۔تواریخ ۱ 25 : 1 (URV)
پھر داؤد اور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہیمان اور یدوتون کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لئے الگ کیا۔ تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نُبوت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُنکا شمار اُنکی خِدمت کے مُطابق یہ تھا۔
۔تواریخ ۱ 25 : 2 (URV)
آسف کے بیٹوں میں سے زکور۔ یُوسف ۔ نتنیاہ اور اسریلا۔ آسف کے یہ بیٹے آسف کے ماتحت تھے جو بادشاہ کے حکم کے مطابق نُبوت کرتا تھا۔
۔تواریخ ۱ 25 : 3 (URV)
یدُوتون سے بنی یدُوتون ۔ سوجدلیاہ ۔ ضری اور یسعیاہ حبیاہ اور متِتیاہ ۔ یہ چھ اپنے باپ یدُوتون کے ماتحت تھے جو بربط لئے رہتااور خُداوند کی شُکرگذاری اور حمد کرتا ہؤا نبوت کرتا تھا۔
۔تواریخ ۱ 25 : 4 (URV)
رہاہمان ۔ سو ہیمان کے بیٹے بُقیاہ ۔ متنیاہ ۔ عُش ّی ایل ۔ سبُوایل ۔ یریموت ۔ حنانیاہ ۔ حنانی ۔ اِلیاتہ ۔ حّدالتی ۔ رُوممتی عزر۔ ٰسبقاشہ ۔ ملوُّتی ۔ ہوتیر اور محازیوت ۔
۔تواریخ ۱ 25 : 5 (URV)
یہ سب ہیمان کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں میں سِینگ بلند کرنے کے لئے بادشاہ کا غیب بین تھااور خُدا نے ہیمان کو چودہ بیٹے اور تین بیٹیاں دی تھیں ۔
۔تواریخ ۱ 25 : 6 (URV)
یہ سب خُداوند کے گھر میں گیت گانے کے لئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتون اور ہمیان بادشاہ کے حکم کے تابع تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 7 (URV)
اور اُنکے بھائیوں سمیت جو خُداوند کی مدح سرائی کی تعلیم پاچُکے تھے یعنی وہ سب جو مشاّق تھے اُنکا شمار دو سَو اٹھاسی تھا۔
۔تواریخ ۱ 25 : 8 (URV)
اوراُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑھے کیا اُستاد کیا شاگرد ایک ہی بریقہ سے اپنی اپنی خِدمت کے لئے قرعہ ڈالا۔
۔تواریخ ۱ 25 : 9 (URV)
پہلی چٹھی آسف کی یوُسف کو ملی ۔ دُوسری جدلیاہ کو اور اُسکے بھائی اور بیٹے اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 10 (URV)
تیسری زکور کو اور اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 11 (URV)
چَوتھی یضری کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 12 (URV)
پانچویں نتنیاہ کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 13 (URV)
چھٹی بقّیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 14 (URV)
ساتویں یسری لاہ کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 15 (URV)
آتھویں یسعیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 16 (URV)
نویں متنیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 17 (URV)
دسویں سمعی کو۔ اُسکے بیٹے اور بائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 18 (URV)
گیارھویں عزرایل کو۔ اُسکے بایٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 19 (URV)
بارھویں حبیاہ کو ۔ اپسکے بیٹ اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 20 (URV)
تیرھویں سبُوایل کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے ۔ ۰
۔تواریخ ۱ 25 : 21 (URV)
چَودھویں متِتیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 22 (URV)
پندرھویں یریموت کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 23 (URV)
سولھویں ھنانیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 24 (URV)
سترھویں یسبقاشہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 25 (URV)
اٹھارھویں حنانی کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 26 (URV)
اُنیسویں ملوتی کو۔ اُسکے بیٹےا اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 27 (URV)
بیسویں اِلیاتہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 28 (URV)
اکیسویں ہَوتیر کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 29 (URV)
بائیسویں جدّالتی کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 30 (URV)
تیئیسویں محازیوت کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
۔تواریخ ۱ 25 : 31 (URV)
چوَبیسویں رُوممتی عزر کو اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: