گلتیوں 3 : 1 (URV)
اَے نادان گلتیو! کِس نے تُم پر افسُون کر لِیا؟ تُمہاری تو گویا آنکھوں کے سامنے یِسُوع مسِیح صلِیب پر دِکھایا گیا۔
گلتیوں 3 : 2 (URV)
مَیں تُم سے صِرف یہ دریافت کرنا چاہتا ہُوں کہ تُم نے شَرِیعَت کے اعمال سے رُوح کو پایا یا اِیمان کے پَیغام سے؟
گلتیوں 3 : 3 (URV)
کیا تُم اَیسے نادان ہو کہ رُوح کے طَور پر شُرُوع کر کے اَب جِسم کے طَور پر کام پُورا کرنا چاہتے ہو؟
گلتیوں 3 : 4 (URV)
کیا تُم نے اِتنی تکلِیفیں بے فائِدہ اُٹھائِیں؟ مگر شاید بے فائِدہ نہِیں۔
گلتیوں 3 : 5 (URV)
پَس جو تُمہیں رُوح بخشتا اور تُم میں مُعجِزے ظاہِر کرتا ہے کیا وہ شَرِیعَت کے اعمال سے اَیسا کرتا ہے یا اِیمان کے پَیغام سے؟
گلتیوں 3 : 6 (URV)
چُنانچہ ابرہام خُدا پر اِیمان لایا اور یہ اُس کے لِئے راستبازی گِنا گیا۔
گلتیوں 3 : 7 (URV)
پَس جان لو کہ جو اِیمان والے ہیں وُہی ابرہام کے فرزند ہیں۔
گلتیوں 3 : 8 (URV)
اور کِتابِ مُقدّس نے پیشتر سے یہ جان کر کہ خُدا غَیرقَوموں کو اِیمان سے راستباز ٹھہرائے گا پہلے ہی سے ابرہام کو یہ خُوشخَبری سُنادی کہ تیرے باعِث سب قَومیں بَرکَت پائیں گی۔
گلتیوں 3 : 9 (URV)
پَس جو اِیمان والے ہیں وہ اِیماندار ابرہام کے ساتھ بَرکَت پاتے ہیں۔
گلتیوں 3 : 10 (URV)
کِیُونکہ جِتنے شَرِیعَت کے اعمال پر تکیہ کرتے ہیں وہ سب لعنت کے ماتحت ہیں۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ جو کوئی اُن سب باتوں کے کرنے پر قائِم نہِیں رہتا جو شَرِیعَت کی کِتاب میں لِکھّی ہیں وہ لعنتی ہے۔
گلتیوں 3 : 11 (URV)
اور یہ بات ظاہِر ہے کہ شَرِیعَت کے وسِیلہ سے کوئی شَخص خُدا کے نزدِیک راستباز نہِیں ٹھہرتا کِیُونکہ لِکھا ہے کہ راستباز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔
گلتیوں 3 : 12 (URV)
اور شَرِیعَت کو اِیمان سے کُچھ واسطہ نہِیں بلکہ لِکھا ہے کہ جِس نے اِن پر عمل کِیا وہ اِن کے سبب سے جِیتا رہے گا۔
گلتیوں 3 : 13 (URV)
مسِیح جو ہمارے لِئے لعنتی بنا اُس نے ہمیں مول لے کر شَرِیعَت کی لعنت سے چھُڑایا کِیُونکہ لِکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے۔
گلتیوں 3 : 14 (URV)
تاکہ مسِیح یِسُوع میں ابرہام کی بَرکَت غَیرقَوموں تک بھی پہُنچے اور ہم اِیمان کے وسِیلہ سے اُس رُوح کو حاصِل کریں جِس کا وعدہ ہُؤا ہے۔
گلتیوں 3 : 15 (URV)
اَے بھائِیو! مَیں اِنسان کے طَور پر کہتا ہُوں کہ اگرچہ آدمِی ہی کا عہد ہو جب اُس کی تصدِیق ہو گئی تو کوئی اُس کو باطِل نہِیں کرتا اور نہ اُس پر کُچھ بڑھاتا ہے۔
گلتیوں 3 : 16 (URV)
پَس ابرہام اور اُس کی نسل سے وعدے کِئے گئے۔ وہ یہ نہِیں کہتا کہ نسلوں سے۔ جَیسا بہُتوں کے واسطے کہا جاتا ہے بلکہ جَیسا ایک کے واسطے کہ تیری نسل کو اور وہ مسِیح ہے۔
گلتیوں 3 : 17 (URV)
میرا یہ مطلب ہے کہ جِس عہد کی خُدا نے پہلے سے تصدِیق کی تھی اُس کو شَرِیعَت چار سَو تِیس برس کے بعد آ کر باطِل نہِیں کر سکتی کہ وہ وعدہ لاحاصِل ہو۔
گلتیوں 3 : 18 (URV)
کِیُونکہ اگر مِیراث شَرِیعَت کے سبب سے مِلی ہے تو وعدہ کے سبب سے نہ ہُوئی مگر ابرہام کو خُدا نے وعدہ ہی کی راہ سے بخشی۔
گلتیوں 3 : 19 (URV)
پَس شَرِیعَت کیا رہی؟ وہ نافرمانِیوں کے سبب سے بعد میں دی گئی کہ اُس نسل کے آنے تک رہے جِس سے وعدہ کِیا گیا تھا اور وہ فرِشتوں کے وسِیلہ سے ایک درمِیانی کی معرفت مُقرّر کی گئی۔
گلتیوں 3 : 20 (URV)
اب درمِیانی ایک کا نہِیں ہوتا مگر خُدا ایک ہی ہے۔
گلتیوں 3 : 21 (URV)
پَس کیا شَرِیعَت خُدا کے وعدوں کے خِلاف ہے؟ ہرگِز نہِیں! کِیُونکہ اگر کوئی اَیسی شَرِیعَت دی جاتی جو زِندگی بخش سکتی تو البتّہ راستبازی شَرِیعَت کے سبب سے ہوتی۔
گلتیوں 3 : 22 (URV)
مگر کِتابِ مُقدّس نے سب کو گُناہ کا ماتحت کر دِیا تاکہ وہ وعدہ جو یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانے پر مَوقُوف ہے اِیمانداروں کے حق میں پُورا کِیا جائے۔
گلتیوں 3 : 23 (URV)
اِیمان کے آنے سے پیشتر شَرِیعَت کی ماتحتی میں ہماری نِگہبانی ہوتی تھی اور اُس اِیمان کے آنے تک جو ظاہِر ہونے والا تھا ہم اُسی کے پاِبنِد رہے۔
گلتیوں 3 : 24 (URV)
پَس شَرِیعَت مسِیح تک پہُنچانے کو ہمارا اُستاد بنی تاکہ ہم اِیمان کے سبب سے راستباز ٹھہریں۔
گلتیوں 3 : 25 (URV)
مگر جب اِیمان آ چُکا تو ہم اُستاد کے ماتحت نہ رہے۔
گلتیوں 3 : 26 (URV)
کِیُونکہ تُم سب اُس اِیمان کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوع میں ہے خُدا کے فرزند ہو۔
گلتیوں 3 : 27 (URV)
اور تُم سب جِتنوں نے مسِیح میں شامِل ہونے کا بپتِسمہ لِیا مسِیح کو پہن لِیا۔
گلتیوں 3 : 28 (URV)
نہ کوئی یہُودی رہا نہ یُونانی۔ نہ کوئی غُلام نہ آزاد۔ نہ کوئی مرد نہ عَورت کِیُونکہ تُم سب مسِیح یِسُوع میں ایک ہو۔
گلتیوں 3 : 29 (URV)
اور اگر تُم مسِیح کے ہو تو ابرہام کی نسل اور وعدہ کے مُطابِق وارِث ہو۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: