کُرنتھِیوں ۱ 16 : 1 (URV)
اَب اُس چندے کی بابت جو مُقدّسوں کے لِئے کِیا جاتا ہے جَیسا مَیں نے گلتیہ کی کلِیسیاؤں کو حُکم دِیا وَیسا ہی تُم بھی کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 2 (URV)
ہفتہ کے پہلے دِن تُم میں سے ہر شَخص اپنی آمدنی کے مُوافِق کُچھ اپنے پاس رکھ چھوڑا کرے تاکہ میرے آنے پر چندے نہ کرنے پڑیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 3 (URV)
اور جب مَیں آؤں گا تو جِنہِیں تُم منظُور کرو گے اُن کو مَیں خط دے کر بھیج دُوں گا کہ تُمہاری خَیرات یروشلِیم کو پہُنچا دیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 4 (URV)
اور اگر میرا بھی جانا مُناسِب ہُؤا تو وہ میرے ساتھ ہی جائیں گے۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 5 (URV)
اور مَیں مکِدُنیہ ہو کر تُمہارے پاس آؤں گا کِیُونکہ مُجھے مکِدُنیہ ہوکر جانا تو ہے ہی۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 6 (URV)
مگر رہُوں شاید تُمہارے ہی پاس اور جاڑا بھی تُمہارے ہی پاس کاٹُوں تاکہ جِس طرف مَیں جانا چاہُوں تُم مُجھے اُس طرف روانہ کر دو۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 7 (URV)
کِیُونکہ مَیں اَب راہ مَیں تُم سے مُلاقات کرنا نہِیں چاہتا بلکہ مُجھے اُمِید ہے کہ خُداوند نے چاہا تو کُچھ عرصہ تُمہارے پاس رہُوں گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 8 (URV)
لیکِن مَیں عِیدِ پنتیکُست تک اِفِسُس میں رہُوں گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 9 (URV)
کِیُونکہ میرے لِئے ایک وسِیع اور کارآمد دروازہ کھُلا ہے اور مُخالِف بہُت سے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 10 (URV)
اگر تِیمُتھِیُس آ جائے تو خیال رکھنا کہ وہ میرے پاس بےخَوف رہے کِیُونکہ وہ میری طرح خُداوند کا کام کرتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 11 (URV)
پَس کوئی اُسے حقِیر نہ جانے بلکہ اُس کو صحیح سَلامت اِس طرف روانہ کرنا کہ میرے پاس آ جائے کِیُونکہ مَیں مُنتظِر ہُوں کہ وہ بھائِیوں سمیت آئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 12 (URV)
اور بھائِی اپُلّوس سے مَیں نے بہُت اِلتماس کِیا کہ تُمہارے پاس بھائِیوں کے ساتھ جائے مگر اِس وقت جانے پر وہ مُطلَق راضی نہ ہُؤا لیکِن جب اُس کو مَوقع مِلے گا تو جائے گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 13 (URV)
جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 14 (URV)
جو کُچھ کرتے ہو محبّت سے کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 15 (URV)
اَے بھائِیو! تُم ستِفناس کے خاندان کو جانتے ہو کہ وہ اخِیہ پہلے پھَل ہیں اور مُقدّسوں کی خِدمت کے لِئے مُستعِد رہتے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 16 (URV)
پَس مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابِع رہو بلکہ ہر ایک کے جو اِس کام اور محنت میں شرِیک ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 17 (URV)
اور مَیں ستِفناس اور فرتُوناتُس اور اخیکُس کے آنے سے خُوش ہُوں کِیُونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہوں نے پُورا کر دِیا۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 18 (URV)
اور اُنہوں نے میری اور تُمہاری رُوح کو تازہ کِیا۔ پَس اَیسوں کو مانو۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 19 (URV)
آسیہ کی کلِیسیائیں تُم کو سَلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہ اور پَرِسکہ اُس کلِیسیا سمیت جو اُن کے گھر میں ہے تُمہیں خُداوند میں بہُت بہُت سَلام کہتے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 20 (URV)
سب بھائِی تُمہیں سَلام کہتے ہیں۔ پاک بوسہ لے کر آپس میں سَلام کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 21 (URV)
مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سَلام لِکھتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 22 (URV)
جو کوئی خُداوند کو عزِیز نہِیں رکھتا ملعُون ہو۔ ہمارا خُداوند آنے والا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 23 (URV)
خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 16 : 24 (URV)
میری محبّت مسِیح یِسُوع میں تُم سب سے رہے۔ آمِین۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: