استثنا 13 : 1 (URV)
اگر تیرے درمیان کوئی نبی یا خواب دیکھنے والا ظاہر ہو اور تجھ کو کسی نشان یا جیب بات کی خبر دے ۔
استثنا 13 : 2 (URV)
اور وہ نشان یا عجیب بات جسکی اُس نے تجھ کو خبر دی وقوع میں آئے اور وہ تجھ سے کہے کہ آ ہم اور معبودوں کی جن سے تُو واقف نہیں پیروی کر کے اُنکی پوجا کرےں ۔
استثنا 13 : 3 (URV)
تو تُو ہر گز اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کی بات کو نہ سُننا کیونکہ خداوند تمہارا خدا تمکو آزمائے گا تاکہ جان لے کہ تُم خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے محبت رکھتے ہو یا نہیں ۔
استثنا 13 : 4 (URV)
تُم خداوند اپنے خدا کی پیروی کرنا اور اُسکا خوف ماننا اور اُسکے حکموں پر چلنا اور اُسکی بات سُننا ۔ تُم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لپٹے رہنا۔
استثنا 13 : 5 (URV)
وہ نبی یا خواب دیکھنے والا قتل کیا جا ئے کیونکہ اُس نے تُم کو خداوند تمہارے خدا سے ( جس نے تُم کو ملک مصر سے نکالا اور تُجھ کو غلامی کے گھر سے رہائی بخشی ) بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُجھ کو اُس راہ سے جس پر خداوند تیرے خدا نے تجھ کو چلنے کا حکم دیا ہے بہکائے ۔ یوں تُو اپنے بیچ میں سے ایسی بدی کو دور کر دینا ۔
استثنا 13 : 6 (URV)
اگر تیرا بھائی یا تیری ماں کا بیٹا یا تیرا بیٹا یا بیٹی یا تیری ہم آغوش بیوی یا تیرا دوست جسکو تُو اپنی جان کے برابر عزیز رکھتا ہے تجھ کو چپکے چپکے پھُسلا کر کہے کہ چلو ہم اور دیوتاوں کی پوجا کریں جن سے تُو اور تیرے باپ دادا واقف بھی نہیں ۔
استثنا 13 : 7 (URV)
یعنی اُن لوگوں کے دیوتا جو تمہارے گردا گرد تیرے نزدیک رہتے ہیں یا تجھ س دور زمین کے اِس سرے سے اُس سِرے تک بسے ہوئے ہیں ۔
استثنا 13 : 8 (URV)
تو تُو اِس پر اُس کے ساتھ رضا مند نہ ہونا اور نہ اُسکی بات سُننا ۔ تُو اُس پر ترس بھی نہ کھانا اور نہ اُسکی رعایت کرنا اور نہ اُسے چھپانا ۔
استثنا 13 : 9 (URV)
بلکہ تُو اُسکو ضرور قتل کرنا اور اُسکو قتل کرتے وقت پہلے تیرا ہاتھ اُس پر پڑے ۔ اُسکے بعد سب قوم کا ہاتھ ۔
استثنا 13 : 10 (URV)
اور تُو اُسے سنگسار کرنا تاکہ وہ مر جائے کیونکہ اُس نے تُجھ کو خداوند تیرے خدا سے جو تُجھ کو ملکِ مصر یعنی غلامی کے گھر سے نکال لایا برگشتہ کرنا چاہا ۔
استثنا 13 : 11 (URV)
تب سب اسرائیل سُنکر ڈریں گے اور تیرے درمیان پھر ایسی شرارت نہیں کریں گے ۔
استثنا 13 : 12 (URV)
اور جو شہر خداوند تیرے خدا نے تُجھ کو رہنے کو دیے ہیں اگر اُن میں سے کسی کے بارے میں تُو یہ افواہ سُنے کہ ۔
استثنا 13 : 13 (URV)
چند خبیث آدمیوں نے تیرے ہی بیچ میں سے نکلر اپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہ کر گمراہ کر دیا ہے کہ چلو ! ہم اور معبودوں کی جن سے تُم واقف نہیں پوجا کریں ۔
استثنا 13 : 14 (URV)
تو تُو دریافت اور خوب تفتیش کر کے پتا لگانا اور دیکھ اھر یہ سچ ہو اور قطعی یہی بات نکلے کہ ایسا مکروہ کام تیرے درمیان کِیا گیا ۔
استثنا 13 : 15 (URV)
تو تُو اُس شہر کے باشندوں کو تلوار سے ضرور قتل کر ڈالنا اور وہاں کا سب کچھ اور چوپائے وغیرہ تلوار ہی سے نیست و نابود کر دینا ۔
استثنا 13 : 16 (URV)
اور وہاں کی ساری لُوٹ کو چوک کے بیچ جمع کر کے اُس شہر کو اور وہاں کی لُوٹ کو تنکا تِنکا خداوند اپنے خدا کے حضور آگ سے جلا دینا اور وہ ہمیشہ کو ایک ڈھیر سا پرا رہے اور پھر کبھی بنایا نہ جائے ۔
استثنا 13 : 17 (URV)
اور اُن مخصوص کی ہوئی چیزوں میں سے کچھ بھی تیرے ہاتھ میں نہ رہے تاکہ خداوند اپنے قہرِ شدید سے باز آئے اور جیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قسم کھائی ہے اُسکے مطابق تجھ پر رحم کرے اور تر س کھائے اور تُجھ کو بڑھائے ۔
استثنا 13 : 18 (URV)
یہ تب ہی ہو گا جب تو خداوند اپنے خدا کی بات مانکر اُس کے حکموں پر جو آج میں تجھ کو دیتا ہوں چلے اور جو کچھ خداوند تیرے خدا کی نظر میں ٹھیک ہے اُسی کو کرے ۔
❮
❯