رومیوں 9 : 1 (URV)
مَیں مسِیح میں سَچ کہتا ہُوں۔ جھُوٹ نہِیں بولتا اور میرا دِل بھی رُوحُ القُدس میں گواہی دیتا ہے۔
رومیوں 9 : 2 (URV)
کہ مُجھے بڑا غم ہے اور میرا دِل برابر دُکھتا رہتا ہے۔
رومیوں 9 : 3 (URV)
کِیُونکہ مُجھے یہاں تک منظُور ہوتا کہ اپنے بھائِیوں کی خاطِر جو جِسم کے رُوسے میرے قرابتی ہیں مَیں خُود مسِیح سے محرُوم ہوجاتا۔
رومیوں 9 : 4 (URV)
وہ اِسرائیلی ہیں اور لے پالک ہونے کا حق اور جلال اور عُہُود اور شَرِیعَت اور عِبادت اور وعدے اُن ہی کے ہیں۔
رومیوں 9 : 5 (URV)
اور قَوم کے بُزُرگ اُن ہی کے ہیں اور جِسم کے رُو سے مسِیح بھی اُن ہی میں سے ہُؤا جو سب کے اُوپر اور ابد تک خُدا ہی محمُود ہے۔ آمِین۔
رومیوں 9 : 6 (URV)
لیکِن یہ بات نہِیں کہ خُدا کا کلام باطِل ہوگیا۔ اِس لِئے کہ جو اِسرائیل کی اَولاد ہیں وہ سب اِسرائیلی نہِیں۔
رومیوں 9 : 7 (URV)
اور نہ ابراہام کی نسل ہونے کے سبب سے سب فرزند ٹھہرے بلکہ یہ لکِھا ہے کہ اِضحاق ہی سے تیری نسل کہلائے گی۔
رومیوں 9 : 8 (URV)
یعنی جِسمانی فرزند خُدا کے فرزند نہِیں بلکہ وعدہ کے فرزند نسل گِنے جاتے ہیں۔
رومیوں 9 : 9 (URV)
کِیُونکہ وعدہ کا قَول یہ ہے کہ مَیں اِس وقت کے مُطابِق آؤں گا اور سارہ کے بَیٹا ہوگا۔
رومیوں 9 : 10 (URV)
اور صِرف یہی نہِیں بلکہ رِبقہ بھی ایک شَخص یعنی ہمارے باپ اِضحاق سے حامِلہ تھی۔
رومیوں 9 : 11 (URV)
اور ابھی تک نہ تو لڑکے پَیدا ہُوئے تھے اور نہ نے نیکی یا بدی کی تھی کہ اُس سے کہا گیا کہ بڑا چھوٹے کی خِدمت کرے گا۔
رومیوں 9 : 12 (URV)
تاکہ خُدا کا اِرادہ جو برگُزِیدگی پر مَوقُوف ہے اعمال پر مبنی نہ ٹھہرے بلکہ بُلانے والے پر۔
رومیوں 9 : 13 (URV)
چُنانچہ لکِھا ہے کہ مَیں نے یَعقُوب سے تو محبّت کی مگر عیسو سے نفرت۔
رومیوں 9 : 14 (URV)
پَس ہم کیا کہیں ؟ کیا خُدا کے ہاں بے اِنصافی ہے ؟ ہرگِز نہِیں!۔
رومیوں 9 : 15 (URV)
کِیُونکہ کہ وہ مُوسٰی سے کہتا ہے کہ جِس پر رحم کرنا منظُور ہے اُس پر رحم کرُوں گا اور جِس پر ترس کھانا منظُور ہے اُس پر رحم کرُوں گا اور جِس پر ترس کھانا منظُور ہے اُس پر ترس کھاؤں گا۔
رومیوں 9 : 16 (URV)
پَس یہ نہ اِرادہ کرنے والے پر مُخصر ہے نہ دَوڑ دھُوپ کرنے والے پر بلکہ رحم کرنے والے خُدا پر۔
رومیوں 9 : 17 (URV)
کِیُونکہ کِتابِ مُقدّس میں فرعون سے کہا گیا ہے کہ مَیں نے اِسی لِئے تُجھے کھڑا کِیا ہے کہ تیری وجہ سے اپنی قُدرت ظاہِر کرُوں اور میرا نام تمام رُوہی زمِین پر مشہُور ہو۔
رومیوں 9 : 18 (URV)
پَس وہ جِس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے اور جِسے چاہتا ہے اُسے سخت کردیتا ہے۔
رومیوں 9 : 19 (URV)
پَس تُو مُجھ سے کہے گا پِھر وہ کِیُوں عَیب لگاتا ہے؟ کَون اُس کے اِرادہ کا مُقابلہ کرتا ہے؟۔
رومیوں 9 : 20 (URV)
اِنسان بھلا تُو کَون ہے جو خُدا کے سامنے جواب دیتا ہے؟ کیا بنی ہُوئی چِیز بنانے والے سے کہہ سکتی ہے کہ تُو مُجھے کِیُوں اَیسا بنایا؟۔
رومیوں 9 : 21 (URV)
کیا کمُہار کو مّٹی پر اِختیّار نہِیں کہ ایک ہی لَوندے میں سے ایک برتن عِزّت کے لِئے بنائے اور دُوسرا بے عِزّتی کے لِئے؟۔
رومیوں 9 : 22 (URV)
پَس کیا تعّجُب ہے اگر خُدا اپنا غضب ظاہِر کرنے اور اپنی قُدرت آشکارا کرنے کے اِرادہ سے غضب کے برتنوں کے ساتھ جو ہلاکت کے لِئے تیّار ہُوئے تھے نِہایت تحُمّل سے پیش آیا۔
رومیوں 9 : 23 (URV)
اور یہ اِس لِئے ہؤا کہ اپنے جلال کی دَولت رحم کے برتنوں کے ذرِیعہ سے آشکارا کرے جو اُس نے جلال کے لِئے پہلے سے تیّار کِئے تھے۔
رومیوں 9 : 24 (URV)
یعنی ہمارے ذرِیعہ سے جِن کو اُس نے نہ فقط یہُودِیوں میں سے بلکہ غَیر قَوموں میں سے بھی بُلایا۔
رومیوں 9 : 25 (URV)
چُنانچہ ہوسیع کی کِتاب میں بھی خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جو میری اُمّت نہ تھی اُسے اپنی اُمّت کہُوں گا اور جو پیاری نہ تھی اُسے پیاری کہُوں گا۔
رومیوں 9 : 26 (URV)
اور اَیسا ہوگا کہ جِس جگہ اُن سے یہ کہا گیا تھا کہ تُم میری اُمّت نہِیں ہو اُسی جگہ وہ زِندہ خُدا کے بَیٹے کہلائیں گے۔
رومیوں 9 : 27 (URV)
اور یسعاہ اِسرائیل کی بابت پُکار کرکہتا ہے کہ گو نبی اِسرائیل کا شمُار سُمندر کی ریت کے برابر ہو تُو بھی اُن میں سے تھوڑے ہی بچیں گے۔
رومیوں 9 : 28 (URV)
خُداوند اپنے کلام کو تمام اورمُنقطع کر کے اُس کے مُطابِق زِمین پر عمل کرے گا۔
رومیوں 9 : 29 (URV)
چُنانچہ یسعیاہ نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر رُبّ الافواج ہماری کُچھ نسل باقی نہ رکھتا تو ہم سدُوم کی مانِند اور عمُورہ کے برابر ہوجاتے۔
رومیوں 9 : 30 (URV)
پَس ہم کیا کہیں؟ یہ کہ غَیر قَوموں نے جو راستبازی کی تلاش نہ کرتی تھِیں راستبازی حاصِل کی یعنی وہ راست بازی جو اِیمان سے ہے۔
رومیوں 9 : 31 (URV)
مگر اِسرائیل جو راستبازی کی شَرِیعَت کی تلاش کرتا تھا اُس شَرِیعَت تک نہ پہُنچا۔
رومیوں 9 : 32 (URV)
کِس لِئے؟ اِس لِئے کہ اُنہوں نے اِیمان سے نہِیں بلکہ گویا اعمال سے اُس کی تلاش کی۔ اُنہوں نے اُس ٹھوکر کھانے کے پتھّر سے ٹھوکر کھائی۔
رومیوں 9 : 33 (URV)
چُنانچہ لِکھا ہے کہ دیکھو مَیں صِیّون میں ٹھیس لگنے کا پتھّر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان رکھتا ہُوں اور جو اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمندہ نہ ہوگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: