سموئیل ۱ 28 : 1 (URV)
اور اُن ہی دِنوں میں اَیسا ہُؤا کہ فلِسِتیوں نے اپنی فَوجیں جنگ کے لئے جمع کیں تاکہ اِؔسرائیل سے لڑیں اور اِکؔیِس نے داؔؤد سے کہا تُو یقین جان کہ تجھے اور تیرے لوگوں کو لشکر میں ہو کر میرے ساتھ جانا ہوگا۔
سموئیل ۱ 28 : 2 (URV)
داؔؤد نے اِکیؔس سے کہا پھر جو کُچھ تیرا خادِ م کریگا وہ تجھے معلوم بھی ہو جائیگا ۔ اکؔیِس نے داؔؤد سے کہا پھر تو سدا کے لئے تجھ کو میں اپنے سر کا نگہبان ٹھہراؤنگا۔
سموئیل ۱ 28 : 3 (URV)
اور سؔموئیل مر چُکا تھا اور سب اِسرائیلیوں نے اُس پر نَوحہ کرکے اُسے اُسکے شہر راؔمہ میں دفن کیا تھا اور ساؔؤل نے جنات کے آشناؤن اور افسُون گروں کو مُلک سے خارِج کر دیا تھا۔
سموئیل ۱ 28 : 4 (URV)
(4-5) اور فلِستی جمع ہُوئے اور آکر شؔوُنیم میں ڈیرے ڈالے اور ساؔؤل نے بھی سب اِسرائیلیوں کو جمعح کیا اور وہ جلؔبوؑہ میں خَیمہ زن ہُوئے ۔ اور جب ساؔؤل نے فلِستیوں کا لشکر دیکھا تو ہراسان ہُؤا اور اُسکا دِل بہت کانپنے لگا۔
سموئیل ۱ 28 : 5 (URV)
سموئیل ۱ 28 : 6 (URV)
اور جب ساؔؤل نے خُداوند سے سوال کیا تو خُداوند نے اُسے نہ تو خوابوں اور نہ اُوریم اورنہ نبیوں کے وسِیلہ سے کوئی جواب دِیا۔
سموئیل ۱ 28 : 7 (URV)
تب ساؔؤل نے اپنے مُلازِموں سے کہا کو ئی اَیسی عَورت میرے لئے تلاش کر و جسکا آشنا جِنّ ہو تاکہ مَیں اُسکے پاس جا کر اُس سے پُوچھُوں ۔ اُسکے مُلازموں نے اُس سے کہا یدکھ عَینؔ دور میں ایک عَورت ہے جسکا آشنا جن ہے ۔
سموئیل ۱ 28 : 8 (URV)
سو ساؔؤل نے اپنا بھیس بدل کر دُوسری پوشاک پہنی اور دو آدمیوں کو ساتھ لیکر چلا اور وہ رات کو اُس عورت کے پاس آئے اور اُس نے کہا ذرا میری خاطِر جن کے ذریعہ سےمیرا فال کھول اور جسکا نام مَیں تجھے بتاؤُں اُسے اُوپر بُلا دے ۔
سموئیل ۱ 28 : 9 (URV)
تب اُس عَورت نے اُس سے کہا دیکھ تُو جانتا ہے کہ ساؔؤل نے کیا کیا کہ اُس نے جنات کے آشناؤں اور افسُون گروں کو مُلک سے کاٹ ڈالا ہے ۔ پس تُو کیوں میری جان کے لئے پھندا لگاتا ہے تا کہ مجھے مروا ڈالے؟۔
سموئیل ۱ 28 : 10 (URV)
تب ساؔؤل نے خُداوند کی قسم کھا کر کہا کہ خُداوند کی حیات کی قسم اِس بات کے لئے تجھے کوئی سزا نہیں دی جائیگی ۔
سموئیل ۱ 28 : 11 (URV)
تب اُس عورت نے کہا میں کِس کو تیرے لئے اُوپر بُلادُوں؟ ۔ اُس نے کہا سؔموئیل کو میرے لئے بُلا دے۔
سموئیل ۱ 28 : 12 (URV)
جب اُس عورت نے سؔموئیل کو دیکھا تو بلند آواز سے چلائی اور اُس عورت نے ساؤل سے کہا تُو نے مجھ سے کیون دغا کی کیونکہ تُو تو ساؔؤل ہے؟۔
سموئیل ۱ 28 : 13 (URV)
تب بادشاہ نے اُس سے کہا ہراسان مت ہو۔ تجھے کیا دِکھائی دیتا ہے ؟ اُ سنے ساؔؤل سے کہا مجھے ایک دیوتا زمین سے اُوپر آتے دِکھائی دیتا ہے ۔
سموئیل ۱ 28 : 14 (URV)
تب اُس نے اُس سے کہا اُسکی شکل کیَسی ہے ؟ اُس نے کہا ایک بُڈّھا اُوپر کو آرہا ہے اور جُبہّ پہنے ہے ۔ تب ساؔؤل جان گیا کہ وہ سؔموئیل ہے اور اُس نے مُنہ کے بل گِر کر سجدہ کیا۔
سموئیل ۱ 28 : 15 (URV)
سؔموئیل نے ساؔؤل سے کہا تُ ونے کیوں مجھے بے چین کیا کہ مجھے اُوپر بُلوایا۔؟ ساؔؤل نے جواب دیا میں سخت پریشان ہوُں کیونکہ فلِستی مجھ سے لڑتے ہیں اور خُدا مجھ سے الگ ہو گیا ہے اور نہ توہ نبیوں اور نہ خوابوں کے وسِیلہ سے مجھے جواب دیتا ہے اِسلئے مَیں نے تجھے بُلایا تاکہ تو مجھے بتائے کہ مَیں کیا کرُوں ۔
سموئیل ۱ 28 : 16 (URV)
سؔموئیل نے کہا پس تو مجھ سے کس لئے پوچھاتا ہے جس حال کہ خُداوند جتھ سے الگ ہو گیا اور تیرا دُشمن بنا ہے؟
سموئیل ۱ 28 : 17 (URV)
اور خُداوند نے جِیسا میری معرفت کہا تھا وَیسا ہی کیا ہے ۔ خُداوند نے تیرے ہاتھ سے سلطنت چاک کر لی اور تیرے پڑوسی داؔؤد کو عنایت کی ہے ۔
سموئیل ۱ 28 : 18 (URV)
اِسلئے کہ تُو نے خُداوند کی بات نہیں مانی اور عمالیقیوں سے اُسکے قہر شدید کے مُوافق پیش نہیں آیا ا،سی سبب سے خُداوند نے آج کے دِن تجھ سے یہ برتاؤکیا ۔
سموئیل ۱ 28 : 19 (URV)
ماسِوا اِسکے خُداوند تیرے ساتھ اِسرائیلیوں کو بھی فلِستیوں کے ہاتھ میں کر دیگا اور کل تُو اور تیرے بیٹے میرے ساتھ ہو گے اور خُداوند ً اِسرا ئیلی لشکر کو بھی فلِستیوں کے ہاتھ میں کر دیگا۔
سموئیل ۱ 28 : 20 (URV)
تب ساؔؤل فوَراً زمین پر لمبا ہو کر گِرا اور سؔموئیل کی باتوں کے سبب سے نہایت ڈر گیا اور اُس میں کچھ قوت باقی نہ رہی کیونکہ اُس نے اُس سارے دِن اور ساری رات روٹی نہیں کھائی تھی۔
سموئیل ۱ 28 : 21 (URV)
تب وہ عَورت ساؔؤل کے پاس آئی اور دیکھا کہ وہ نہایت پریشان ہے ۔ سو اُس نے اُس سے کہا دیکھ تیری لَونڈی نے تیری بات مانی اور میں نے اپنی جان اپنی ہتھیلی پر رکھی اور جو باتیں تو نے مجھ سے کہیں میں نے اُنکو مانا ہے ۔
سموئیل ۱ 28 : 22 (URV)
سو اب میں تیری مِنت کر تی ہوں کہ تو اپنی لَونڈی کی بات سُن اور مجھے اجازت دے کہ روٹی کا ٹکڑا تیرے آگے رکھوں ۔ تو کھا تا کہ جب تو اپنی راہ لے تو تجھے طاقت مِلے۔
سموئیل ۱ 28 : 23 (URV)
پر اُس نے اِنکار کیا اور کہا کہ میں نہیں کھاؤنگا لیکن اُسکے مُلازم اُس عورت کے ساتھ ملکر اُس سے بجد ہوُئے ۔ تب اُس نے اُنکا کہا مانا اور زمین پر سے اُٹھ کر پلنگ پر بَیٹھ گیا ۔
سموئیل ۱ 28 : 24 (URV)
اُس عورت کے گھر میں ایک موٹا بچھڑا تھا۔ سو اُس نے جلدی کی اور اُسے ذبح کیا اور آٹا لیکر گوُندھا اور بے خمیری روٹیا پاکائیں ۔
سموئیل ۱ 28 : 25 (URV)
اور اُنکو ساؔؤل اور اُسکے مُلازِموں کے آگے لائی اور اُنہوں نے کھا یا ۔ تب وہ اُٹھے اور اُسی رات چلے گئے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25