تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 1 (URV)
مگر اَے بھائِیو! اِس کی کُچھ حاجت نہِیں کہ وقتوں اور مَوقعوں کی بابت تُم کو کُچھ لِکھا جائے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 2 (URV)
اِس واسطے کہ تُم آپ خُوب جانتے ہو کہ خُداوند کا دِن اِس طرح آنے والا ہے جِس طرح رات کو چَور آتا ہے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 3 (URV)
جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سَلامتی اور امن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہان ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 4 (URV)
لیکِن تُم اَے بھائِیو! تارِیکی میں نہِیں ہو کہ وہ دِن چَور کی طرح تُم پر آ پڑے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 5 (URV)
کِیُونکہ تُم سب نُور کے فرزند اور دِن کے فرزند ہو۔ ہم نہ رات کے ہیں نہ تارِیکی کے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 6 (URV)
پَس اَوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 7 (URV)
کِیُونکہ جو سوتے ہیں رات ہی کو سوتے ہیں اور جو متوالے ہوتے ہیں رات ہی کو متوالے ہوتے ہیں۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 8 (URV)
مگر ہم جو دِن کے ہیں اِیمان اور محبّت کا بکتر لگا کر اور نِجات کی اُمِید کو خُود پہن کر ہوشیار رہیں۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 9 (URV)
کِیُونکہ خُدا نے ہمیں غضب کے لِئے نہِیں بلکہ اِس لِئے مُقرّر کِیا کہ ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے نِجات حاصِل کریں۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 10 (URV)
وہ ہماری خاطِر اِس لِئے مُؤا کہ ہم جاگتے ہوں یا سوتے ہوں سب مِل کر اُسی کے ساتھ جِئیں۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 11 (URV)
پَس تُم ایک دُوسرے کو تسلّی دو اور ایک دُوسرے کی ترقّی کا باعِث بنو۔ چُنانچہ تُم اَیسا کرتے بھی ہو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 12 (URV)
اور اَے بھائِیو! ہم تُم سے دَرخواست کرتے ہیں کہ جو تُم میں محنت کرتے اور خُداوند میں تُمہارے پیشوا ہیں اور تُم کو نصِیحت کرتے ہیں اُنہِیں مانو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 13 (URV)
اور اُن کے کام کے سبب سے محبّت کے ساتھ اُن کی بڑی عِزّت کرو۔ آپس میں میل مِلاپ رکھّو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 14 (URV)
اور اَے بھائِیو! ہم تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ بے قائِدہ چلنے والوں کو سَمَجھاؤ۔ کم ہِمّتوں کو دِلاسا دو۔ کمزوروں کو سنبھالو۔ سب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 15 (URV)
خَبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 16 (URV)
ہر وقت خُوش رہو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 17 (URV)
بِلاناغہ دُعا کرو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 18 (URV)
ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کِیُونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 19 (URV)
رُوح کو نہ بُجھاؤ۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 20 (URV)
نبُوّتوں کی حقارت نہ کرو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 21 (URV)
سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 22 (URV)
ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 23 (URV)
خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بَدَن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 24 (URV)
تُمہارا بُلانے والا سَچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 25 (URV)
اَے بھائِیو! ہمارے واسطے دُعا کرو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 26 (URV)
پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سَلام کرو۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 27 (URV)
مَیں تُمہیں خُداوند کی قَسم دیتا ہُوں کہ یہ خط سب بھائِیوں کو سُنایا جائے۔
تھِسلُنیکیوں ۱ 5 : 28 (URV)
ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
❮
❯