یُوحنّا ۱ 2 : 1 (URV)
اَے میرے بچّو! یہ باتیں مَیں تُمہیں اِس لِئے لِکھتا ہُوں کہ تُم گُناہ نہ کرو اور اگر کوئی گُناہ کرے تو باپ کے پاس ہمارا ایک مددگار موجُود ہے یعنی یِسُوع مسِیح راستباز۔
یُوحنّا ۱ 2 : 2 (URV)
اور وُہی ہمارے گُناہوں کا کفّارہ ہے اور نہ صِرف ہمارے ہی گُناہوں کا بلکہ تمام دُنیا کے گُناہوں کا بھی۔
یُوحنّا ۱ 2 : 3 (URV)
اگر ہم اُس کے حُکموں پر عمل کریں گے تو اِس سے ہمیں معلُوم ہوگا کہ ہم اُسے جان گئے ہیں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 4 (URV)
جو کوئی یہ کہتا ہے کہ مَیں اُسے جان گیا ہُوں اور اُس کے حُکموں پر عمل نہِیں کرتا وہ جھُوٹا ہے اور اُس میں سَچّائی نہِیں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 5 (URV)
ہاں جو کوئی اُس کے کلام پر عمل کرے اُس میں یقِیناً خُدا کی محبّت کامِل ہو گئی ہے۔ ہمیں اِسی سے معلُوم ہوتا ہے کہ ہم اُس میں ہیں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 6 (URV)
جو کوئی یہ کہتا ہے کہ مَیں اُس میں قائِم ہُوں تو چاہئے کہ یہ بھی اُسی طرح چلے جِس طرح وہ چلتا تھا۔
یُوحنّا ۱ 2 : 7 (URV)
اَے عِزیزو! مَیں تُمہیں کوئی نیا حُکم نہِیں لِکھتا بلکہ وُہی پُرانا حُکم جو شُرُوع سے تُمہیں مِلا ہے۔ یہ پُرانا حُکم وُہی کلام ہے جو تُم نے سُنا ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 8 (URV)
پھِر تُمہیں ایک نیا حُکم لِکھتا ہُوں اور یہ بات اُس پر اور تُم پر صادِق آتی ہے کِیُونکہ تارِیکی مِٹتی جاتی ہے اور حقِیقی نُور چمکنا شُرُوع ہو گیا ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 9 (URV)
جو کوئی یہ کہتا ہے کہ مَیں نُور میں ہُوں اور اپنے بھائِی سے عَداوَت رکھتا ہے وہ ابھی تک تارِیکی ہی میں ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 10 (URV)
جو کوئی اپنے بھائِی سے محبّت رکھتا ہے وہ نُور میں رہتا ہے اور ٹھوکر نہِیں کھانے کا۔
یُوحنّا ۱ 2 : 11 (URV)
لیکِن جو اپنے بھائِی سے عَداوَت رکھتا ہے وہ تارِیکی میں ہے اور تارِیکی ہی میں چلتا ہے اور یہ نہِیں جانتا کہ کہاں جاتا ہے کِیُونکہ تارِیکی نے اُس کی آنکھیں اَندھی کر دی ہیں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 12 (URV)
اَے بچّو! مَیں تُمہیں اِس لِئے لِکھتا ہُوں کہ اُس کے نام سے تُمہارے گُناہ مُعاف ہُوئے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 13 (URV)
اَے بُزُرگو! مَیں تُمہیں اِس لِئے لِکھتا ہُوں کہ جو اِبتدا سے ہے اُسے تُم جان گئے ہو۔ اَے جوانو! مَیں تُمہیں اِس لِئے لِکھتا ہُوں کہ تُم اُس شرِیر پر غالِب آ گئے ہو۔ اَے لڑکو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا ہے کہ تُم باپ کو جان گئے ہو۔
یُوحنّا ۱ 2 : 14 (URV)
اَے بُزُرگو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا کہ جو اِبتدا سے ہے اُس کو تُم جان گئے ہو۔ اَے جوانو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا ہے کہ تُم مضبُوط ہو اور خُدا کا کلام تُم میں قائِم رہتا ہے اور تُم اُس شرِیر پر غالِب آ گئے ہو۔
یُوحنّا ۱ 2 : 15 (URV)
نہ دُنیا سے محبّت رکھّو نہ اُن چِیزوں سے جو دُنیا میں ہیں۔ جو کوئی دُنیا سے محبّت رکھتا ہے اُس میں باپ کی محبّت نہِیں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 16 (URV)
کِیُونکہ جو کُچھ دُنیا میں ہے یعنی جِسم کی خواہِش اور آنکھوں کی خواہِش اور زِندگی کی شیخی وہ باپ کی طرف سے نہِیں بلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 17 (URV)
دُنیا اور اُس کی خواہِش دونوں مِٹتی جاتی ہیں لیکِن جو خُدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ابد تک قائِم رہے گا۔
یُوحنّا ۱ 2 : 18 (URV)
اَے لڑکو! یہ اخِیر وقت ہے اور جَیسا تُم نے سُنا ہے کہ مُخالِفِ مسِیح آنے والا ہے۔ اُس کے مُوافِق اَب بھی بہُت سے مُخالِفِ مسِیح پَیدا ہو گئے ہیں۔ اِس سے ہم جانتے ہیں کہ یہ اخِیر وقت ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 19 (URV)
وہ نِکلے تو ہم ہی میں سے مگر ہم میں سے تھے نہِیں۔ اِس لِئے کہ اگر ہم میں سے ہوتے تو ہمارے ساتھ رہتے لیکِن نِکل اِس لِئے گئے کہ یہ ظاہِر ہو کہ وہ سب ہم میں سے نہِیں ہیں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 20 (URV)
اور تُم کو تو اُس قُدُّوس کی طرس سے مسح کِیا گیا ہے اور تُم سب کُچھ جانتے ہو۔
یُوحنّا ۱ 2 : 21 (URV)
مَیں نے تُمہیں اِس لِئے نہِیں لِکھا کہ تُم سَچّائی کو نہِیں جانتے بلکہ اِس لِئے کہ تُم اُسے جانتے ہو اور اِس لِئے کہ کوئی جھُوٹ سَچّائی کی طرف سے نہِیں ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 22 (URV)
کَون جھُوٹا ہے سِوا اُس کے جو یِسُوع کے مسِیح ہونے کا اِنکار کرتا ہے؟ مُخالِفِ مسِیح وُہی ہے جو باپ اور بَیٹے کا اِنکار کرتا ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 23 (URV)
جو کوئی بَیٹے کا اِنکار کرتا ہے اُس کے پاس باپ بھی نہِیں۔ جو بَیٹے کا اِقرار کرتا ہے اُس کے پاس باپ بھی ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 24 (URV)
جو تُم نے شُرُوع سے سُنا ہے وُہی تُم میں قائِم رہے۔ جو تُم نے شُرُوع سے سُنا ہے اگر وہ تُم میں قائِم رہے تو تُم بھی بَیٹے اور باپ میں قائِم رہو گے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 25 (URV)
اور جِس کا اُس نے ہم سے وعدہ کِیا ہے وہ ہمیشہ کی زِندگی ہے۔
یُوحنّا ۱ 2 : 26 (URV)
مَیں نے یہ باتیں تُمہیں اُن کی بابت لِکھی ہیں جو تُمہیں فریب دیتے ہیں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 27 (URV)
اور تُمہارا وہ مسح جو اُس کی طرف سے کِیا گیا تُم میں قائِم رہتا ہے اور تُم اِس کے محتاج نہِیں کہ کوئی تُمہیں سِکھائے بلکہ جِس طرح وہ مسح جو اُس کی طرف سے کیا گیا تُمہیں سب باتیں سِکھاتا ہے اور سَچّا ہے اور جھُوٹا نہِیں اور جِس طرح اُس نے تُمہیں سِکھایا اُسی طرح تُم اُس میں قائِم رہتے ہو۔
یُوحنّا ۱ 2 : 28 (URV)
غرض اَے بچّو! اُس میں قائِم رہو تاکہ جب وہ ظاہِر ہو تو ہمیں دِلیری ہو اور ہم اُس کے آنے پر اُس کے سامنے شرمِندہ نہ ہوں۔
یُوحنّا ۱ 2 : 29 (URV)
اگر تُم جانتے ہو کہ وہ راستباز ہے تو یہ بھی جانتے ہو کہ جو کوئی راستبازی کے کام کرتا ہے وہ اُس سے پَیدا ہُؤا ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: