۔تواریخ ۱ 27 : 1 (URV)
اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے موافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُنکے منصبدار جو اُن فریقوں کے ہرامر میں بادشاہ کی خدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے۔ ہرفریق پر یُسوبعام بن زبدی ایل تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 2 (URV)
۔تواریخ ۱ 27 : 3 (URV)
وہ بنی فارص میں سے تھا اور پہلے مہینے کے لشکر کے سب سرداروں کا رئیس تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 4 (URV)
اور دُوسرے مہینے کے فریق پر دُود ؔے اخوحی تھا اور اُسکے فریق میں مقلوت بھی سردار تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 5 (URV)
تیسرے مہینے کے لشکر کا خاص تیسرا سردار یہویدع کاہن کا بیٹا بنایہ تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 6 (URV)
یہ وہ بنیاہ ہے جو تیسوں میں زبردست اور اُن تیسوں کے اُوپر تھا۔ اُسی کے فریق میں اپسک ابیٹا عمیزباد بھی تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 7 (URV)
چوَتھے مہینے کے لئے یُوآب کا بھائی عساہیل تھا اور اُسکے پیچھے اُسکا بیٹا زبدیاہ تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 8 (URV)
پانچویں مہینے کے پانچواں سردار سمہُوت اِزراخی تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 9 (URV)
چھٹے مہینے کے لئے چھٹا سردار تقوعی عقیس کا بیٹا عیرا تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 10 (URV)
ساتویں مہینے کے لئے ساتواں سردار بنی افرائیم میں سے فلوُنی خلص تھا اور اُسکے فرِیق میں چوبیس ہزار تھے ۔
۔تواریخ ۱ 27 : 11 (URV)
نویں مہینے کے لئے نواں سردار بنیمینیوں میں سے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 12 (URV)
۔تواریخ ۱ 27 : 13 (URV)
دسویں مہینے کے لئے دسوان سردار زارحیوں میں سے نطوفاتی مہری تھا اور اپسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 14 (URV)
گیارھیوں مہینے کے ل۴ے گیارھواں سردار بنی اِفرائیم میں سے فَرعاتونی بنایاہ تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے ۔
۔تواریخ ۱ 27 : 15 (URV)
بارھویں مہِینے کے لئے بارھواں سردار غتنی ایلیوں میں سے نطوفانی خلدی تھا اور اُسکے فریق میں سے چوبیس ہزارتھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 16 (URV)
اور اِسرائیل کے قبیلوں پر رُوبینیوں کا سردار الیعزر بن زِکری تھا۔ شمعونیوں کا سفطیاہ بن معکہ ۔
۔تواریخ ۱ 27 : 17 (URV)
لاویوں کا حسبیاہ بن قموایل ہارُونیوں کا صدُوق۔
۔تواریخ ۱ 27 : 18 (URV)
یہُوداہ کا الیہُو جو داؤد کے بھائیوں میں سے تھا۔ ا،شکار کا عمُری بن میکاایل ۔
۔تواریخ ۱ 27 : 19 (URV)
زبُولوُن کا اِسماعیاہ بن عبدیاہ نفتالی کا یریموت بن عزری ایل ۔
۔تواریخ ۱ 27 : 20 (URV)
بنی افرائیم کاہوسِیع بن عزازیاہ ۔ منسّی کے آدھے قبیلہ کا یُوایل بن فِدایاہ۔
۔تواریخ ۱ 27 : 21 (URV)
جلعاد مین منسی کے آدھے قبیلہ کا عیدُوبن زکریاہ ۔ بنیمین کا یعسی ایل بن ابنیر۔
۔تواریخ ۱ 27 : 22 (URV)
دان کا عزرایل بن یروحام ۔ یہ اِسرائیل کے قبیلوں کے سردار تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 23 (URV)
پر داؤد نے اُنکا شُمار نہیں کیا تھا جو بیس برس یا کم عمر کے تھے کیونکہ خُداوند نے کہا تھا کہ میں اِسرائیل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤنگا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 24 (URV)
ضرویاہ کے بیٹے یُوآب نے گننا تو شروع کیا پر ختم نہیں کیا تھا کہ اِتنے میں اِؔسرائیل پر قہر نازل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤد بادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہوئی۔
۔تواریخ ۱ 27 : 25 (URV)
اور شاہی خزانوں پر عزماوت بن عدی ایل مقُرر تھا اور کھیتوں اور شہروں اور گاؤں اور قلعوں کے خزانوں پر یہوُنتن بِن عُز ّیاہ تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 26 (URV)
اور کاشتکاری کے لئے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر عزری بن کُلوب تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 27 (URV)
اور انگورُستانوں پر سمعی راماتی تھا اور مَے کے ذکیروں کے لئے انگورستانوں کی پیداوار پر زبدی شفمی تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 28 (URV)
اور زیتون کے باغوں اور گوُلر کے درختوں پر جو نشیب کے میدانوں میں تھے بعل حنان جدری تھا اور یُوآس تیل کے گوداموں پر۔
۔تواریخ ۱ 27 : 29 (URV)
اور گائے بیل کے گلوں پر جو شارون میں چرتے تھے س،طری شارونی تھا اور سافط بِن عدلی گائے بیل کے اُن گلوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔
۔تواریخ ۱ 27 : 30 (URV)
اور اُونٹوں پر اِسماعیلی اوہل تھا اور گھدوں پر یحدیاہ مرونوتی تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 31 (URV)
اور بھیڑ بکری کے ریوڑوں پر یازیز ہاجری تھا۔ یہ سب داؤد بادشاہ کے مال پر مقُرر تھے ۔
۔تواریخ ۱ 27 : 32 (URV)
اور داؤد کا چچا یوُنتین مُشیر اور دانشمند اور منسی تھا اور یحی ایل حکمونی شہزادوں کے ساتھ رہتا تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 33 (URV)
اور اخیتفل بادشاہ کا مُشیر تھا اور حپسی ارکی بادشاہ کا دوست تھا۔
۔تواریخ ۱ 27 : 34 (URV)
اور اخیتفل سے نیچے یہویدع بن بنایا اور ابیاتر تھے اور شاہی فوج کا سپِہ سالار یُوآب تھا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: