افسیوں 6 : 1 (URV)
اَے فرزندو! خُداوند میں اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہو کِیُونکہ یہ واجِب ہے۔
افسیوں 6 : 2 (URV)
اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر (یہ پہلا حُکم ہے جِس کے ساتھ وعدہ بھی ہے)۔
افسیوں 6 : 3 (URV)
تاکہ تیرا بھلا ہو اور تیری عُمر زمِین پر دراز ہو۔
افسیوں 6 : 4 (URV)
اور اَے اَولاد والو! تُم اپنے فرزندوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ بلکہ خُداوند کی طرف سے تربِیت اور نصِیحت دے دے کر اُن کی پرورِش کرو۔
افسیوں 6 : 5 (URV)
اَے نَوکرو! جو جِسم کے رُو سے تُمہارے مالِک ہیں اپنی صاف دِلی سے ڈرتے اور کانپتے ہُوئے اُن کے اَیسے فرمانبردار رہو جَیسے مسِیح کے۔
افسیوں 6 : 6 (URV)
اور آدمِیوں کو خُوش کرنے والوں کی طرح دِکھاوے کے لِئے خِدمت نہ کرو بلکہ مسِیح کے بندوں کی طرح دِل سے خُداوند کی مرضی پُوری کرو۔
افسیوں 6 : 7 (URV)
اور اُس خِدمت کو آدمِیوں کی نہِیں بلکہ خُداوند کی جان کر جی سے کرو۔
افسیوں 6 : 8 (URV)
کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ جو کوئی جَیسا اچھّا کام کرے گا خواہ غُلام ہو خواہ آزاد خُداوند سے وَیسا ہی پائے گا۔
افسیوں 6 : 9 (URV)
اور اَے مالِکو! تُم بھی دھمکِیاں چھوڑ کر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سُلُوک کرو کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ اُن کا اور تُمہارا دونوں کا مالِک آسمان پر ہے اور وہ کِسی کا طرفدار نہِیں۔
افسیوں 6 : 10 (URV)
غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
افسیوں 6 : 11 (URV)
خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔
افسیوں 6 : 12 (URV)
کِیُونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہِیں کرنا ہے بلکہ خُکُومت والوں اور اِختیّار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فَوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
افسیوں 6 : 13 (URV)
اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلکہ کر سکو اور سب کاموں کا انجام دے کر قائِم رہ سکو۔
افسیوں 6 : 14 (URV)
پَس سَچّائی سے اپنی کمر کِس کر اور راستبازی کا بکتر لگا کر۔
افسیوں 6 : 15 (URV)
اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخَبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔
افسیوں 6 : 16 (URV)
اور اُن سب کے ساتھ اِیمان کی سِپر لگا کر قائِم رہو۔ جِس سے تُم اُس شرِیر کے سب جلتے ہُوئے تِیروں کو بُجھا سکو۔
افسیوں 6 : 17 (URV)
اور نِجات کا خُود اور رُوح کی تلوار جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
افسیوں 6 : 18 (URV)
اور ہر وقت ہر طرح سے رُوح میں دُعا اور مِنّت کرتے رہو اور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مُقدّسوں کے واسطے بِلاناغہ دُعا کِیا کرو۔
افسیوں 6 : 19 (URV)
اور میرے لِئے بھی تاکہ بولنے کے وقت مُجھے کلام کرنے کی تَوفِیق ہو جِس سے مَیں خُوشخَبری کے بھید کو دِلیری سے ظاہِر کرُوں۔
افسیوں 6 : 20 (URV)
جِس کے لِئے زنجِیر سے جکڑا ہُؤا ایلچی ہُوں اور اُس کو اَیسی دِلیری سے بیان کرُوں جَیسا بیان کرنا مُجھ پر فرض ہے۔
افسیوں 6 : 21 (URV)
اور تُخِکُس جو پیارا بھائِی اور خُداوند میں دِیانتدار خادِم ہے تُمہیں سب باتیں بتا دے گا تاکہ تُم بھی میرے حال سے واقِف ہو جاؤ کہ مَیں کِس طرح رہتا ہُوں۔
افسیوں 6 : 22 (URV)
اُس کو مَیں نے تُمہارے پاس اِسی واسطے بھیجا ہے کہ تُم ہماری حالت سے واقِف ہو جاؤ اور وہ تُمہارے دِلوں کو تسلّی دے۔
افسیوں 6 : 23 (URV)
خُدا باپ اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے بھائِیوں کو اِطمینان حاصِل ہو اور اُن میں اِیمان کے ساتھ محبّت ہو۔
افسیوں 6 : 24 (URV)
جو ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح سے لازوال محبّت رکھتے ہیں اُن سب پر فضل ہوتا رہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: