سلاطِین ۱ 9 : 1 (URV)
اور ایسا ہوا کہ جب سُلیامن خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنا چُکا اور جو کچھ سُلیمان کرنا چاہتا تھا وہ سب ختم ہو گیا ۔
سلاطِین ۱ 9 : 2 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 3 (URV)
خُداوند سُلیمان کو دوسری باز دکھائی دیا جیسے وہ جبعون میں دکھائی دیا تھا ۔
سلاطِین ۱ 9 : 4 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 5 (URV)
خُداوند نے اُس سے کہا مَیں نے تیری دعا اور مُناجات جو تُو نے میرے حضور کی ہے سُن لی اور اِس گھر میں جسے تُو نے بنایا ہے اپنا نام ہمیشہ تک رکھنے کے لیے میں نے اُسے مقدس کِیا اور میری آنکھیں اور میرا دل سدا وہاں لگے رہیں گے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 6 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 7 (URV)
رہا تُو ۔ سو اگر تُو جیسے تیرا باپ داود چلا ویسے ہی میرے حضور خلوصِ دل اور راستی سے چلکر اُس سب کے مطابق جو میں نے تُجھے فرمایا عمل کرے اور میرے آئین اور احکام کو مانے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 8 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 9 (URV)
مَیں تیری سلطنت کا تخت اسرائیل کے اوپر ہمیشہ قائم رکھونگا جیسا میں نے تیرے باپ دادا سے وعدہ کیا اور کہا کہ تیری نسل میں اسرائیل کے تخت پر بیٹھنے کے لیے آدمی کی کمی نہ ہو گی ۔
سلاطِین ۱ 9 : 10 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 11 (URV)
تُم ہو یا تمہاری اولاد ۔ اگر تُم میری پیروی سے برگشتہ ہو جاو اور میرے احکام اور آئین کو جو میں نے تمہارے آگے رکھے ہیں نہ مانو بلکہ جا کر اور معبودوں کی عبادت کرنے اور اُنکو سجدہ کرنے لگو ۔
سلاطِین ۱ 9 : 12 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 13 (URV)
میں اسرائیل کو اُس مُلک سے جو میں نے اُنکو دیا ہے کاٹ ڈالونگا اور اُس گھر کو جسے میں نے اپنے نام کے لیے مُقدس کِیا ہے اپنی نظر سے دُور کر دوُنگا اور اسرائیل سب قوموں میں ضرب المثل اور انگشت نُما ہوگا۔
سلاطِین ۱ 9 : 14 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 15 (URV)
اگرچہ یہ گھر ایسا ممتاز ہے تو بھی ہر یک جو اِسکے پاس سے گذریگا حیران ہو گا اور سُسکاریگا اور وہ کہیں گے کہ خُداوند نے اِس مُلک اور اِس گھر سے ایسا کیوں کیا ؟
سلاطِین ۱ 9 : 16 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 17 (URV)
وہ جواب دیں گے اِس لیے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے خُدا کو جو اُنکے باپ دادا کو مُلکِ مصر سے نکال لایا ترک کیا اور غیر معبودوں کو تھام کر اُنکو سجدہ کرنے اور اُنکی پرستش کرنے لگے۔ اِسی لیے خُداوند نے اُن پر یہ ساری مصیبت نازل کی ۔
سلاطِین ۱ 9 : 18 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 19 (URV)
بیس برس کے بعد جن میں سُلیمان نے وہ دونوں گھر یعنی خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنائے ایسا ہوا کہ ۔
سلاطِین ۱ 9 : 20 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 21 (URV)
صور کے بادشاہ حیرام نے سُلیمان کے لیے دیودار کی اور صنوبر کی لکڑی اور سونا اُسکی مرضی کے مطابق مہیا کیا تھا اِس لیے سُلیمان بادشاہ نے گلیل کے مُلک میں بیس شیر حیرام کو دئیے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 22 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 23 (URV)
حیرام اُن شہروں کو جو سُلیمان نے اُسے دیے تھے دیکھنے کے لیے صور سے نِکلا پر وہ اُسے پسند نہ آئے۔
سلاطِین ۱ 9 : 24 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 25 (URV)
اُس نے کہا اے میرے بھائی یہ کیا شہر ہیں جو تُو نے مجھے دیے ؟ اور اُس نے اُنکا نام کُبول کا مُلک رکھا جو آج تک چلا آتا ہے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 26 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 27 (URV)
حیرام نے بادشاہ کے پاس ایک سو بیس قنطار سونا بھیجا۔
سلاطِین ۱ 9 : 28 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 29 (URV)
سُلیمان نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لیے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محل کو اور مِلو اور یروشلیم کی شہر پناہ اور حصور اور مجدو اور جزر کو بنائے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 30 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 31 (URV)
مصر کے بادشاہ فرعون نے چڑھائی کر کے جزر کو سر کر کے اُسے آگ سے پھونک دیا تھا اور اُن کنعانیوں کو جو اُس شہر میں بسے ہوئے تھے قتل کر کے اُسے اپنی بیٹی کو جو سُلیمان کی بیوی تھی جہیز میں دے دیا تھا ۔
سلاطِین ۱ 9 : 32 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 33 (URV)
سُلیمان نے جزر اور بیت حورون اسفل کو ۔
سلاطِین ۱ 9 : 34 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 35 (URV)
بعلات اور بیابان کے تمر کو بنایا جو مُلک کے اندر ہیں ۔
سلاطِین ۱ 9 : 36 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 37 (URV)
ذخیروں کے سب شہروں کو جو سُلیمان کے پاس تھے اور اپنے رتھوں کے لیے شہروں کو اور جو کچھ سُلیمان نے اپنی مرضی سے یروشلیم میں اور لُبنان میں اور اپنی مملکت کی ساری زمین میں بنانا چاہا بنایا ۔
سلاطِین ۱ 9 : 38 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 39 (URV)
وہ سب لوگ جو اموریوں اور حتیوں اور فرزیوں اور حویوں اور یبوسیوں میں سے باقی رہے گئے تھے اور بنی اسرائیل میں سے نہ تھے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 40 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 41 (URV)
اُنکی اولاد کو جو انکے بعد مُلک میں باقی رہی جنکو بنی اسرائیل پورے طور پر نابود نہ کر سکے سُلیمان نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جیسا آج تک ہے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 42 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 43 (URV)
سُلیمان نے بنی اسرائیل میں سے کسی کو غُلام نہ بنایا بلکہ وہ اُس کے جنگی مرد اور مُلازم اور اُمرا اور فوجی سردار اور اُسکے رتھوں اور سواروں کے حاکم تھے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 44 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 45 (URV)
وہ خاص منصبدار جو سُلیان کے کام پر مقرر تھے پانچ سو پچاس تھے ۔ یہ اُن لوگوں پر جو کام بنا رہے تھے سردار تھے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 46 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 47 (URV)
فرعون کی بیٹی داود کے شہر سے اپنے اُس محل میں جو سُلیمان نے اُس کے لیے بنیا تھا آئی تب سُلیمان نے مِلوّ کو تعمیر کیا ۔
سلاطِین ۱ 9 : 48 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 49 (URV)
سُلیمان سال میں تین بار اُس مذبح ہر جو اُس نے خُداوند کے لیے بنایا تھا سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کے ذبیحے گُزرانتا تھا اور اُنکے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخور جلاتا تھا ۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کیا ۔
سلاطِین ۱ 9 : 50 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 51 (URV)
سُلیمان بادشاہ نے عصیون جابر میں جو ادوم کے مُلک میں بحرِ قُلزم کے کنارےے ایلوت کے پاس ہے جہازوں کا بیڑا بنایا ۔
سلاطِین ۱ 9 : 52 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 53 (URV)
حیرام نے اپنے مُلازم سُلیمان کے مُلازموں کے ساتھ اُس بیڑے میں بھیجے۔ وہ ملاح تھے جو سُمندر سے واقف تھے ۔
سلاطِین ۱ 9 : 54 (URV)
سلاطِین ۱ 9 : 55 (URV)
وہ اوفیرر کو گئے اور وہاں سے چار سو بیس قنطار سونا لیکر اُسے سُلیمان بادشاہ کے پاس لائے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: