاں اور ساٹھ حرمیں تھیں اور اُس سے اٹھائیس بیٹے پیدا ہوئے اور ساٹھ بیٹیاں پیدا ہوئیں )۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 22 (URV)
اور رحبعام نے ابیاہ بن معکہ کو پیشوا مُقرر کیا تاکہ اپنے بھائیوں میں سردار ہو کیونکہ اُس کا ارادہ تھا کہ اُسے بادشاہ بنائے ۔
۔توارِیخ ۲ 11 : 23 (URV)
اور اُس نے ہوشیاری کی اور اپنے بیٹوں کو یہوداہ اور بنیمین کی ساری مملکت کے بیچ ہر فصیل دار شہر میں الگ الگ کر دیا اور اُن کو بُہت خُورِش دی اور اُن کے لیئے بُہت سی بیویاں تلاش کیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: