عِبرانیوں 13 : 1 (URV)
برادرانہ محبّت قائِم رہے۔
عِبرانیوں 13 : 2 (URV)
مُسافِر پروری سے غافِل نہ رہو کِیُونکہ اِسی کی وجہ سے بعض نے بے خَبری میں فرِشتوں کی مہمانداری کی ہے۔
عِبرانیوں 13 : 3 (URV)
قَیدیوں کو اِس طرح یاد رکھّو کہ گویا تُم اُن کے ساتھ قَید ہو اور جِن کے ساتھ بدسُلُوکی کی جاتی ہے اُن کو یہ سَمَجھ کر یاد رکھّو کہ ہم بھی جِسم رکھتے ہیں۔
عِبرانیوں 13 : 4 (URV)
بیاہ کرنا سب میں عِزّت کی بات سَمَجھی جائے اور بِستر بے داغ رہے کِیُونکہ خُدا حرامکاروں اور زانِیوں کی عدالت کرے گا۔
عِبرانیوں 13 : 5 (URV)
زر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کِیُونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔
عِبرانیوں 13 : 6 (URV)
اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مدد گار ہے۔ مَیں خوف نہ کرُوں گا۔ اِنسان میرا کیا کرے گا؟
عِبرانیوں 13 : 7 (URV)
جو تُمہارے پیشوا تھے اور جِنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا اُنہِیں یاد رکھّو اور اُن کی زِندگی کے انجام پر غَور کر کے اُن جَیسے اِیماندار ہو جاؤ۔
عِبرانیوں 13 : 8 (URV)
یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔
عِبرانیوں 13 : 9 (URV)
مُختلِف اور بیگانہ تعلِیموں کے سبب سے بھٹکتے نہ پھِرو کِیُونکہ فضل سے دِل کا مضبُوط رہنا بہُتر ہے نہ کہ اُن کھانوں سے جِن کے اِستعمال کرنے والوں نے کُچھ فائِدہ نہ اُٹھایا۔
عِبرانیوں 13 : 10 (URV)
ہماری ایک اَیسی قُربان گاہ ہے جِس میں سے خَیمہ کی خِدمت کرنے والوں کو کھانے کا اِختیّار نہِیں۔
عِبرانیوں 13 : 11 (URV)
کِیُونکہ جِن جانوروں کا خُون سَردار کاہِن پاک مکان میں گُناہ کے کفّارہ کے واسطے لے جاتا ہے اُن کے جِسم خَیمہ گاہ کے باہِر جلائے جاتے ہیں۔
عِبرانیوں 13 : 12 (URV)
اِسی لِئے یِسُوع نے بھی اُمّت کو خُود اپنے خُون سے پاک کرنے کے لِئے دروازہ کے باہِر دُکھ اُٹھایا۔
عِبرانیوں 13 : 13 (URV)
پَس آؤ اُس کی ذِلّت کو اپنے اُوپر لِئے ہُوئے خَیمہ گاہ سے باہِر اُس کے پاس چلیں۔
عِبرانیوں 13 : 14 (URV)
کِیُونکہ یہاں ہمارا کوئی قائِم رہنے والا شہر نہِیں بلکہ ہم آنے والے شہر کی تلاش میں ہیں۔
عِبرانیوں 13 : 15 (URV)
پَس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پھَل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں۔
عِبرانیوں 13 : 16 (URV)
اور بھلائی اور سخاوت کرنا نہ بھُولو اِس لِئے کہ خُدا اَیسی قُربانِیوں سے خُوش ہوتا ہے۔
عِبرانیوں 13 : 17 (URV)
اپنے پیشواؤں کے فرمانبردار اور تابِع رہو کِیُونکہ وہ تُمہاری رُوحوں کے فائِدہ کے لِئے اُن کی طرح جاگتے رہتے ہیں جِنہِیں حِساب دینا پڑے گا تاکہ وہ خُوشی سے یہ کام کریں نہ کہ رنج سے کِیُونکہ اِس صُورت میں تُمہیں کُچھ فائِدہ نہِیں۔
عِبرانیوں 13 : 18 (URV)
ہمارے واسطے دُعا کرو کِیُونکہ ہمیں یقِین ہے کہ ہمارا دِل صاف ہے اور ہم ہر بات میں نیکی کے ساتھ زِندگی گُذارنا چاہتے ہیں۔
عِبرانیوں 13 : 19 (URV)
مَیں تُمہیں یہ کام کرنے کی اِس لِئے بھی نصِیحت کرتا ہُوں کہ مَیں جلد تُمہارے پاس پھِر آنے پاؤں۔
عِبرانیوں 13 : 20 (URV)
اب خُدا اِطمینان کا چشمہ جو بھیڑوں کے بڑے چرواہے یعنی ہمارے خُداوند یِسُوع کو ابدی عہد کے خُون کے باعِث مُردوں میں سے زِندہ کر کے اُٹھا لایا۔
عِبرانیوں 13 : 21 (URV)
تُم کو ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کرو اور جو کُچھ اُس کے نزدِیک پسندِیدہ ہے یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے ہم میں پَیدا کرے جِس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔
عِبرانیوں 13 : 22 (URV)
اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اِس نصِیحت کے کلام کی برداشت کرو کِیُونکہ مَیں نے تُمہیں مُختصر طَور پر لِکھا ہے۔
عِبرانیوں 13 : 23 (URV)
تُم کو واضح ہو کہ ہمارا بھائِی تِیمُتھِیُس رہا ہو گیا ہے۔ اگر وہ جلد آگیا تو مَیں اُس کے ساتھ تُم سے مِلُوں گا۔
عِبرانیوں 13 : 24 (URV)
اپنے سب پیشواؤں اور سب مُقدّسوں سے سَلام کہو۔ اِطالیہ والے تُمہیں سَلام کہتے ہیں۔
عِبرانیوں 13 : 25 (URV)
تُم سب پر فضل ہوتا رہے۔ آمین۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: