۔تواریخ ۱ 4 : 1 (URV)
بنی یہُوداہ یہ ہیں ۔ فارؔص حصرؔون اور کرؔمی اور حُؔور اور سوؔبل ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 2 (URV)
اور ریایاہ بن سوؔبل سے یؔحت پیدا ہُوا اور یحت سے اخُومی اور لؔاہد پیدا ہوُئے۔ یہ صُرعیتوں کے خاندان ہیں ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 3 (URV)
اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں ۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُنکی بہن کا نام ہضل الفونی تھا۔
۔تواریخ ۱ 4 : 4 (URV)
اور فنوُایل جُدور کا باپ اور عزر حُسؔہ کا باپ تھا۔ یہ اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں ۔ جو بیت لحم کا باپ تھا۔
۔تواریخ ۱ 4 : 5 (URV)
اور تقوع کے باپ اشور کی دو بیویاں تھیں حِیلاہ اور نعراہ ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 6 (URV)
اور نعراہ کے اُس سے اخوُسام اور حفراور تیمنی اور ہخستری پیدا ہوُئے ۔ یہ نعرہ کے بیٹے تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 7 (URV)
اور حِیلاہ کے بیٹے ضرؔت اور یفوآر اور اِتنان تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 8 (URV)
اور قوؔض سے عنوب اور ضوبیبہ اور حُروم کے بیٹے آخرخیل کے گھرانے پیدا ہُوئے ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 9 (URV)
اور یبیض اپنے بھائیوں سے معُزز تھا اور اُسکی ماں نے اُسکا نام یعبیض رکھا کیونکہ کہتی تھی کہ میں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دیا۔
۔تواریخ ۱ 4 : 10 (URV)
اور یعبیض نے اِسؔرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تو مجھے واقعی برکت دے اور میری حُدود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مجھ پر ہو اور تُو مجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُسکو بخشا۔
۔تواریخ ۱ 4 : 11 (URV)
اور سُخہ کے بھائی کلوب سے محؔیر پیدا ہُوا جو اِستون کا باپ تھا ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 12 (URV)
اور اِستون سے بیت رِفا اور فاسح اور عیر نحس کا باپ تخنہ پیدا ہُوئے۔ یہی رَیکہ کے لوگ ہیں ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 13 (URV)
اور قنز کے بیٹے غُتِنئیل اور شِرایاہ تھے اور غُتنئیل کا بیٹا حتؔت تھا۔
۔تواریخ ۱ 4 : 14 (URV)
اور معُوناتی سے عُفرہ پیدا ہُوا اور شِرایاہ سے یپوآب پیدا ہوُا جوجی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کاریگر تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 15 (URV)
اور یُفنہ ّ کے بیٹے کالب کے بیٹے یہ ہیں۔ ع۔یرو اور اِیلہ اور نعیم اور بنی اَیلہ اور قنز۔
۔تواریخ ۱ 4 : 16 (URV)
اور یہللِئیل کے بیٹے یہ ہیں ۔ زِیف اور زِیفہ ۔ تیرایاہ اور اسریؔ ایل۔
۔تواریخ ۱ 4 : 17 (URV)
اور عرزہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عفر اور یلون اور اُسکے بطن سے مریم اور سمی اور اِسمتوع کا باپ اِسباح پیدا ہُوئے ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 18 (URV)
اور اُسکی یُہودی بیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شوکو کا باپ حِبر اور زلؤح کا باپ یقوتِئیل پیدا ہوُئے اور فرعون کی بیٹی بتیاہ کے بیتے جسے مرد نے بیاہ لیا تھا یہ ہیں ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 19 (URV)
اور ہُود،یاہ کی بیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعیلہ جرمی کا باپ اور اِسمتوع معکاتی تھے ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 20 (URV)
اور سیمون کے بیٹے یہ ہیں ۔ امنون اور رِنہ بن حنان اور تیلون اور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بن زوحت تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 21 (URV)
اورسیلہ بن یہُودہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عؔیر لکہ کا باپ اور لعدہ مریسہ کا باپ اور بیت اشبیع کے گھرانے جو باریک کتان کا کام کرتے تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 22 (URV)
اور یوقیم اور کوزِ یبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے دریمان حُکمران تھے اور یسوبی لحم ۔ یہ پرُرانی تواریک ہے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 23 (URV)
یہ کُمہار تھے اور نتائیم اور گدیرا کے باشندے تھے۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُسکے کام کے لئے رہتے تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 24 (URV)
بنی شمعون یہ ہیں ۔ نُموایل اور یمین ۔ یریب ۔ زارح ۔ ساؤل ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 25 (URV)
اور ساؔؤل کا بیٹا سلوم اور سلوم کا بیٹا مبسام اور مبسام کا بیٹا مشماع۔
۔تواریخ ۱ 4 : 26 (URV)
اور مِشماع کے بیٹے یہ ہیں ۔ حُموایل ۔ حُموایل کا بیٹا زکوُر ۔ زکور کا بیٹا سِمعی ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 27 (URV)
اور سمِعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تھیں لیکن اُسکے بھائیوں کے بہت اَولاد نہ ہوئی اور اُنکے سب گھرانے بنی یہوداہ کی مانند نہ بڑھے ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 28 (URV)
اور وہ بِیرسبع اور مولادہ اور حصر سوعال۔
۔تواریخ ۱ 4 : 29 (URV)
اور بلہاؔ اور عضم اور تولاد۔
۔تواریخ ۱ 4 : 30 (URV)
اور بتوُایل اور حُرمہ اور صِقلاج ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 31 (URV)
اور بیت مرکبوت اور حصر سُوسیم اور بیت برائی اور شعر یم میں رہتھے تھے۔ داؤد کی سلطنت تک یہی اُنکے شہر تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 32 (URV)
اور اُنکے گاؤں ۔ عیَطام اور عین اور رِمون اور توکن اور عسن ۔ یہ پانچ شہر تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 33 (URV)
اور اُنکے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے۔ یہ اُنکے رہنے کے مقام تھے اور اُنکے نسب نامے ہیں ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 34 (URV)
اور مِسوباب یملیک اور یُوشہ بِن امصیاہ ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 35 (URV)
اور یُوایل اور یاہُوپن یُوسیبیاہ بن شِرایاہ بن عسیئیل ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 36 (URV)
اور الیُوعینی اور یعقوبہ اور یسوُکایہ اور عسایاہ اور عدیئیل اور یسمیئیل اور بنایاہ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 37 (URV)
اور زیزابن شفعی بن الون بن یدایاہ بن سمری بن سمعیاہ ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 38 (URV)
یہ جنکے نام مذکوُر ہوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھے اور اِنکے آبائی کاندان بہت بڑھے ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 39 (URV)
اور وہ جُدور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرق تک اپنے گّلوں کے لئے چراگاہ ڈھونڈنے گئے ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 40 (URV)
وہاں اُنہوں نے اچھّی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسیع اور چین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حامؔ کے لوگ قدیم سے اُس میں رہتھے تھے ۔
۔تواریخ ۱ 4 : 41 (URV)
جنکے نام لکھے گئے ہیں شاہِ یہوداہ حِزقیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُنکے پڑاؤ پر حملہ کیا اور معُونیم کو جا وہاں مِلے قتل کیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُنکی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُنکے گّلوں کے لئے وہاں چراگاہ تھی۔
۔تواریخ ۱ 4 : 42 (URV)
اور اُن میں سے یعنی شمعؔوُن کے بیٹوں میں سے پانچسوَ مرد کو ہِ شعیؔر کو گئے اور یسعؔی کے بیٹے فلطیاؔہ اور نعؔریاہ اور رِفایاہ اور عُزّی ایل اُنکے سردار تھے۔
۔تواریخ ۱ 4 : 43 (URV)
اور اُنہوں نے اُن باقی عمالیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کیا اور آج کے دِن تک وہیں بسے ہُوئے ہیں۔
❮
❯