طِطُس 2 : 1 (URV)
لیکِن تُو وہ باتیں بیان کر جو صحیح تعلِیم کے مُناسِب ہیں۔
طِطُس 2 : 2 (URV)
یعنی یہ کہ بُوڑھے مرد پرہیزگار، سنجیدہ اور مُتّقی ہوں اور اُن کا اِیمان اور محبّت اور صبر صحیح ہو۔
طِطُس 2 : 3 (URV)
اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی بھی وضع مُقدّسوں کی سی ہو۔ تہمت لگانے والی اور زِیادہ مَے پینے میں مُبتلا نہ ہوں بلکہ اچھّی باتیں سِکھانے والی ہوں۔
طِطُس 2 : 4 (URV)
تاکہ جو اِن عَورتوں کو سِکھائیں کہ اپنے شوہروں کو پیار کریں بچّوں کو پیار کریں۔
طِطُس 2 : 5 (URV)
اور مُتّقی اور پاکدامن اور گھر کا کاروبار کرنے والی اور مہربان ہوں اور اپنے اپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کا کلام بدنام نہ ہو۔
طِطُس 2 : 6 (URV)
جوان آدمِیوں کو بھی اِسی طرح نصِیحت کر کے مُتّقی بنیں۔
طِطُس 2 : 7 (URV)
سب باتوں میں اپنے آپ کو نیک کاموں کا نمُونہ بنا۔ تیری تعلِیم میں صفائی اور سنجیدگی۔
طِطُس 2 : 8 (URV)
اور اَیسی صحت کلامی پائی جائے جو ملامت کے لائِق نہ ہو تاکہ مُخالِف ہم پر عَیب لگانے کی کوئی وجہ نہ پاکر شرمِندہ ہو جائیں۔
طِطُس 2 : 9 (URV)
نَوکروں کو نصِیحت کر کہ اپنے مالِکوں کے تابِع رہیں اور سب باتوں میں اُنہِیں خُوش رکھّیں اور اُن کے حُکم سے کُچھ اِنکار نہ کریں۔
طِطُس 2 : 10 (URV)
چوری چلاکی نہ کریں بلکہ ہر طرح کی دیانتداری اچھّی طرح ظاہِر کریں تاکہ اُن سے ہر بات میں ہمارے مُنّجی خُدا کی تعلِیم کو رَونق ہو۔
طِطُس 2 : 11 (URV)
کِیُونکہ خُدا کا وہ فضل ظاہِر ہُؤا ہے جو سب آدمِیوں کی نِجات کا باعِث ہے۔
طِطُس 2 : 12 (URV)
اور ہمیں تربِیت دیتا ہے کہ بے دِینی اور دُنیوی خواہِشوں کا اِنکار کر کے اِس موجُودہ جہان میں پرہیزگاری اور راستبازی اور دِینداری کے ساتھ زِندگی گُزاریں۔
طِطُس 2 : 13 (URV)
اور اُس مُبارک اُمِید یعنی اپنے بزُرُگ خُدا اور مُنّجی یِسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔
طِطُس 2 : 14 (URV)
جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چھُڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔
طِطُس 2 : 15 (URV)
پُورے اِختیّار کے ساتھ یہ باتیں کہہ اور نصِیحت دے اور ملامت کر۔ کوئی تیری حقارت نہ کرنے پائے۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15