یُوحنّا 20 : 1 (URV)
ہفتہ کے پہلے دِن مریم مگدلینی اَیسے تڑکے کہ ابھی اَندھیرا ہی تھا قَبر پر آئی اور پتھّر کو قَبر سے ہٹا ہُؤا دیکھا۔ پر آئی اور پتھّر کو قَبر سے
یُوحنّا 20 : 2 (URV)
پَس وہ شمعُون پطرس اور اُس دُوسرے شاگِرد کے پاس جِسے یِسُوع عزیز رکھتا تھا دَوڑی ہُوئی گئی اور اُن سے کہا کہ خُداوند کو قَبر سے نِکال لے گئے اور ہمیں معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھ دِیا۔
یُوحنّا 20 : 3 (URV)
پَس پطرس اور وہ دُوسرا شاگِرد نِکل کر قَبر کی طرف چلے۔
یُوحنّا 20 : 4 (URV)
اور دونوں ساتھ ساتھ دَوڑے مگر وہ دُوسرا شاگِرد پطرس سے آگے بڑھ کر قَبر پر پہلے پُہنچا۔
یُوحنّا 20 : 5 (URV)
اُس نے جُھک کر نظر کی اور سُوتی کپڑے پڑے ہُوے دیکھے مگر اَندر نہ گیا۔
یُوحنّا 20 : 6 (URV)
شمعُون پطرس اُس کے پِیچھے پِیچھے پُہنچا اور اُس نے قَبر کے اَندر جا کر دیکھا کہ سُوتی کپڑے پڑے ہیں۔
یُوحنّا 20 : 7 (URV)
اور وہ رُومال جو اُس کے سر سے بندھا ہُؤا تھا سُوتی کپڑوں کے ساتھ نہِیں بلکہ لِپٹا ہُؤا ایک جگہ الگ پڑا ہے۔
یُوحنّا 20 : 8 (URV)
اِس پر دُوسرا شاگِرد بھی جو پہلے قَبر پر آیا تھا اَندر گیا اور اُس نے دیکھ کر یقین کِیا۔
یُوحنّا 20 : 9 (URV)
کِیُونکہ وہ اَب تک اُس نوشتہ کو نہ جانتے تھے جِس کے مُطابِق اُس کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا ضرُور تھا۔
یُوحنّا 20 : 10 (URV)
پَس یہ شاگِرد اپنے گھر کو واپَس گئے۔
یُوحنّا 20 : 11 (URV)
لیکِن مریم باہِر قَبر کے پاس کھڑی روتی رہی اور جب روتے روتے قَبر کی طرف جُھک کر اَندر نظر کی۔
یُوحنّا 20 : 12 (URV)
تو دو فرِشتوں کو سفید پوشاک پہنے ہُوئے ایک کو سرہانے اور دُوسرے کو پَینتا نے بَیٹھے دیکھا جہاں یِسُوع کی لاش پڑی تھی۔
یُوحنّا 20 : 13 (URV)
اُنہوں نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟اُس نے اُن سے کہا اِس لِئے کہ میرے خُداوند کو اُٹھالے گئے ہیں اور معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھّا ہے۔
یُوحنّا 20 : 14 (URV)
یہ کہہ کر وہ پِیچھے پِھری اور یِسُوع کو کھڑے دیکھا اور نہ پہچانا کہ یہ یِسُوع ہے۔
یُوحنّا 20 : 15 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟کِس ڈھُونڈتی ہے؟اُس نے باغبان سَمَجھ کر اُس سے کہا مِیاں اگر تُو نے اُس کو یہاں سے اُٹھایا ہو تو مُجھے بتادے کہ اُسے کہاں رکھّا ہے تاکہ مَیں اُسے لے جاوُں۔
یُوحنّا 20 : 16 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا مریم!اُس نے مُڑ کر اُس سے عِبرانی زبان میں کہا ربّونی!یعنی اَے اُستاد!۔
یُوحنّا 20 : 17 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا مُجھے نہ چُھو کِیُونکہ مَیں اَب تک باپ کے پاس اُوپر نہِیں گیا لیکِن میرے بھائِیوں کے پاس جا کر اُن سے کہہ کہ مَیں اپنے باپ اور تُمہارے باپ اور اپنے خُدا اور تُمہارے خُدا کے پاس اُوپر جاتا ہُوں۔
یُوحنّا 20 : 18 (URV)
مریم مگدلینی نے آ کر شاگِردوں کو خَبردی مَیں نے خُداوند کو دیکھا اور اُس نے مُجھ سے یہ باتیں کِہیں۔
یُوحنّا 20 : 19 (URV)
پِھر اُسی دِن جو ہفتہ کا پہلا دِن تھا شام کے وقت جب وہاں کے دروازے جہاں شاگِرد تھے یہُودِیوں کے ڈر سے بند تھے یِسُوع آ کر بِیچ میں کھڑا ہُؤا اور اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو!۔
یُوحنّا 20 : 20 (URV)
اور یہ کہہ کر اُس نے اپنے ہاتھوں اور پسلی کو اُنہِیں دِکھایا۔ پَس شاگِرد خُداوند کو دیکھ کر خُوش ہُوئے۔
یُوحنّا 20 : 21 (URV)
یِسُوع نے پِھر اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو! جِس طرح باپ نے مُجھے بھیجا ہے اُسی طرح مَیں بھی تمُہیں بھیجتا ہُوں۔
یُوحنّا 20 : 22 (URV)
اور یہ کہہ کر اُن پر پھُونکا اور اُن سے کہا رُوحُ القُدس لو۔
یُوحنّا 20 : 23 (URV)
جِن کے گُناہ تُم بخشو اُن کے بجشے گئے ہیں۔ جِن کے گُناہ تُم قائِم رکھّو اُن کے قائِم رکھّے گئے ہیں۔
یُوحنّا 20 : 24 (URV)
مگر اُن بارہ میں سے ایک شَخص یعنی توما جِسے تواَم کہتے ہیں یِسُوع کے آنے کے وقت اُن کے ساتھ نہ تھا۔
یُوحنّا 20 : 25 (URV)
پَس باقی شاگِرد اُس سے کہنے لگے ہم نے خُداوند کو دیکھا ہے مگر اُس نے اُن سے کہا جب مَیں اُس کے ہاتھوں میں میخوں کے سُوراخ نہ دیکھ لُوں اور میخوں کے سُوراخوں میں اپنی اُنگلی نہ ڈال لُوں اور اپنا پاتھ اُس کی پسلی میں نہ ڈال لُوں ہرگِز یقِین نہ کرُوں گا۔
یُوحنّا 20 : 26 (URV)
آٹھ روز کے بعد جب اُس کے شاگِرد پِھر اَندر تھے اور توما اُن کے ساتھ تھا اور دروازے بند تھے یِسُوع نے آ کر اور بیچ میں کھڑا ہوکر کہا تُمہاری سَلامتی ہو۔
یُوحنّا 20 : 27 (URV)
پِھر اُس نے توما سے کہا اپنی اُنگلی پاس لاکر میرے ہاتھوں کو دیکھ اور اپنا ہاتھ پاس لاکر میری پسلی میں ڈال اور بے اِعتِقاد نہ ہو بلکہ اِعتِقاد رکھ۔
یُوحنّا 20 : 28 (URV)
توما نے جواب میں اُس سے کہا اَے میرے خُداوند!اَے میرے خُدا!۔
یُوحنّا 20 : 29 (URV)
یِسُوع نے اُس سے کہا تُو تو مُجھے دیکھ کر اِیمان لایا ہے۔ مُبارک وہ ہیں جو بغَیر دیکھے اِیمان لائے۔
یُوحنّا 20 : 30 (URV)
اور یِسُوع نے اَور بہُت سے مُعجِزے شاگِردوں کے سامنے دِکھائے جو اِس کِتاب میں لِکھے نہِیں گئے۔
یُوحنّا 20 : 31 (URV)
لیکِن یہ اِس لِئے لِکھے گئے کہ تُم اِیمان لاؤ کہ یِسُوع ہی خُدا کا بَیٹا مسِیح ہے اور اِیمان لاکر اُس کے نام سے زِندگی پاو۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: