رومیوں 16 : 1 (URV)
مَیں تُم سے فِتیبے کی جو ہماری بہن اور کِنخریہ کی کِلیسیا کی خادِمہ ہے سِفارش کرتا ہُوں۔
رومیوں 16 : 2 (URV)
کہ تُم اُسے خُداوند میں قُبُول کرو جَیسا مُقدّسوں کو چاہئے اور جِس کام میں وہ تُمہاری مُحتاج ہو اُس کی مدد کرو کِیُونکہ وہ بھی بہُتوں کی مدد گار رہی ہے بلکہ میری بھی۔
رومیوں 16 : 3 (URV)
پرِسکہ اور اَکوِلہ سے میرا سَلام کہو۔ وہ مسِیح یِسُوع میں میرے ہم خِدمت ہیں۔
رومیوں 16 : 4 (URV)
اُنہوں نے میری جان کے لِئے اپنا سردے رکھّا تھا اور صِرف مَیں ہی نہِیں بلکہ غَیر قَوموں کی سب کلِیسیائیں بھی اُن کی شُکر گُزار ہیں۔
رومیوں 16 : 5 (URV)
اور اُس کلِیسیا سے بھی سَلام کہو جو اُن کے گھر میں ہے۔ میرے پیارے اِپینتِس سے سَلام کہو جو مسِیح کے لِئے آسِیہ کا ہے پہلا پھَل ہے۔
رومیوں 16 : 6 (URV)
مریم سے سَلام کہو جِس نے تُمہارے واسطے بہُت محِنت کی۔
رومیوں 16 : 7 (URV)
اندُرنِیکُس اور یُونانیاس سے سَلام کہو۔ وہ میرے رِشتہ دار ہیں اور میرے ساتھ قَید ہُوئے تھے اور رَسُولوں میں نامور ہیں اور مُجھ سے پہلے مسِیح شامِل ہیں۔
رومیوں 16 : 8 (URV)
اَمپلیاطُس سے سَلام کہو جو خُداوند میں میرا پیارا ہے۔
رومیوں 16 : 9 (URV)
اُربانُس سے جو مسِیح میں ہمارا ہم خِدمت ہے میرے پیارے اِستخُس سے سَلام کہو۔
رومیوں 16 : 10 (URV)
اَپلّیس سے سَلام کہو جو مسِیح میں مقبُول ہے۔ اَرستُبُولُس کے گھر والوں سے سَلام کہو۔
رومیوں 16 : 11 (URV)
میرے رِشتہ دار ہیرودیون سے سَلام کہو۔ نَرکِّسُس کے اُن کے گھر والوں سے سَلام کہو جو خُداوند میں ہیں۔
رومیوں 16 : 12 (URV)
ترُوفینہ اور ترُوفیسہ سے سَلام کہو جو خُداوند میں محِنت کرتی ہیں۔ پیاری پرسِس سے سَلام کہو جِس نے خُداوند میں بہُت محِنت کی۔
رومیوں 16 : 13 (URV)
روفُس جو خُداوند میں برگُزِیدہ ہے اور اُس کی ماں جو میری بھی ماں ہے دونوں سے سَلام کہو۔
رومیوں 16 : 14 (URV)
آسُن کرتُس اور فلِگون اور ہِرمیس اور پتربُاس اور ہرماس اور اُن بھائِیوں سے جو اُن کے ساتھ ہیں سَلام کہو۔
رومیوں 16 : 15 (URV)
فِلُلکَُس اور یُولیہ اور نیر بُوس اور اُس کی بہن اور اُلمُپاس اور سب مُقدّسوں سے جو اُن کے ساتھ ہیں سَلام کہو۔
رومیوں 16 : 16 (URV)
آپس میں پاک بوسہ لے کر ایک دُوسرے کو سَلام کرو۔ مسِیح کی سب کلِیسیا تُمہیں سَلام کہتی ہیں۔
رومیوں 16 : 17 (URV)
اب اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ جو لوگ اُس تعلِیم کے برخِلاف جو تُم نے پائی نے اور ٹھوکر کھانے کا باعِث ہیں اُن کو تاڑ لِیا کرو اور اُن سے کِنارہ کِیا کرو۔
رومیوں 16 : 18 (URV)
کِیُونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوند مسِیح کی نہِیں بلکہ اپنے پیٹ کی خِدمت کرتے ہیں اور چِکنی چُپڑی باتوں سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔
رومیوں 16 : 19 (URV)
کِیُونکہ تُمہاری فرمانبرداری سب میں مشہُور ہوگئی ہے اِس لِئے مَیں تُمہارے بارے میں خُوش ہُوں لیکِن یہ چاہتا ہُوں کہ تُم نیکی کے اِعتبار سے دانا بن جاؤ اور ابدی کے اِعتبار سے بھولے بنے رہو۔
رومیوں 16 : 20 (URV)
اور خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے شَیطان کو تمہارے پاؤں سے کُچلوادے گا۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
رومیوں 16 : 21 (URV)
میرا ہمخِدمت تیمُتھِیُس اور میرے رِشتہ دار لُوکیُس اور یاسون اور سوسِپطُرس تُمہیں سَلام کہتے ہیں۔
رومیوں 16 : 22 (URV)
اِس خط کا کاتِب تِرتیُس تُم کو خُداوند میں سَلام کہتا ہے۔
رومیوں 16 : 23 (URV)
گیُس میرا اور ساری کلِیسیا کا مہِماندار تُمہیں سَلام کہتا ہے۔ اِرستُس شہر کا خزانچی اور بھائِی کو ارتُس تُم کو سَلام کہتے ہیں۔
رومیوں 16 : 24 (URV)
*ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم سب کے ساتھ ہو۔ آمِین .
رومیوں 16 : 25 (URV)
اب خُدا جو تُم کو میری خُوشخَبری یعنی یِسُوع مسِیح کی منادی کے مُوافِق مضبُوط کر سکتا ہے اُس بھید کے مُکاشفہ کے مُطابِق جو ازل سے پوشِیدہ رہا۔
رومیوں 16 : 26 (URV)
مگر اِس وقت ظاہِر ہوکر خُدای ازل کے حُکم کے مُطابِق نبِیوں کی کِتابوں ذرِیعہ سے سب قَوموں کو بتایا گیا تاکہ وہ اِیمان کے تابِع ہوجائیں۔
رومیوں 16 : 27 (URV)
اُسی واحِد حکیم خُدا کی یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے ابد تک تمجِید ہوتی رہے۔ آمین۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27