کُرنتھِیوں ۱ 13 : 1 (URV)
اگر مَیں فرِشتوں کی زبانیں بولُوں اور محبّت نہ رکھُّوں تو مَیں ٹھنٹھناتا پِیتل یا جھنجھناتی جھانجھ ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 2 (URV)
اور اگر مُجھے نُبُوّت مِلے اور سب بھیدوں اور کُل عِلم کی واقفِیت ہو اور میرا اِیمان یہاں تک کامِل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں اور محبّت نہ رکھُّوں تو مَیں کُچھ بھی نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 3 (URV)
اور اگر اپنا سارا مال غرِیبوں کو کھِلا دُوں یا اپنا بَدَن جلانے کو دے دُوں اور محبّت نہ رکھُّوں تو مُجھے کُچھ بھی فائِدہ نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 4 (URV)
محبّت صابِر ہے اور مہِربان۔ محبّت حسد نہِیں کرتی۔ محبّت شَیخی نہِیں مارتی اور پھُولتی نہِیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 5 (URV)
نازیبا کام نہِیں کرتی۔ اپنی بہِتری نہِیں چاہتی۔ جھُنجھلاتی نہِیں۔ بدگُمانی نہِیں کرتی۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 6 (URV)
بدکاری سے خُوش نہِیں ہوتی بلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 7 (URV)
سب کُچھ سہہ لیتی ہے۔ سب کُچھ یقِین کرتی ہے سب باتوں کی اُمِید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 8 (URV)
محبّت کو زوال نہِیں۔ نُبُوّتیں ہوں تو مَوقُوف ہو جائیں گی۔ زبانیں ہوں تو جاتی رہیں گی۔ عِلم ہو تو مِٹ جائے گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 9 (URV)
کِیُونکہ ہمارا عِلم ناقِص ہے اور ہماری نُبُوّت ناتمام۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 10 (URV)
لیکِن جب کامِل آئے گا تو ناقِص جاتا رہے گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 11 (URV)
جب مَیں بچّہ تھا تو بچّوں کی طرح بولتا تھا۔ بچّوں کی سی طبِیعت تھی۔ بچّوں کی سی سَمَجھ تھی لیکِن جب جوان ہُؤا تو بچپن کی باتیں ترک کر دِیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 12 (URV)
اَب ہم کو آئِینہ میں دھُندلا سا دِکھائی دیتا ہے مگر اُس وقت رُوبرُو دیکھیں گے۔ اِس وقت میرا عِلم ناقِص ہے مگر اُس وقت اَیسے پُورے طَور پر پہچانُوں گا جَیسے مَیں پہچانا گیا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 13 : 13 (URV)
غرض اِیمان اُمِید محبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں محبّت ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: