۔تواریخ ۱ 23 : 1 (URV)
اب داؤد بڈھا اور عمر رسیدہ ہوگیا تھا۔ سو اُس نے اپنے بیٹے سُلیمان کو اِؔسرائیل کا بادشاہ بنایا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 2 (URV)
اور اُس نے اِسرائیل کے سب سرداروں کو کاہنوں اور لاویوں سمیت اِکٹھا کیا ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 3 (URV)
اور تیس برس کے اور اپس سے زیادہ عمر کے لاوی گِنے گئے اور اُنکی گنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کرکے اڑتیس ہزار تھی۔
۔تواریخ ۱ 23 : 4 (URV)
اِن میں سے چوبیس ہزار خُداوند کے گھر کے کام کی نگرانی پر مقُررّ ہؤئے اور چھ ہزار سردار اور منصِف تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 5 (URV)
اور چار ہزار دربان تھے اور چارہزار اُن سازوں سے کُداوند کی تعریف کرتے تھے جنکو میں نے یعنی داؤد نے مدح سرائی کے لئے بنایا تھا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 6 (URV)
اور داؤد نے اُنکو جیرسون قِہات اور مِراری نام بنی لاوی کے فریقوں میں تقسیم کیا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 7 (URV)
جیرسونیوں میں سے یہ تھے ۔ لعدان اور سمعی ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 8 (URV)
لعدان کے بیٹے ۔ سردار یحی ایل اور زیتام اور یُوایل ۔ یہ تین تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 9 (URV)
سِمعی کے بیٹے سلومیت اور ھزی ایل اور ہاران یہ تین تھے یہ لعدان کے آبائی خاندانون کے سردار تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 10 (URV)
اور سمِعی کے بیٹے یحت ۔ زِینا اور بعوُس اور بریعہ یہ چاروں سمعی کے بیٹے تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 11 (URV)
اوّل یحت تھا اور زیزا دُوسرا اور یعُوس اور بریعہ کے بیٹے بُہت نہ تھے ۔ اِس سبب سے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گِنے گئے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 12 (URV)
اور قِہات کے بیٹے عمرام ۔ اِضہار حبرون اور عُز ّ ایل ۔ یہ چار تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 13 (URV)
عمرام کے بیٹے ہارُون اور موُسیٰ تھے اور ہاروُن الگ کیا گیا تا کہ وہ ااور اُسکے بیٹے ہمیشہ پاکترین چیزوں کی تقدیس کیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخور جالائیں اور اُسکی خدمت کریں اور اُسکا نام لیکر برکت دیں۔
۔تواریخ ۱ 23 : 14 (URV)
رہا مردِ خُدا موُسیٰ سو اُسکے بیٹے لاوی کے قبیلہ میں گِنے گئے ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 15 (URV)
اور موسیٰ کے یبٹے جیرسوم اور الیعزر تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 16 (URV)
اور جیرسوم کا بیٹا سُبوایل سردار تھا۔ ۰
۔تواریخ ۱ 23 : 17 (URV)
) اور اِلیعزر کا بیٹا رجیاہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیاہ کے بہت سے بیٹے تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 18 (URV)
اِضہار کا بیٹا سلوُمیت سردار تھا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 19 (URV)
حبرون کے بیٹوں میں اوّل یریا۔ امریاہ دپسرا ۔ یحزیایل تیرا اور یقمعام چَوتھا تھا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 20 (URV)
عُز ّی ایل کے بیٹوں میں اوّل میکاہ سردار اور یسیاہ دُوسرا تھا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 21 (URV)
مِراری کے بیٹے محلی اور موُشی اور محلی کے بیٹے اِلیعزر اور قِیس تھے ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 22 (URV)
اور اِلیعزر مر گیا اور اُسکے کوئی بیٹا نہ تھا فقط ببیٹیاں تھیں اور اُنکے بھائی قیِس کے بیٹوں نے اُن سے بیاہ کیا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 23 (URV)
موُشی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یریموت یہ تین تھے۔
۔تواریخ ۱ 23 : 24 (URV)
لاوی کے بیٹے یہی تھے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق تھے۔ اُنکے آبائی خاندانوں کے سردار جَیسا وہ نام بنام ایک ایک کرکے گِنے گئے یہی ہیں ۔ وہ بیس برس اور اُس سے اُوپر کی عمر سے خُداوند کے گھر کی خِدمت کا کام کرتے تھے ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 25 (URV)
کیونکہ داؤد نے کہا کہ خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دیا ہے اور وہ ابد تک یروشلیم میں سُکونت کریگا ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 26 (URV)
اور لاویوں کو بھی مسکن اور اُسکی خدمت کے سب ظُروف کو پھر کبھی اُٹھانا نہ پڑیگا۔
۔تواریخ ۱ 23 : 27 (URV)
کیونکہ داؤد کی پچھلی باتوں کے موُافق بنی لاوی جو بیس برس اور اُس سے زیادہ عمر کے تھے گنِے گئے ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 28 (URV)
(28-29) کیونکہ اُنکا کام یہ تھا کہ خُداوند کے گھر کی خِدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھریوں میں اور سب مُقدس چیزوں کے پاک کرنے میں یعنی خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام میں بنی ہارُون کی مدد کریں ۔ اور نذر کی روٹی کا اور مَیدہ کی نذر کی قُربانی کا خواہ وہ بے خمیری روٹیوں یا توے پر کی پکی ہُوئی چیزوں یا تلی ہوُئی چیزوں کی ہو اور ہر طرح کے تول اور ناپ کا کام کریں ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 30 (URV)
(30-31) اور ہر صُبح اور شام کو کھڑے ہو کر خُداوند کے حُضوُر پُوری تعداد میں سب سوختنی قُربانیاں اُس قاعدہ کے مُطابق جو اُنکے بارے میں ہے چڑھایا کریں ۔
۔تواریخ ۱ 23 : 32 (URV)
اور خُداوند کے گھر کی خِدمت کو انجام دینے کے لئے خَیمہ اجتماع کی حِفاظت اور مقدِس کی نگرانی اور اپنے بھائی بنی ہارون کی اِطاعت کریں ۔
❮
❯