کُرنتھِیوں ۱ 14 : 1 (URV)
محبّت کے طالِب ہو اور رُوحانی نعِمتوں کی بھی آرزُو رکھّو۔ خصُوصاً اِس کی کہ نُبُوّت کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 2 (URV)
کِیُونکہ جو بیگانہ زبان میں باتیں کرتا ہے وہ آدمِیوں سے باتیں نہِیں کرتا بلکہ خُدا سے اِس لِئے کہ اُس کی کوئی نہِیں سَمَجھتا حالانکہ وہ اپنی رُوح کے وسِیلہ سے بھید کی باتیں کہتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 3 (URV)
لیکِن جونُبُوّت کرتا ہے وہ آدمِیوں سے ترقّی اور نصِیحت اور تسلّی کی باتیں کہتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 4 (URV)
جو بیگانہ زبان میں باتیں کرتا ہے وہ اپنی ترقّی کرتا ہے اور جو نُبُوّت کرتا ہے وہ کلِیسیا کی ترقّی کرتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 5 (URV)
اگرچہ مَیں یہ چاہتا ہُوں کہ تُم سب بیگانہ زبانوں میں باتیں کرو لیکِن زِیادہ تر یہی چاہتا ہُوں کہ نُبُوّت کرو اور اگر بیگانہ زبانیں بولنے والا کلِیسیا کی ترقّی کے لِئے ترجمہ نہ کرے تو نُبُوّت کرنے والا اُس سے بڑا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 6 (URV)
پَس اَے بھائِیو! اگر مَیں تُمہارے پاس آ کر بیگانہ زبانوں میں باتیں کرُوں اور مُکاشفہ یا عِلم یا نُبُوّت یا تعلِیم کی باتیں تُم سے نہ کہُوں تو تُم کو مُجھ سے کیا فائِدہ ہوگا؟
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 7 (URV)
چُنانچہ بے جان چِیزوں میں بھی جِن سے آواز نِکلتی ہے مثلاً بانسری یا بربط اگر اُن کی آوازوں میں فرق نہ ہو تو جو پھُونکا یا بجایا جاتا ہے وہ کیونکر پہچانا جائے؟
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 8 (URV)
اور اگر تُرہی کی آواز صاف نہ ہو تو کَون لڑائی کے لِئے تیّار کرے گا؟
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 9 (URV)
اَیسے ہی تُم بھی اگر زبان سے واضِح بات نہ کہو تو جو کہا جاتا ہے کیونکر سَمَجھا جائے گا؟ تُم ہوا سے باتیں کرنے والے ٹھہرو گے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 10 (URV)
دُنیا میں خواہ کِتنی ہی مُختلِف زبانیں ہوں اُن میں سے کوئی بھی بے معنی نہ ہوگی۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 11 (URV)
پَس اگر مَیں کِسی زبان کے معنی نہ سَمَجھُوں تو بولنے والے کے نزدِیک مَیں اجنبی ٹھہرُوں گا اور بولنے والا میرے نزدِیک اجنبی ٹھہرے گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 12 (URV)
پَس تُم جب رُوحانی نعِمتوں کی آرزُو رکھتے ہو تو اَیسی کوشِش کرو کہ تُمہاری نعِمتوں کی افزُونی سے کلِیسیا کی ترقّی ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 13 (URV)
اِس سبب سے جو بیگانہ زبان میں باتیں کرتا ہے وہ دُعا کرے کہ ترجمہ بھی کرسکے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 14 (URV)
اِس لِئے کہ اگر مَیں کِسی بیگانہ زبان میں دُعا کرُوں تو میری رُوح تو دُعا کرتی ہے مگر میری عقل بےکار ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 15 (URV)
پَس کیا کرنا چاہِئے؟ مَیں رُوح سے بھی دُعا کرُوں گا اور عقل سے بھی دُعا کرُوں گا۔ رُوح سے بھی گاؤں گا اور عقل سے بھی گاؤں گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 16 (URV)
ورنہ اگر تُو رُوح ہی سے حمد کرے گا تو ناواقِف آدمِی تیری شُکرگُذاری پر آمِین کیونکر کہے گا؟ اِس لِئے کہ وہ نہِیں جانتا کہ تُو کیا کہتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 17 (URV)
تُو تو بیشک اچھّی طرح سے شُکر کرتا ہے مگر دُوسرے کی ترقّی نہِیں ہوتی۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 18 (URV)
مَیں خُدا کا شُکر کرتا ہُوں کہ تُم سب سے زِیادہ زبانیں بولتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 19 (URV)
لیکِن کلِیسیا میں بیگانہ زبان میں دس ہزار باتیں کہنے سے مُجھے یہ زِیادہ پسند ہے کہ اَوروں کی تعلِیم کے لِئے پانچ ہی باتیں عقل سے کہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 20 (URV)
اَے بھائِیو! تُم سَمَجھ میں بچّے نہ بنو۔ بدی میں تو بچّے رہو مگر سَمَجھ میں جوان بنو۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 21 (URV)
تَوریت میں لِکھا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے مَیں بیگانہ زبان اور بیگانہ ہونٹوں سے اِس اُمّت سے باتیں کرُوں گا تَو بھی وہ میری نہ سُنِیں گے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 22 (URV)
پَس بیگانہ زبانیں اِیمانداروں کے لِئے نہِیں بلکہ بے اِیمانوں کے لِئے نِشان ہیں اور نُبُوّت بے اِیمانوں کے لِئے نہِیں بلکہ اِیمانداروں کے لِئے نِشان ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 23 (URV)
پَس اگر ساری کلِیسیا ایک جگہ جمع ہو اور سب کے سب بیگانہ زبانیں بولیں اور ناواقِف یا بے اِیمان لوگ اَندر آ جائیں تو کیا وہ تُم کو دِیوانہ نہ کہیں گے؟
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 24 (URV)
لیکِن اگر سب نُبُوّت کریں اور کوئی بے اِیمان یا ناواقِف اَندر آ جائے تو سب اُسے قائِل کر دیں گے اور سب اُسے پرکھ لیں گے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 25 (URV)
اور اُس کے دِل کے بھید ظاہِر ہو جائیں گے۔ تب وہ مُنہ کے بل گِر کر خُدا کو سِجدہ کرے گا اور اِقرار کرے گا کہ بیشک خُدا تُم میں ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 26 (URV)
پَس اَے بھائِیو! کیا کرنا چاہِئے؟ جب تُم جمع ہوتے ہو تو ہر ایک کے دِل میں مزمُور یا تعلِیم یا مُکاشفہ یا بیگانہ زبان یا ترجمہ ہوتا ہے۔ سب کُچھ رُوحانی ترقّی کے لِئے ہونا چاہِئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 27 (URV)
اگر بیگانہ زبان میں باتیں کرنا ہو تو دو دو یا زِیادہ سے زِیادہ تِین تِین شَخص باری باری سے بولیں اور ایک شَخص ترجمہ کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 28 (URV)
اور اگر کوئی ترجمہ کرنے والا نہ ہو تو بیگانہ زبان بولنے والا کلِیسیا میں چُپکا رہے اور اپنے دِل سے اور خُدا سے باتیں کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 29 (URV)
نبِیوں میں سے دو یا تِین بولیں اور باقی اُن کے کلام کو پرکھّیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 30 (URV)
لیکِن اگر دُوسرے پاس بَیٹھے والے پر وحی اُترے تو پہلا خاموش ہو جائے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 31 (URV)
کِیُونکہ تُم سب کے سب ایک ایک کر کے نُبُوّت کرسکتے ہو تاکہ سب سِیکھیں اور سب کو نصِیحت ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 32 (URV)
اور نبِیوں کی رُوحیں نبِیوں کے تابِع ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 33 (URV)
کِیُونکہ خُدا ابتری کا نہِیں بلکہ امن کا بانی ہے۔ جَیسا مُقدّسوں کی سب کلِیسیاؤں میں ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 34 (URV)
عَورتیں کلِیسیا کے مجمع میں خاموش رہیں کِیُونکہ اُنہِیں بولنے کا حُکم نہِیں بلکہ تابِع رہیں جَیسا تَوریت میں بھی لِکھا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 35 (URV)
اور اگر کُچھ سِیکھنا چاہیں تو گھر میں اپنے اپنے شَوہر سے پُوچھیں کِیُونکہ عَورت کا کلِیسیا کے مجمع میں بولنا شرم کی بات ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 36 (URV)
کیا خُدا کا کلام تُم میں سے نِکلا؟ یا صِرف تُم ہی تک پہُنچا ہے؟
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 37 (URV)
اگر کوئی اپنے آپ کو نبی یا رُوحانی سَمَجھے تو یہ جان لے کہ جو باتیں مَیں تُمہیں لِکھتا ہُوں وہ خُداوند کے حُکم ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 38 (URV)
اور اگر کوئی نہ جانے تو نہ جانے۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 39 (URV)
پَس اَے بھائِیو! نُبُوّت کرنے کی آرزُو رکھّو اور زبانیں بولنے سے منع نہ کرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 14 : 40 (URV)
مگر سب باتیں شایستگی اور قرِینہ کے ساتھ عمل میں آئیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: