یشوؔع 4 : 1 (URV)
اور جب ساری قوم یردن کے پار ہو گئی تو خداوند نے یشوع سے کہا کہ۔
یشوؔع 4 : 2 (URV)
قبیلہ پیچھے ایک آدمی کے حساب سے بارو آدمی لوگوں میں سے چن لو۔
یشوؔع 4 : 3 (URV)
اور اُن کو حکم دو کہ تم یردن کے بیچ میں سے جہاں کاہنوں کے پاوں جمے ہوئے تھے بارہ پتھر لو اور اُنکواپنے ساتھ لے جا کر اُس منزل پر جہاں تُم آج کی رات ٹِکوگے رکھ دینا ۔
یشوؔع 4 : 4 (URV)
تب یشوع نے اُن بارہ آدمیوں کو جِنکو اس نے بنی اسرائیل میں سے قبِیلہ پیچھے ایک آدمی کے حساب سے تیاکر رکھا تھا بُلایا ۔
یشوؔع 4 : 5 (URV)
اور یشوع نے اُن سے کہا تم خداوند اپنے خدا کے عہد کے صندوق کے آگے آگے یردن کے بیچ میں جاو اور تم میں سے ہر شخص بنی اسرائیل کے قبیلوں کے شمار کے مطابق ایک ایک پتھر اپنے اپنے کندھے پر اُٹھا لے۔
یشوؔع 4 : 6 (URV)
تاکہ یہ تمہارے درمیان ایک نِشان ہو اور جب تمہاری اُولاد آیندہ زمانہ میں تُم سے پُوچھے کہ ان پتھروں سے تُمہارا مطلب کیا ہے؟ ۔
یشوؔع 4 : 7 (URV)
تو تم ان کو جواب دینا کہ یردنکا پانی خداوند کے عہد کے صندوق کے آگے دو حصّے ہو گیا تھاکیونکہ جب وہ یردن پار آرہا تھا تب یردنکا پانی دو حصّے ہو گیا ۔ یُوں یہ پتھر ہمیشہ کے لئے بنی اسرائیل کے واسطے یاد گار ٹھہرےنگے ۔
یشوؔع 4 : 8 (URV)
چُنانچہ بنی اسرائیل نے یشوع کے حکم کے مطابق کیا اور جیسا خداوند نے یشوع سے کہا تھا اُنہوں نے بنی اسرائیل کے قبیلوں کے شمار کے مطابق یردن کے بیچ میں سے بارہ پتھر اُٹھا لئے اور اُنکو اُٹھاکر اپنے ساتھ اس جگہ لے گئے جہاں وہ ٹکے اور وہیں ان کو رکھ دیا ۔
یشوؔع 4 : 9 (URV)
اور یشوع نے یردن کے بیچ میں اس جگہ جہاں عہد کے صندوق کے اُٹھانے والے کاہنوں نے پاوں جمائے تھے بارہ پتھر نصب کئے چنانچہ وہ آج کے دن تک وہیں ہیں۔
یشوؔع 4 : 10 (URV)
کیونکہ وہ کاہن جو صندوق کو اُٹھائے ہوئے تھے یردن کے بیچ ہی میں کھڑے رہے جب تک ان سب باتوں کے مطابق جن کا حکم موسیٰ نے یشوع کو دیا تھا ہر ایک بات پوری نہ ہو چکی جسے لوگوں کو بتانے کا حکم خداوند نے یشوع کو کیا تھا اور لوگوں نے جلدی کی اور پار اُترے ۔
یشوؔع 4 : 11 (URV)
اور ایسا ہوا کہ جب سب لو گ صاف پار ہو گئے تو خداوند کا صندوق اور کاہن بھی لوگوں کے روبرو پار ہوئے ۔
یشوؔع 4 : 12 (URV)
اور بنی روبن اور بنی جد اور منّسی کے آدھے قبیلہ کے لوگ موسیٰ کے کہنے کے مطابق ہتھیار باندھے ہوئے بنی اسرائیل کے آگے پار گئے ۔
یشوؔع 4 : 13 (URV)
یعنی قریب چایس ہزار آدمی لڑائی کے لئے تیار اور مسلّح خداوند کے حضور پار ہو کر یریحو کے میدانوں میں پہنچے تاکہ جنگ کریں۔
یشوؔع 4 : 14 (URV)
اس دن خداوند نے سب اسرائیلیوں کے سامنے یشوع کو سرفراز کیا اور جیسے وہ موسیٰ سے ڈرتے تھے ویسے ہی اس سے اس کی زندگی بھر ڈرتے رہے۔
یشوؔع 4 : 15 (URV)
اور خداوند نے یشوع سے کہا کہ ۔
یشوؔع 4 : 16 (URV)
اِن کاہنوں کو جو عہد کا صندوق اُٹھائے ہوئے ہیں حکم کر یردن میں سے نکل آئیں۔
یشوؔع 4 : 17 (URV)
چنانچہ یشوع نے کاہنوں کو حکم دیا کہ یردن میں سے نکل آو۔
یشوؔع 4 : 18 (URV)
اور جب وہ کاہن جو خداوند کے عہد کا صندوق اُٹھائے ہوئے تھے یردن کے بیچ میں سے نکل آئے اور ان کے پاوں کے تلوے خُشکی پر آٹِکے تو یردن کا پانی پھر اپنی جگہ پر آگیا اور پہلے کی طرح اپنے سب کناروں پر بہنے لگا۔
یشوؔع 4 : 19 (URV)
اور لوگ پہلے مہینے کی دسویں تاریخ کو یردن میں سے نکل کر یریحو کی مشرقی سرحد پر جلجال میں خیمہ زن ہوئے۔
یشوؔع 4 : 20 (URV)
اور یشوع نے اُن بارہ پتھروں کو جنکو انہوں نے یردنمیں سے لیا تھا جلجال میں نصب کیا ۔
یشوؔع 4 : 21 (URV)
اور اس نے بنی اسرائیل سے کہاکہ جب تمہارے لڑکے آیندہ زمانہ میں اپنے اپنے باپ دادا سے پوچھےں کہ اِن پتھروں کا مطلب کیا ہے ؟ ۔
یشوؔع 4 : 22 (URV)
تو تم اپنے لڑکوں کو یہی بتانا کہ اسرائیلی خشکی خشکی ہو کراس یردن کے پار آئے تھے۔
یشوؔع 4 : 23 (URV)
کیونکہ خداوند تمہارے خدا نے جب تک تم پار نہ ہو گئے یردن کے پانی کو تمہارے سامنے سے ہٹا کر سُکھا دیا جب تک ہم پار نہ ہوگئے۔
یشوؔع 4 : 24 (URV)
تاکہ زمین کی سب قومیں جان لیں کہ خداوند کا ہاتھ قوی ہے اور وہ خداوند تمہارے خدا سے ہمیشہ ڈرتی رہیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24