یُوحنّا ۱ 4 : 1 (URV)
اَے عِزیزو! ہر ایک رُوح کا یقِین نہ کرو بلکہ رُوحوں کو آماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہِیں کِیُونکہ بہُت سے جھُوٹے نبی دُنیا میں نِکل کھڑے ہُوئے ہیں۔
یُوحنّا ۱ 4 : 2 (URV)
خُدا کے رُوح کو تُم اِس طرح پہچان سکتے ہو کہ جو کوئی رُوح اِقرار کرے کہ یِسُوع مسِیح مُجّسم ہوکر آیا ہے وہ خُدا کی طرف سے ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 3 (URV)
اور جو کوئی رُوح یِسُوع کا اِقرار نہ کرے وہ خُدا کی طرف سے نہِیں اور یہی مُخالِفِ مسِیح کی رُوح ہے جِس کی خَبر تُم سُن چُکے ہو کہ وہ آنے والی ہے بلکہ اَب بھی دُنیا میں موجُود ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 4 (URV)
اَے بچّو! تُم خُدا سے ہو اور اُن پر غالِب آگئے ہو کِیُونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 5 (URV)
وہ دُنیا سے ہیں۔ اِس واسطے دُنیا کی سی کہتے ہیں اور دُنیا اُن کی سُنتی ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 6 (URV)
ہم خُدا سے ہیں۔ جو خُدا کو جانتا ہے وہ ہماری سُنتا ہے۔ جو خُدا سے نہِیں وہ ہماری نہِیں سُنتا۔ اِسی سے ہم حق کی رُوح اور گُمراہی کی رُوح کو پہچان لیتے ہیں۔
یُوحنّا ۱ 4 : 7 (URV)
اَے عِزیزو! آؤ ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھّیں کِیُونکہ محبّت خُدا کی طرف سے ہے اور جو کوئی محبّت رکھتا ہے وہ خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے اور خُدا کو جانتا ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 8 (URV)
جو محبّت نہِیں رکھتا وہ خُدا کو نہِیں جانتا کِیُونکہ خُدا محبّت ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 9 (URV)
جو محبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اِس سے ظاہِر ہُوئی کہ خُدا نے اپنے اِکلوتے بَیٹے کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔
یُوحنّا ۱ 4 : 10 (URV)
محبّت اِس میں نہِیں کہ ہم نے خُدا سے محبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے محبّت کی اور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لِئے اپنے بَیٹے کو بھیجا۔
یُوحنّا ۱ 4 : 11 (URV)
اَے عِزیزو! جب خُدا نے ہم سے اَیسی محبّت کی تو ہم پر بھی ایک دُوسرے سے محبّت رکھنا فرض ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 12 (URV)
خُدا کو کبھی کِسی نے نہِیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی محبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 13 (URV)
چُونکہ اُس نے اپنے رُوح میں سے ہمیں دِیا ہے اِس سے ہم جانتے ہیں کہ ہم اُس میں قائِم رہتے ہیں اور وہ ہم میں۔
یُوحنّا ۱ 4 : 14 (URV)
اور ہم نے دیکھ لِیا ہے اور گواہی دیتے ہیں کہ باپ نے بَیٹے کو دُنیا کا مُنّجی کر کے بھیجا ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 15 (URV)
جو کوئی اِقرار کرتا ہے کہ یِسُوع خُدا کا بَیٹا ہے خُدا اُس میں رہتا ہے اور وہ خُدا میں۔
یُوحنّا ۱ 4 : 16 (URV)
جو محبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔ خُدا محبّت ہے اور جو محبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔
یُوحنّا ۱ 4 : 17 (URV)
اِسی سبب سے محبّت ہم میں کامِل ہو گئی ہے تاکہ ہمیں عدالت کے دِن دِلیری ہو کِیُونکہ جَیسا وہ ہے وَیسے ہی دُنیا میں ہم بھی ہیں۔
یُوحنّا ۱ 4 : 18 (URV)
محبّت میں خَوف نہِیں ہوتا بلکہ کامِل محبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کِیُونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا محبّت میں کامِل نہِیں ہُؤا۔
یُوحنّا ۱ 4 : 19 (URV)
ہم اِس لِئے محبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے محبّت رکھّی۔
یُوحنّا ۱ 4 : 20 (URV)
اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے محبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائِی سے عَداوَت رکھّے تو جھُوٹا ہے کِیُونکہ جو اپنے بھائِی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے محبّت نہِیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہِیں دیکھا محبّت نہِیں رکھ سکتا۔
یُوحنّا ۱ 4 : 21 (URV)
اور ہم کو اُس کی طرف سے یہ حُکم مِلا ہے کہ جو کوئی خُدا سے محبّت رکھتا ہے وہ اپنے بھائِی سے بھی محبّت رکھّے۔
❮
❯