یُوحنّا ۱ 3 : 1 (URV)
دیکھو باپ نے ہم سے کَیسی محبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لِئے نہِیں جانتی کہ اُس نے اُسے بھی نہِیں جانا۔
یُوحنّا ۱ 3 : 2 (URV)
عِزیزو! ہم جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہِر ہوگا تو ہم بھی اُس کی مانِند ہوں گے۔ کِیُونکہ اُس کو ویسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 3 (URV)
اور جو کوئی اُس سے یہ اُمِید رکھتا ہے اپنے آپ کو وَیسا ہی پاک کرتا ہے جَیسا وہ پاک ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 4 (URV)
جو کوئی گُناہ کرتا ہے وہ شرع کی مُخالفت کرتا ہے اور گُناہ شرع کی مُخالفت ہی ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 5 (URV)
اور تُم جانتے ہو کہ وہ اِس لِئے ظاہِر ہُؤا تھا کہ گُناہوں کو اُٹھا لے جائے اور اُس کی ذات میں گُناہ نہِیں۔
یُوحنّا ۱ 3 : 6 (URV)
جو کوئی اُس میں قائِم رہتا ہے وہ گُناہ نہِیں کرتا۔ جو کوئی گُناہ کرتا ہے نہ اُس نے اُسے دیکھا ہے اور نہ جانا ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 7 (URV)
اَے بچّو! کِسی کے فریب میں نہ آنا۔ جو راستبازی کے کام کرتا ہے وُہی اُس کی طرح راستباز ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 8 (URV)
جو شَخص گُناہ کرتا ہے وہ اِبلِیس سے ہے کِیُونکہ اِبلِیس شُرُوع ہی سے گُناہ کرتا رہا ہے۔ خُدا کا بَیٹا اِسی لِئے ظاہِر ہُؤا تھا کہ اِبلِیس کے کاموں کو مِٹائے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 9 (URV)
جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ گُناہ نہِیں کرتا کِیُونکہ اُس کا تُخم اُس میں بنا رہتا ہے بلکہ وہ گُناہ کر ہی نہِیں سکتا کِیُونکہ خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 10 (URV)
اِسی سے خُدا کے فرزند اور اِبلِیس کے فرزند ظاہِر ہوتے ہیں۔ جو کوئی راستبازی کے کام نہِیں کرتا وہ خُدا سے نہِیں اور وہ بھی نہِیں جو اپنے بھائِی سے محبّت نہِیں رکھتا۔
یُوحنّا ۱ 3 : 11 (URV)
کِیُونکہ جو پَیغام تُم نے شُرُوع سے سُنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھّیں۔
یُوحنّا ۱ 3 : 12 (URV)
اور قائِن کی مانِند نہ بنیں جو اُس شرِیر سے تھا اور جِس نے اپنے بھائِی کو قتل کِیا اور اُس نے کِس واسطے اُسے قتل کِیا؟ اِس واسطے کہ اُس کے کام بُرے تھے اور اُس کے بھائِی کے کام راستی کے تھے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 13 (URV)
اَے بھائِیو! اگر دُنیا تُم سے عَداوَت رکھتی ہے تو تعّجُب نہ کرو۔
یُوحنّا ۱ 3 : 14 (URV)
ہم جانتے ہیں کہ مَوت سے نِکل کر زِندگی میں داخِل ہوگئے کِیُونکہ ہم بھائِیوں سے محبّت رکھتے ہیں۔ جو محبّت نہِیں رکھتا وہ مَوت کی حالت میں رہتا ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 15 (URV)
جو کوئی اپنے بھائِی سے عَداوَت رکھتا ہے وہ خُونی ہے اور تُم جانتے ہو کہ کِسی خُونی میں ہمیشہ کی زِندگی موجُود نہِیں رہتی۔
یُوحنّا ۱ 3 : 16 (URV)
ہم نے محبّت کو اِسی سے جانا ہے کہ اُس نے ہمارے واسطے اپنی جان دے دی اور ہم پر بھی بھائِیوں کے واسطے جان دینا فرض ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 17 (URV)
جِس کِسی کے پاس دُنیا کا مال ہو اور وہ اپنے بھائِی کو محُتاج دیکھ کر رحم کرنے میں دریغ کرے تو اُس میں خُدا کی محبّت کیونکر قائِم رہ سکتی ہے؟
یُوحنّا ۱ 3 : 18 (URV)
اَے بچّو! ہم کلام اور زبان ہی سے نہِیں بلکہ کام اور سَچّائی کے ذرِیعہ سے بھی محبّت کریں۔
یُوحنّا ۱ 3 : 19 (URV)
اِس سے ہم جانیں گے کہ حق کے ہیں اور جِس بات میں ہمارا دِل ہمیں اِلزام دے گا اُس کے بارے میں ہم اُس کے حُضُور اپنی دِلجمعی کریں گے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 20 (URV)
کِیُونکہ خُدا ہمارے دِل سے بڑا ہے اور سب کُچھ جانتا ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 21 (URV)
اَے عِزیزو! جب ہمارا دِل ہمیں اِلزام نہِیں دیتا تو ہمیں خُدا کے سامنے دِلیری ہو جاتی ہے۔
یُوحنّا ۱ 3 : 22 (URV)
اور جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہمیں اُس کی طرف سے مِلتا ہے کِیُونکہ ہم آُس کے حُکموں پر عمل کرتے ہیں اور جو کُچھ وہ پسند کرتا ہے اُسے بجا لاتے ہیں۔
یُوحنّا ۱ 3 : 23 (URV)
اور اُس کا حُکم یہ ہے کہ ہم اُس کے بَیٹے یِسُوع مسِیح کے نام پر اِیمان لائیں اور جَیسا اُس نے ہمیں حُکم دِیا اُس کے مُوافِق آپس میں محبّت رکھّیں۔
یُوحنّا ۱ 3 : 24 (URV)
اور جو اُس کے حُکموں پر عمل کرتا ہے وہ اِس میں اور یہ اُس میں قائِم رہتا ہے اور اِسی سے یعنی اُس رُوح سے جو اُس نے ہمیں دِیا ہے ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم میں قائِم رہتا ہے۔
❮
❯