افسیوں 3 : 1 (URV)
اِسی سبب سے مَیں پَولُس جو تُم غَیرقَوم والوں کی خاطِر مسِیح یِسُوع کا قَیدی ہُوں۔
افسیوں 3 : 2 (URV)
شاید تُم نے خُدا کے اُس فضل کے اِنتظام کا حال سُنا ہوگا جو تُمہارے لِئے مُجھ پر ہُؤا۔
افسیوں 3 : 3 (URV)
یعنی یہ کہ وہ بھید مُجھے مُکاشفہ سے معلُوم ہُؤا۔ چُنانچہ مَیں نے پہلے اُس کا مُختصر حال لِکھا ہے۔
افسیوں 3 : 4 (URV)
جِسے پڑھ کر تُم معلُوم کر سکتے ہو کہ مَیں مسِیح کا وہ بھید کِس قدر سَمَجھتا ہُوں۔
افسیوں 3 : 5 (URV)
جو اَور زمانوں میں بنی آدم کو اِس طرح معلُوم نہ ہُؤا تھا جِس طرح اُس کے مُقدّس رَسُولوں اور نبِیوں پر رُوح میں اَب ظاہِر ہو گیا ہے۔
افسیوں 3 : 6 (URV)
یعنی یہ کہ مسِیح یِسُوع میں غَیرقَومیں خُوشخَبری کے وسِیلہ سے مِیراث میں شرِیک اور بَدَن میں شامِل اور وعدوں میں داخِل ہیں۔
افسیوں 3 : 7 (URV)
اور خُدا کے اُس فضل کی بخشِش سے جو اُس کی قُدرت کی تاثِیر سے مُجھ پر ہُؤا مَیں اِس خُوشخَبری کا خادِم بنا۔
افسیوں 3 : 8 (URV)
مُجھ پر جو سب مُقدّسوں میں چھوٹے سے چھوٹا ہُوں یہ فضل ہُؤا کہ مَیں غَیرقَوموں کو مسِیح کی بے قیاس دَولت کی خُوشخَبری دُوں۔
افسیوں 3 : 9 (URV)
اور سب پر یہ بات روشن کرُوں کہ جو بھید ازل سے سب چِیزوں کے پَیدا کرنے والے خُدا میں پوشِیدہ رہا اُس کا کیا اِنتظام ہے۔
افسیوں 3 : 10 (URV)
تاکہ اَب کلِیسیا کے وسِیلہ سے خُدا کی طرح طرح کی حِکمت اُن حُکُومت والوں اور اِختیّار والوں کو جو آسمانی مقاموں میں ہیں معلُوم ہو جائے۔
افسیوں 3 : 11 (URV)
اُس ازلی اِرادہ کے مُطابِق جو اُس نے ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں کِیا تھا۔
افسیوں 3 : 12 (URV)
جِس میں ہم کو اُس پر اِیمان رکھنے کے سبب سے دِلیری ہے اور بھروسے کے ساتھ رسائی۔
افسیوں 3 : 13 (URV)
پَس مَیں دَرخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اُن مُصِیبتوں کے سبب سے جو تُمہاری خاطِر سہتا ہُوں ہِمّت نہ ہارو کِیُونکہ وہ تُمہارے لِئے عِزّت کا باعِث ہیں۔
افسیوں 3 : 14 (URV)
اِس سبب سے مَیں اُس باپ کے آگے گھُٹنے ٹیکتا ہُوں۔
افسیوں 3 : 15 (URV)
جِس سے آسمان اور زمِین کا ہر ایک خاندان نامزد ہے۔
افسیوں 3 : 16 (URV)
کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عِنایت کرے کہ تُم اُس کے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیّت میں بہُت ہی زورآور ہو جاؤ۔
افسیوں 3 : 17 (URV)
اور اِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سُکُونت کرے تاکہ تُم محبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔
افسیوں 3 : 18 (URV)
سب مُقدّسوں سمیت بخُوبی معلُوم کر سکو کہ اُس کی چَوڑائی اور لمبائی اور اُنچائی اور گہرائی کِتنی ہے۔
افسیوں 3 : 19 (URV)
اور مسِیح کی اُس محبّت کو جان سکو جو جاننے سے باہِر ہے تاکہ تُم خُدا کی ساری معمُوری تک معمُور ہو جاؤ۔
افسیوں 3 : 20 (URV)
اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہُت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔
افسیوں 3 : 21 (URV)
کلِیسیا میں اور مسِیح یِسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدُالآباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: