سموئیل ۱ 3 : 1 (URV)
اور لڑکا سموئیل عیلی کے سامنے خُداوند کی خِدمت کرتا تھا اور اُن دِنوں خُداوند کا کلام گران قدر تھا ۔ کوئی رویا برملا نہ ہوتی تھی۔
سموئیل ۱ 3 : 2 (URV)
اور اُس وقت اِیسا ہُؤا کہ جب عیلی اپنی جگہ لیٹا تھا۔اُسکی آنکھیں دُھندلانے لگی تھیِں۔ اور وُہ کچھُ دیکھ نہیں سکتا تھا)۔
سموئیل ۱ 3 : 3 (URV)
اور خُدا کا چرغ اب تک بُجھا نہیں تھا اور سموئیل خُداوند کی ہَیکل میں جہاں خُدا کا صندوق تھا لیٹا ہُؤا تھا۔
سموئیل ۱ 3 : 4 (URV)
تو خُداوند نے سموئیل کو پُکارا ۔ اُس نے کہا میَں حاضر ہوُں ۔
سموئیل ۱ 3 : 5 (URV)
اور وہ دَوڑ کر عیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مجھےُ پُکارا سو میَں حا ضرِ ہوں ۔ اُس نے کہا میں نے نہیں پُکارا ۔ پھر لیٹ جا ۔ سو وہ جا کر لیٹ گیا۔
سموئیل ۱ 3 : 6 (URV)
اور خُداوند نے پھر ُپکارا سموئیل سموئیل اُٹھ کر عیلی کے پاس گا اور کہا تُو نے مجھےُ پکارا سو میِں حاضرِ ہوُں۔ اُس نے کہا اِے میرے بیٹے میں نے نہیں پُکارا ۔ پھر لیٹ جا۔
سموئیل ۱ 3 : 7 (URV)
پاور سموئیل نے ہنوز خُداوند کو نہیں پہنچانا تھا اور نہ خُداوند کا کلام اُس پر ظاہر ہُؤا تھا ۔
سموئیل ۱ 3 : 8 (URV)
پھر خُداوند نے تیسری دفعہ سموئیل کو پُکارا اور وہ اُٹھ کر عؔیلی کے پاس گیا اور کہا تُو نے مجھےُ پکارا سو میَں حاضرِ ہُوں ۔ سو عؔیلی جان گیا کہ خُداوند گیا کہ خُداوند نے اُس لڑکے کو پُکارا ۔
سموئیل ۱ 3 : 9 (URV)
اِسلئِے عؔیلی نے سمؔوئیل سے کہا جا لیٹ رہ اور اگر وہ تجھُے پکارے تو تُو کہنا اَے خُداوند فرما کیونکہ تیرا بندہ سُنتا ہے ۔سو سؔموئیل جا کر اپنی جگہ پر لیٹ گیا۔
سموئیل ۱ 3 : 10 (URV)
تب خُداوند کھڑا ہُؤا اور پہلے کی طرح پُکارا سموئؔیل ! سموئؔیل ! سموئؔیل نے کہا فرما کیوننکہ تیرا بندہ سُنتا ہے ۔
سموئیل ۱ 3 : 11 (URV)
خُداوند نے سموئؔیل سے کہا دیکھ میَں اِؔسرائیل میں اَیسا کام کرنے پر ہُوں جِس سے ہر سُننے والے کے کان بھناّ جائینگے۔
سموئیل ۱ 3 : 12 (URV)
اُس دِن عیلؔی پر سب کچھُ جو میَں نے اُسکے گھرانے کے حق میں کہا ہے شرُوع سے آخر تک پُورا کرُونگا ۔
سموئیل ۱ 3 : 13 (URV)
کیونکہ میَں اُسے بتا چُکا ہوں کہ میَں اُس بدکاری کے سبب سے جسے وہ جانتا ہے ہمیشہ کے لئِے اُسکے گھر کا فَیصلہ کرُونگا کیونکہ اُسکے بیٹوں نے اپنے اُوپر لعنت بُلائی اور اُس نے اُنکو نہ روکا۔
سموئیل ۱ 3 : 14 (URV)
اِسی لئِے عیلؔی کے گھرانے کی بابت میَں نے قسم کھائی کہ عؔیلی کے گھرانے کی بدکاری نہ تو کبھی کسی ذبیِحہ سے صاف ہوگی نہ ہدیہ سے ۔
سموئیل ۱ 3 : 15 (URV)
اور سؔموئیل صُبح تک لیٹا رہا ۔تب اُس نے خُداوند کے گھر کے دروازے کھولے اور سؔموئیل عیلؔی پر رویاظاہر کرنے سے ڈرا۔
سموئیل ۱ 3 : 16 (URV)
تب عؔیلی نے سمؔوئیل کو بُلا کر کہا اَے میرے بیٹے سموئؔیل ! اُس نے کہا میَں حاضرِ ہُوں ۔
سموئیل ۱ 3 : 17 (URV)
تب اُس نے پُوچھا وہ کیا بات ہے جو خُداوند نے تجھُ سے کہی ہے؟ میَں تیری منتِ کرتا ہُوں اُسے مجھُ سے پوشِیدہ نہ رکھ ۔ اگر توُ کچھ بھی اُن باتوں میں سے جو اُس نے تجھ سے کہی ہیں چھِپائے تو خُدا تجھُ سے اَیسا ہی کرے بلکہ اُس سے بھی زِیادہ۔
سموئیل ۱ 3 : 18 (URV)
تب سؔموئیل نے اُسکورتّی رتی حال بتایا اور اُس سے کچھُ نہ چھِپایا ۔اُس نے کہا وہ خُداوند ہے جو وہ بھلا جانے سو کرے۔
سموئیل ۱ 3 : 19 (URV)
اور سؔموئیل بڑا ہوتا گیا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا اور اپس نے اُسکی باتوں میں سے کسی کو مٹیّ میں مِلنے نہ دیا ۔
سموئیل ۱ 3 : 20 (URV)
اور سب بنی اِسرائیل نے داؔن سے بیر ؔ سبع تک جان لِیا کہ سؔموئیل خُداوند کا نبی مقرر ہُؤا ۔
سموئیل ۱ 3 : 21 (URV)
اور خُداوند سَؔیلا میں پھرِ ظاہر ہُؤا کیونکہ خُداوند نے اپنے آپ کو سَؔیلا میں سؔموئیل پر اپنے کلام کے ذریعہ سے ظاہر کیاِ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: