تیمِتھُیس ۱ 2 : 1 (URV)
پَس مَیں سب سے پہلے یہ نصِیحت کرتا ہُوں کہ مُناجاتیں اور دُعائیں اور اِلتجائیں اور شُکرگُذارِیاں سب آدمِیوں کے لِئے کی جائیں۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 2 (URV)
بادشاہوں اور سب بڑے مرتبہ والوں کے واسطے اِس لِئے کہ ہم کمال دِینداری اور سنجِیدگی سے امن و آرام کے ساتھ زِندگی گُذاریں۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 3 (URV)
یہ ہمارے منّجی خُدا کے نزدِیک عُمدہ اور پسندِیدہ ہے۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 4 (URV)
وہ چاہتا ہے کہ سب آدمِی نِجات پائیں اور سَچّائی کی پہچان تک پہُنچیں۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 5 (URV)
کِیُونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کی بِیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسِیح یِسُوع جو اِنسان ہے۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 6 (URV)
جِس نے اپنے آپ کو سب کے فِدیہ میں دِیا کہ مُناسِب وقتوں پر اِس کی گواہی دی جائے۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 7 (URV)
مَیں سَچ کہتا ہُوں۔ جھُوٹ نہِیں بولتا کہ مَیں اِسی غرض سے منادی کرنے والا اور رَسُول اور غَیرقَوموں کو اِیمان اور سَچّائی کی باتیں سِکھانے والا مُقرّر ہُؤا۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 8 (URV)
پَس مَیں چاہتا ہُوں کے مرد ہر جگہ بغَیر غُصّہ اور تکرار کے پاک ہاتھوں کو اُٹھا کر دُعا کِیا کریں۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 9 (URV)
اِسی طرح عَورتیں حیادار لِباس سے شرم اور پرہیزگاری کے ساتھ اپنے آپ کو سنواریں نہ کہ بال گُوندھنے اور سونے اور موتیوں اور قِیمتی پوشاک سے۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 10 (URV)
بلکہ نیک کاموں سے جَیسا خُدا پرستی کا اِقرار کرنے والی عَورتوں کو مُناسِب ہے۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 11 (URV)
عَورت کو چُپ چاپ کمال تابعداری سے سِیکھنا چاہئے۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 12 (URV)
اور مَیں اِجازت نہِیں دیتا کہ عَورت سِکھائے یا مرد پر حُکم چلائے بلکہ چُپ چاپ رہے۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 13 (URV)
کِیُونکہ پہلے آدم بنایا گیا۔ اُس کے بعد حوّا۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 14 (URV)
اور آدم نے فریب نہِیں کھایا بلکہ عَورت فریب کھا کر گُناہ میں پڑ گئی۔
تیمِتھُیس ۱ 2 : 15 (URV)
لیکِن اَولاد ہونے سے نِجات پائے گی بشرطیکہ وہ اِیمان اور محبّت اور پاکیزگی میں پرہیزگاری کے ساتھ قائِم رہیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: