کُرنتھِیوں ۱ 1 : 1 (URV)
پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے یِسُوع مسِیح کا رَسُول ہونے کے لِئے بُلایا گیا اور بھائِی سوتھِنیس کی طرف سے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 2 (URV)
خُدا کی اُس کلِیسیا کے نام جو کرُنتھُس میں ہے یعنی اُن کے نام جو مسِیح یِسُوع میں پاک کِئے گئے اور مُقدّس لوگ ہونے کے لِئے بُلائے گئے ہیں اور اُن سب کے نام بھی جو ہر جگہ ہمارے اور اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کا نام لیتے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 3 (URV)
ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 4 (URV)
مَیں تُمہارے بارے میں خُدا کے اُس فضل کے باعِث جو مسِیح یِسُوع میں تُم پر ہُؤا ہمیشہ اپنے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 5 (URV)
کہ تُم اُس میں ہوکر سب باتوں میں کلام اور عِلم کی ہر طرح کی دَولت سے دَولتمند ہو گئے ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 6 (URV)
چُنانچہ مسِیح کی گواہی تُم میں قائِم ہُوئی۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 7 (URV)
یہاں تک کہ تُم کِسی نعمت میں کم نہِیں اور ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے ظُہُور کے مُنتظِر ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 8 (URV)
جو تُم کو آخر تک قائِم بھی رکھّے گا تاکہ تُم ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے دِن بے اِلزام ٹھہرو۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 9 (URV)
خُدا سَچّا ہے جِس نے تُمہیں اپنے بَیٹے ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کی شِراکت کے لِئے بُلایا ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 10 (URV)
اب اَے بھائِیو! یِسُوع مسِیح جو ہمارا خُداوند ہے اُس کے نام کے وسِیلہ سے مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ سب ایک ہی بات کہو اور تُم میں تفرقے نہ ہوں بلکہ باہم یکد ِل اور یک رای ہوکر کامِل بنے رہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 11 (URV)
کِیُونکہ اَے بھائِیو! تُماری نِسبت مُجھے خلوئے کے گھر والوں سے معلُوم ہُؤا کہ تُم میں جھگڑے ہو رہے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 12 (URV)
میرا یہ مطلب ہے کہ تُم میں سے کوئی تو اپنے آپ کو پَولُس کا کہتا ہے کوئی اُپلوس کا کوئی کیفا کا کوئی مسِیح کا۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 13 (URV)
کیا مسِیح بٹ گیا؟ کیا پَولُس تُمہاری خاطِر مصلُوب ہُؤا؟ یا تُم نے پَولُس کے نام پر بپتِسمہ لِیا؟
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 14 (URV)
خُدا کا شُکر کرتا ہُوں کہ کرِسپُس اور گیُس کے سِوا مَیں نے تُم میں سے کِسی کو بپتِسمہ نہِیں دِیا۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 15 (URV)
تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ تُم نے میرے نام پر بپتِسمہ لِیا۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 16 (URV)
ہاں سِتفناس کے خاندان کو بھی مَیں نے بپتِسمہ دِیا۔ باقی نہِیں جانتا کہ مَیں نے کِسی اَور کو بپتِسمہ دِیا ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 17 (URV)
کِیُونکہ مسِیح نے مُجھے بپتِسمہ دینے کو نہِیں بھیجا بلکہ خُوشخَبری سُنانے کو اور وہ بھی کلام کی حِکمت سے نہِیں تاکہ مسِیح کی صلِیب بے تاثِیر نہ ہو۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 18 (URV)
کِیُونکہ صلِیب کا پیغام ہلاک ہونے والوں کے نزدِیک بے وُقُوفی ہے مگر ہم نِجات پانے والوں کے نزدِیک خُدا کی قُدرت ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 19 (URV)
کِیُونکہ لِکھا ہے کہ مَیں حکِیموں کی حِکمت کو نِیست اور عقلمندوں کی عقل کو ردّ کرُوں گا۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 20 (URV)
کہاں کا حِکیم؟ کہاں کا فقِیہ؟ کہاں کا اِس جہان کا بحث کرنے والا؟ کیا خُدا نے دُنیا کی حِکمت کو بے وُقُوفی نہِیں ٹھہرایا۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 21 (URV)
اِس لِئے کہ جب خُدا کی حِکمت کے مُطابِق دُنیا نے اپنی حِکمت سے خُدا کو نہ جانا تو خُدا کو پسند آیا کہ اِس منادی کی بے وُقُوفی کے وسِیلہ سے اِیمان لانے والوں کو نِجات دے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 22 (URV)
چُنانچہ یہُودی نِشان چاہتے ہیں اور یُونانی حِکمت تلاش کرتے ہیں۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 23 (URV)
مگر ہم اُس مسِیح مصلُوب کی منادی کرتے ہیں جو یہُودِیوں کے نزدِیک ٹھوکر اور غَیر قَوموں کے نزدِیک بے وُقُوفی ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 24 (URV)
لیکِن جو بُلائے ہُوئے ہیں۔ یہُودی ہوں یا یُونانی۔ اُن کے نزدِیک مسِیح خُدا کی قُدرت اور خُدا کی حِکمت ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 25 (URV)
کِیُونکہ خُدا کی بے وُقُوفی آدمِیوں کی حِکمت سے زِیادہ حِکمت والی ہے اور خُدا کی کمزوری آدمِیوں کے زور سے زِیادہ زورآور ہے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 26 (URV)
اَے بھائِیو! اپنے بُلائے جانے پر تو نِگاہ کرو کہ جِسم کے لِحاظ سے بہُت سے حِکیم۔ بہُت سے اِختیّار والے۔ بہُت سے اشراف نہِیں بُلائے گئے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 27 (URV)
بلکہ خُدا نے دُنیا کے بے وُقُوفوں کو چُن لِیا کہ حِکیموں کو شرمِندہ کرے اور خُدا نے دُنیا کے کمزوروں کو چُن لِیا کہ زورآوروں کو شرمِندہ کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 28 (URV)
اور خُدا نے دُنیا کے کمِینوں اور حقِیروں کو بلکہ بے وُجُودوں کو چُن لِیا کہ مَوجُودوں کو نِیست کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 29 (URV)
تاکہ کوئی بشر خُدا کے سامنے فخر نہ کرے۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 30 (URV)
لیکِن تُم اُس کی طرف سے مسِیح یِسُوع میں ہو جو ہمارے لِئے خُدا کی طرف سے حِکمت ٹھہرا یعنی راستبازی اور پاکیزگی اور مخلصی۔
کُرنتھِیوں ۱ 1 : 31 (URV)
تاکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہو کہ جو فخر کرے وہ خُدا پر فخر کرے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: