۔تواریخ ۱ 26 : 1 (URV)
دربانوں کے فریق یہ تھے۔ قورحیوں میں مسلمیاہ بن قورے جو بنی آسف میں سے تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 2 (URV)
اور مسلمیاہ کے ہاں بیٹے تھے۔ زکریاہ پہلوٹھا ۔ یدی عیل دُوسرا۔ زبدیاہ تیسرا۔ یتنیایل چَوتھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 3 (URV)
عیلام پانچوان ۔ یُہوھانان چھٹا ۔ الیہوعینی ساتوں تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 4 (URV)
اور عوبیدادُوم کے ہاں بیٹے تھے۔ سمعیاہ پہلوٹھا ۔ یُہوزباد دُوسرا۔ یُوآخ تیشرا اور سکار چَوتھا اور نتنی ایل پانچواں ۔
۔تواریخ ۱ 26 : 5 (URV)
عمیّ ایل چھٹا ۔ اِشکار ساتوں ۔ فعُلتی آٹھواں کیونکہ خُدا نے اُسے برکت بخشی تھی۔
۔تواریخ ۱ 26 : 6 (URV)
اور اُسکے بیٹے سمعیاہ کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہُوئے جو اپنے آبائی خاندان پر سرداری کرتے تھے کیونکہ وہ زبردست سوُرما تھے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 7 (URV)
سمعیاہ کے بیٹے عُتنی اور رفایل اور عوبید اور اِلزباد جنکے بھائی الیہواور سماکیاہ سُورما تھے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 8 (URV)
یہ سب عوبیدادوم کی اَولاد میں سے تھے ۔ وہ اور اُنکے بیٹے اور اُنکے بھائی خِدمت کے لئے قُوت کے اِعتبار سے قابل آدمی تھے۔ یُوں عوبیدادومی باسٹھ تھے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 9 (URV)
اور مسلمیاہ کے بیٹے اور بھائی اٹھارہ سُورما تھے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 10 (URV)
اور بنی مِراری میں سے حُوسہ کے ہاں بیٹے تھے۔ سِمری سردار تھا (وہ پہلوٹھا تو نہ تھا پر اُسکے باپ نے اُسے سردار بنادیا تھا) ۔
۔تواریخ ۱ 26 : 11 (URV)
دُوسرا خِلقیاہ تیسرا طبلیاہ۔ چَوتھا زکریاہ ۔ حُوسہ کے سب بیٹے اور بھائی تیرہ تھے ۔
۔تواریخ ۱ 26 : 12 (URV)
اِن ہی میں سے یعنی سرداروں میں سے دربانوں کے فریق تھے جنکا ذِمہ اپنے بھائیوں کی طرح خُداوند کے گھر میں خِدمت کرنے کا تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 13 (URV)
اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے اپنے اپنے آبائی خاندان کے موافِق ہر ایک پھاٹک کے لئے قُرعہ ڈالا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 14 (URV)
پھر اُسکے بیٹے زکریاہ کے لئے جو بھی جو عقلمند صلاح کار تھا قُرعہ ڈالا گیا اور اُسکا قُرعہ شِمال کی طرف کا نِکلا ۔
۔تواریخ ۱ 26 : 15 (URV)
عوبیدادوم کے لئے جنوب کی طرف کا تھا اور اُسکے بیٹوں کے لئے توشہ خانہ کا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 16 (URV)
سُفیم اور حُسہؔ کے لئے مغرب کی طرف سلکت کے پھاٹک کے نذدیک کا جہاں سے اُونچی سڑک اُوپر جاتی ہے اَیسا کہ آمنے سامنے ہو کر پہرا دیں ۔
۔تواریخ ۱ 26 : 17 (URV)
مشرق کی طرف چھ لاوی تھے ۔ شمال کی طرف ہر روز چارأجنوب کی طرف ہر روز چار اور توشہ خانہ کے پاس دو دو۔
۔تواریخ ۱ 26 : 18 (URV)
مغرب کی طرف پربار کے واسطے چار تو اُنچی سڑک پر اور د و پربار کے لئے ۔
۔تواریخ ۱ 26 : 19 (URV)
بنی قورحی اور بنی مِراری میں سے دربانوں کے فریق یہی تھے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 20 (URV)
اور لاویوں میں سے اخیاہ خُدا کے گھر کےخزانوں اور نذر کی چیزوں کے خزانوں پر مقُرر تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 21 (URV)
بنی لعدان ۔ سولعدان کے خاندان کے جیرسونیوں کے بیٹے جو اُن آبائی خاندانوں کے سردار تھے جو جیرسونی لعدان سے تعلق رکھتے تھے یہ تھے ۔ یحی ایل۔
۔تواریخ ۱ 26 : 22 (URV)
اور یحی ایلی کے بیٹے زَیتام اور اُسکا بھائی یوایل خُداوند کےگھر کے خزانوں پر تھے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 23 (URV)
عمرامیوں ۔ اِضہاریوں ۔ حبروُنیوں اور عُز ّ ی ایلیوں میں سے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 24 (URV)
سبُوایل بن جیرسوم بِن موُسیٰ بیت المال پر مُختار تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 25 (URV)
اور اُسکے بھائی اِلیعزر کی طرف سے اُسکا بیٹا رجیاہ ۔ رجیاہ کا بیٹا یسعیاہ ۔ یسعیاہ کا بیٹا یُورام ۔ یُورام کا بیٹا زکری۔ زِکری کا بیٹا سلومیت۔
۔تواریخ ۱ 26 : 26 (URV)
یہ سلومیت اور اپسکے بھائی نذر کی ہوئی چیزوں کے سب کزانوں پر مقُرر تھے جنکو داؤد بادشاہ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور لشکر کے سرداروں نے نذرکیا تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 27 (URV)
لڑائیوں کی لوُٹ میں سے اُنہوں نے خُداوند کے گھر کی مرمّت کے لئے کچھ نذر کیا تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 28 (URV)
اور سموایل غیب بین اور ساؤل بِن قیِس اور ابنیر بن نیر اور یُوآب بن ضرویاہ کی ساری نذر ۔ غرض جو کچھ کِسی نے نذر کیا تھا وہ سب سلومیت اور اُسکے بھائیوں کے ہاتھ میں سُپرد تھا۔
۔تواریخ ۱ 26 : 29 (URV)
اِضہاریوں میں سے کنانیاہ اور اُسکے بیٹے اِسرائیلیوں پر باہر کے کام کے لئے حاکم اور قاضی تھے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 30 (URV)
حبرونیوں میں سے حسبیاہ اور اپسکے بھائی ایک ہزار سات س۔و سُورما مغرب کی طرف یردن پار کے اِسرائیلیوں کی نگرانی کی خاطِر کپداوند کے سب کام اور بادشاہ کی خدمت کے لئے تعینات تھے ۔
۔تواریخ ۱ 26 : 31 (URV)
حبرُونیوں میں یریاہ حبرُونیوں کا ُنکے آبائی خاندانوں کے نسبوں کے موُافقِ سردار تھا۔ داؤد کی سلطنت کے چالیسویں برس میں وہ ڈھُونڈنِکالے گئے اور جلعاد کے یعزیر میں اُنکے درمیان زبردست سُورما مِلے۔
۔تواریخ ۱ 26 : 32 (URV)
اور اُکے بھائی دو ہزار سات سَو سُورما اور آبائی خاندانوں کے سردار تھے جنکو داؤد بادشاہ نے رُوبینیوں اور جدّیوں اور منسیٰکے آدھے قبیلہ پر خُدا کے ہر ایک کام اور شاہی معاملات کے لئے سردار بنایا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: