تیمِتھُیس ۱ 4 : 1 (URV)
لیکِن رُوح صاف فرماتا ہے کہ آیندہ زمانوں میں بعض لوگ گُمراہ کرنے والی رُوحوں اور شیاطِین کی تعلِیموں کی طرف مُتوّجہ ہوکر اِیمان سے برگشتہ ہو جائیں گے۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 2 (URV)
یہ اُن جھُوٹے آدمِیوں کی رِیاکاری کے باعِث ہوگا جِن کا دِل گویا گرم لوہے سے داغا گیا ہے۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 3 (URV)
یہ لوگ بیاہ کرنے سے منع کریں گے اور اُن کھانوں سے پرہیز کرنے کا حُکم دیں گے جِنہِیں خُدا نے اِس لِئے پَیدا کِیا ہے کہ اِیماندار اور حق کے پہچاننے والے اُنہِیں شُکرگُذاری کے ساتھ کھائیں۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 4 (URV)
کِیُونکہ خُدا کی پَیدا کی ہُوئی ہر چِیز اچھّی ہے اور کوئی چِیز اِنکار کے لائِق نہِیں بشرطیکہ شُکرگُذاری کے ساتھ کھائی جائے۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 5 (URV)
اِس لِئے کہ خُدا کے کلام اور دُعا سے پاک ہو جاتی ہے۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 6 (URV)
اگر تُو بھائِیوں کو یہ باتیں یاد دِلائے گا تو مسِیح یِسُوع کا اچھّا خادِم ٹھہرے گا اور اِیمان اور اُس اچھّی تعلِیم کی باتوں سے جِس کی تُو پیروی کرتا آیا ہے پرورِش پاتا رہے گا۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 7 (URV)
لیکِن بیہُودہ اور بُوڑھیوں کی سی کہانیوں سے کِنارہ کر اور دِینداری کے لِئے رِیاضت کر۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 8 (URV)
کِیُونکہ جِسمانی رِیاضت کا فائِدہ کم ہے لیکِن دِینداری سب باتوں کے لِئے فائِدہ مند ہے اِس لِئے کہ اَب کی اور آیندہ کی زِندگی کا وعدہ بھی اِسی کے لِئے ہے۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 9 (URV)
یہ بات سَچ ہے اور ہر طرح سے قُبُول کرنے کے لائِق۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 10 (URV)
کِیُونکہ ہم محنت اور جانفشانی اِسی لِئے کرتے ہیں کہ ہماری اُمِید اُس زِندہ خُدا پر لگی ہُوئی ہے جو سب آدمِیوں کا خاص کر اِیمانداروں کا مُنّجی ہے۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 11 (URV)
اِن باتوں کا حُکم اور تعلِیم دے۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 12 (URV)
کوئی تیری جوانی کی حقارت نہ کرنے پائے بلکہ تُو اِیمانداروں کے لِئے کلام کرنے اور چال چلن اور محبّت اور اِیمان اور پاکِیزگی میں نمُونہ بن۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 13 (URV)
جب تک مَیں نہ آؤں پڑھنے اور نصِیحت کرنے اور تعلِیم دینے کی طرف مُتوّجہ رہ۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 14 (URV)
اُس نعمت سے غافِل نہ رہ جو تُجھے حاصِل ہے اور نُبُّوت کے ذرِیعہ سے بُزُرگوں کے ہاتھ رکھتے وقت تُجھے مِلی تھی۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 15 (URV)
اِن باتوں کی فِکر رکھ۔ اِن ہی میں مشغُول رہ تاکہ تیری ترقّی سب پر ظاہِر ہو۔
تیمِتھُیس ۱ 4 : 16 (URV)
اپنی اور اپنی تعلِیم کی خَبرداری کر۔ اِن باتوں پر قائِم رہ کِیُونکہ اَیسا کرنے سے تُو اپنی اور اپنے سُننے والوں کی بھی نِجات کا باعِث ہوگا۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16