یشوؔع 16 : 1 (URV)
اور بنی یوسف کا حصہ قرعہ ڈالکر یریحو کے پاس کے یردن سے شروع ہوا یعنی مشرق کی طرف یریحو کے چشمے بلکہ بیابان پڑا ۔پھر اس کی حد یر یحو سے کوہستانی ملک ہوتی ہوئی بیت ایل کو گئی۔
یشوؔع 16 : 2 (URV)
پھر بیت ایل سے نکل کر لوز کو گئی اور ارکیوں کی سرحد کے پاس سے گذرتی ہوئی عطارات پہنچی۔
یشوؔع 16 : 3 (URV)
اور وہاں سے مغرب کی طرف یفلیطیوں کی سرحد سے ہو تی ہوئی نیچے کے بیت حورون بلکہ جزر کو نکل گئی اور اس کا خاتمہ سمندر پر ہوا ۔
یشوؔع 16 : 4 (URV)
پس بنی یوسف یعنی منسی اور افرائیم نے اپنی اپنی میراث پر قبضہ کیا ۔
یشوؔع 16 : 5 (URV)
اور بنی افرائیم کی سرحد انکے گھرانوں کے مطابق یہ تھی ۔مشرق کی طرف اوپر کے بیت حورون تک عطارات ادار انکی حد ٹھہری ۔
یشوؔع 16 : 6 (URV)
اور شمال کی طرف وہ حد مغرب کے مکمتاہ ہوتی ہوئی مشرق کی طرف تانت سیلا کو مڑی اور وہاں سے ینوحا ہ کے مشرق کو گئی ۔
یشوؔع 16 : 7 (URV)
اور ینوحاہ سے عطارات اور نعراتہ ہوتی ہوئی یریحو پہنچی اور پھر یردن کو جا نکلی ۔
یشوؔع 16 : 8 (URV)
اور وہ حد تفوح سے نکل کر مغرب کی طرف قاناہ کے نالے کو گئی اور اس کا خاتمہ سمندر پر ہو ا۔ بنی افرائیم کے قبیلہ کی میراث انکے گھرانوں کے مطابق یہی ہے ۔
یشوؔع 16 : 9 (URV)
اور اس کے ساتھ بنی افرائیم کے لئے بنی منسی کی میراث میںبھی شہر الگ کئے گئے اور ان سب شہروں کے ساتھ ان کے گاﺅں بھی تھے ۔
یشوؔع 16 : 10 (URV)
اور انہوں نے کنعانیوں کو جوجزر میں رہتے تھے نہ نکالا بلکہ وہ کنعانی آج کے دن تک افرائیمیوں میں بسے ہوئے ہیں اور خادم بن کر بیگار کا کام کرتے ہیں ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: